اسکینڈلز

وجے کا نام لیکر کیے جانے والے سوال پر تمنا کے جواب نے دل جیت لیے

اداکارہ تمنا بھاٹیہ اپنی فلم 'اوڈیلا 2' کی پرموشنز میں مصروف

Web Desk

وجے کا نام لیکر کیے جانے والے سوال پر تمنا کے جواب نے دل جیت لیے

اداکارہ تمنا بھاٹیہ اپنی فلم 'اوڈیلا 2' کی پرموشنز میں مصروف

اداکارہ تمنا بھاٹیہ اپنی فلم اوڈیلا 2 کی پرموشنز میں مصروف
اداکارہ تمنا بھاٹیہ اپنی فلم اوڈیلا 2 کی پرموشنز میں مصروف

بھارتی فلم انڈسٹری کی دلکش اداکارہ تمنا بھاٹیہ نے حال ہی میں اپنی فلم 'اوڈیلا 2' کے ٹریلر لانچ ایونٹ میں شرکت کی جہاں سے ان کی ایک دلچسپ ویڈیو مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ 

ممبئی میں منعقد فلم 'اوڈیلا 2' کے  ٹریلر لانچ ایونٹ کے دوران ایک صحافی نے اداکارہ تمنا بھاٹیہ کے سابق بوائے فرینڈ وجے ورما کا نام استعمال کرنے اور ان سے ایک سوال پوچھنے کی کوشش کی۔

ایونٹ سے تمنا بھاٹیہ سے کیے جانے والے سوال کی ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتےفوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وائرل ہوگئی جس کے کمنٹ سیکشن میں مداح تمنا کی حاضر جوابی کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں۔

انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صحافی کی جانب سےسے تمنا سے سوال پوچھا گیا کہ‘ایسی کوئی شخصیت ہے جس پر آپ تنتر منتر کی ودّیا سے  وجے حاصل کرنا چاہتی ہیں؟‘

سوال کا جواب دیتے ہوئے تمنا نے کہا کہ ‘یہ تو آپ کو سوچنا پڑے گا کیونکہ ایسا کرنے سے پھر سارے پاپارازی میرے مٹھی میں ہوں گے، واٹ ڈو یو سے؟ کر لیں؟ سر آپ پر ہی کر لیں؟  کیونکہ پھر سارے پاپارازی وہی سنیں گے جو میں کہوں گی‘۔

انسٹاگرام ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں صحافی کی جانب سے کی جانے والی شرارت پر  تمنا کی جانب سے انتہائی پرسکون انداز میں جواب دینے کی ادا پر مداح فدا ہوگئے اور ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے اداکارہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ اشوک تیجا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم  'اوڈیلا 2' آئندہ ماہ 17 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

 یہ فلم 2022 میں ریلیز ہونے والی 'اوڈیلا ریلوے اسٹیشن' کا سیکوئل ہے، تمنا پہلی قسط کا حصہ نہیں تھیں،لیکن 'اوڈیلا 2' میں ایک بہت طاقتور کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 'اوڈیلا 2' ایک تیلگو فلم ہے جسے ہندی میں بھی ڈب اور ریلیز کیا جائے گا۔

وجے اور تمنا کے تعلق کے بارے میں

وِجے اور تمنا کی ملاقات 2023 میں سیریز ‘لَسٹ اسٹوریز 2‘ کے سیٹ پر ہوئی تھی جس کے بعد دونوں ایک دوسرے کے قریب آ گئے تھے سیریز کی شوٹنگ کے بعد دونوں نے اپنے رشتہ کو عوامی سطح پر قبول کیا اور میڈیا میں ان کی تعلقات کی خبریں آنا شروع ہو گئیں۔

یہ رشتہ اس وقت زیادہ توجہ کا مرکز بنا جب دونوں کو سال 2023 کے نئے سال کے جشن موقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی محبت کو میڈیا کے سامنے کھل کر بیان کیا۔

تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا پر جوڑے کے بریک کی خبریں مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی جس کی وجہ شادی کے بارے میں دونوں اداکاروں کے مختلف خیالات کو بتایا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تمنا بھاٹیا شادی کی خواہش مند تھیں لیکن وِجے ورما فی الحال اس کے لیے تیار نہیں تھے جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان رشتہ ختم ہوگیا۔

میڈیا کے مطابق ابھی تک جوڑے کی جانب سے اس خبر کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہو سکی ہے، نہ ہی دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

واضح رہے کہ یہ واقعہ بالی وڈ میں علیحدگی کے باوجود دوستی برقرار رکھنے کی ایک اور روشن مثال ہے۔

اس سے پہلے بھی ہم نے بالی وڈ کے مختلف اداکاروں جیسے اکشے کمار اور شلپا شیٹی، شاہد کپور اور کرینہ کپور خان کی مثالیں دیکھیں ہیں، جہاں دونوں سابقہ جوڑے علیحدگی کے باوجود ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھ کر ملاقاتیں کرتے ہیں۔ 

تازہ ترین