انفوٹینمنٹ

ماورا حسین نے ‘عبیر گلال‘ تنازع پر اپنے ریمارکس دیدیے

فلم کے ساتھ ہونے والا تنازع پروڈیوسر کا دردِ سر ہے، ماورا حسین

Web Desk

ماورا حسین نے ‘عبیر گلال‘ تنازع پر اپنے ریمارکس دیدیے

فلم کے ساتھ ہونے والا تنازع پروڈیوسر کا دردِ سر ہے، ماورا حسین

فلم کے ساتھ ہونے والا تنازع پروڈیوسر کا دردِ سر ہے، ماورا حسین
فلم کے ساتھ ہونے والا تنازع پروڈیوسر کا دردِ سر ہے، ماورا حسین

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین جو اپنی بالی وڈ ڈیبیو فلم ‘صنم تیری قسم‘ میں ہرش وردھن رانے کے مقابل اداکاری کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے بالی وڈ فلم انڈسٹری میں پاکستانی فنکاروں کے کم بیک سے جڑے تنازع پر اپنا ردعمل دے دیا۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب وانی کپور اور پاکستانی اداکار فواد خان کی بالی وڈ فلم 'عبیر گلال' کا ٹیزر جاری کیا گیا اور فلم سازوں نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کیا۔

فلم ‘عبیر گلال‘ کا ٹیزر میکرز کی جانب سے شیئر کیے جانے کے فوراً بعد راج ٹھاکرے کی قیادت والی بھارتی سیاسی جماعت مہاراشٹر نونرمان سینا (ایم این ایس) نے بھارت میں فلم کی ریلیز کی مخالفت کرتے ہوئے ان افراد کو بھی دھمکیاں دیں جو فواد خان کی حمایت کر رہے ہیں۔

تاہم حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ماورا نے بھارتی فلموں میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں پر اعتراضات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے ماورا حسین کا کہنا تھا کہ ‘میں ذاتی طور پر اس تنازع کو اپنے ذہن پر سوار نہیں کرنا چاہتی کیونکہ میں واقعی اس بات پر  یقین رکھتی ہوں کہ اگر یہ ہونا مقصود ہے تو یہ ہوگا اور دنیا اسی طرح چلتی ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’میں اپنے کام کے ارد گرد کے شور کو نظر انداز کرتی ہوں، مجھے وہ کرنا پسند ہے جو میں کرتی ہوں لہذا میں ان چیزوں کو  خود پر اثر انداز نہیں ہونے دیتی کیونکہ یہ واقعی پروڈیوسر کا سر درد ہے  میرا نہیں‘۔

ماورا نے مزید کہا کہ ‘اگر میں یہ سوچنے میں اپنا دماغ لگاؤں کہ اوہ! کیا ہونے والا ہے؟ تو میں ہمیشہ بے چین رہوں گی‘۔

 انٹرویو میں ماورا سے سوال کیا گیا کہ کیا عبیر گلال اسکینڈل کے بعد انہوں نے فواد خان سے بات کی ہے؟

اداکارہ نے جواب دیا کہ ‘جب میرے ساتھی اچھا کام کرتے ہیں تو ہم یقینی طور پر ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں ہم ایک دوسرے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں، میں واقعی ہر ایک کے لیے بہترین کی خواہش کرتی ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم (عبیر گلال) واقعی اچھا کام کرے گی‘۔

'عبیر گلال' تنازع کے بارے میں

فلم 'عبیر گلال' کا ٹیزر جاری ہوتے ہی بھارتی سیاسی جماعت ایم این ایس کے ترجمان امیا کھوپکر نے فلم کی ریلیز کی تاریخ کے اعلان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پارٹی مہاراشٹر میں فلم کی نمائش کی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ‘ہم نے کتنی ہی بار کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی فلموں کو بھارت میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے مگر کچھ گلے سڑے سیب پھر بھی اُگ آتے ہیں، ایسے معاملات میں انہیں کوڑے دان میں پھینکنا ایم این ایس کے سپاہیوں کا کام ہے اور ہم ایسا کریں گے اور کرتے رہیں گے‘۔

امیا نے مزید کہا کہ ‘فلم عبیر گلال کو بھارت میں ریلیز کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو لوگ پاکستانی فنکاروں کی حمایت کرنا چاہتے ہیں وہ کر سکتے ہیں لیکن یاد رہے آپ ہمارے خلاف کھڑے ہیں‘۔

'عبیر گلال' کے بارے میں

یکم اپریل کو جاری ہونے والے عبیر گلال کے ٹیزر میں فواد اور وانی کے درمیان ایک رومانوی لمحہ دکھایا گیا ہے جہاں فواد بارش کی شام میں لندن کے ٹریفک میں پھنسی ہوئی کار کے اندر وانی کو گانا سنا رہے ہیں۔

آرتی ایس باگدی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم دو افراد کے سفر کی کہانی بیان کرتی ہے جو غیر ارادی طور پر ایک دوسرے ٹھیک کرنے میں مدد کرتے ہیں اور محبت غیر متوقع نتیجے کے طور پر پروان چڑھتی ہے۔ برطانیہ میں شوٹ کی گئی یہ فلم 9 مئی 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان نے سونم کپور کے ساتھ 2014 میں فلم خوبصورت سے بالی وڈ میں قدم رکھا تھا اور پھر فواد کپور اینڈ سنز (2016) اور 'اے دل ہے مشکل (2016)' جیسی فلموں میں نظر آئے۔

تاہم سال 2019 کے پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں کام کرنے والے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کر دی گئی جوکہ 2023 میں بظاہر ختم کر دی گئی تھی لیکن عملاً اب  بھی برقرار ہے۔

تازہ ترین