خرد اور میمونہ کا ری یونین، نئے پروجیکٹ کی نوید
صبا فیصل اور ماہرہ خان کی تصاویر مداحوں میں مقبول
پاکستانی شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ ماہرہ خان نے صبا فیصل کے ساتھ تصاویر اپلوڈ کرکے مداحوں کو بلاک بسٹر پاکستانی ڈرامہ سیریل ‘ہمسفر‘ کاعہد یاد دلادیا۔
ڈرامہ 'ہمسفر' میں خرد اور اس کی والدہ ‘میمونہ احسان‘ کا کردار پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے چند مشہور آن اسکرین پیئرز میں سے ایک ہے۔
ڈرامے میں ماں بیٹی کے رشتے کو بہت خوبصورتی سے دکھایا گیا ہے جہاں ماں اپنی بیٹی کی حفاظت کرتی ہے اور اسے زندگی میں صحیح فیصلے لینے میں مدد کرتی ہےخرد بھی اپنی ماں کی عزت کرتی ہے اور اس کی باتوں کو مانتی ہے۔
اسی ضمن میں اداکارہ صبا فیصل نے ہمسفر کی یادیں تازہ کرتے ہوئے فوٹو ایند ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے ساتھ ایک دلچسپ پوسٹ شیئر کرکے مداحوں سے اہم اعلان کردیا۔
انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں ماہرہ خان اور صبا فیصل کو انتہائی خوش مزاج انداز میں باتیں کرتے اور کھل کھلاکر ہنستے ہوئے کینڈڈ فوٹوز کھنچواتے دیکھ جاسکتا ہے۔
اپنی پوسٹ کو کیپشن دیتے ہوئے اداکارہ صبا فیصل کا کہنا تھا کہ ‘ستارے زمیں پر، خِرَد اور اسکی ماں ایک مرتبہ پھر ایک انوکھے، دلچسپ اور منفرد انداز میں‘۔
کیپشن کے ساتھ اداکارہ نے ماہرہ خان اور ہم ٹی وی کو بھی مینشن کیا جس کو پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں مداح ہم ٹی وی سے دونوں اداکاراؤں کے اپکمنگ پروجیکٹ کا اشارہ گردان رہے ہیں۔
'ہمسفر' کے بارے میں
ڈراما 'ہمسفر' میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کا معروف ترین بلاک بسٹر ڈرامہ ہے جسے مختلف زبانوں میں ڈب کرکے ریلیز کیا جاچکا ہے اس ڈرامے نے فواد اور ماہرہ خان کی آئیکونک آن اسکرین جوڑی کو جنم دیا۔
بات کی جائے ڈراما سیریل ہمسفر کی تو ڈرامے میں خرد کا کردار ماہرہ خان نے ادا کیا تھا جو ایک سادہ اور معصوم لڑکی ہے اور اپنے حالات سے مجبور ہو کر اشعر سے شادی کرتی ہے۔
اشعر کا کردار فواد خان نے ادا کیا ہے جو کہ ایک امیر اور مغرور لڑکا ہے جو خرد کو اپنی بیوی کے طور پر قبول نہیں کرتا۔
خرد کی والدہ کا کردار صبا فیصل نے ادا کیا ہے جو کہ ایک مضبوط اور سمجھدار عورت ہیں وہ خرد کی ہر مشکل میں اس کا ساتھ دیتی ہے اور اسے صحیح راستے پر چلنے کی نصیحت کرتی ہے۔
خرد اور اس کی ماں کے کردار نے ناظرین کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی ہے ان کی کہانی نے لوگوں کو خوب متاثر کیا اور انہیں اپنے پیاروں کی اہمیت کا احساس دلایا۔
صبا اور ماہرہ کی تصاویر یہاں دیکھئے



