فلم / ٹی وی

سلمان خان کی ’سکندر‘ 200 کروڑ کمانے میں کامیاب

فلم کو روایتی طور پر سلمان خان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی توقع تھی

Web Desk

سلمان خان کی ’سکندر‘ 200 کروڑ کمانے میں کامیاب

فلم کو روایتی طور پر سلمان خان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی توقع تھی

اسکرین گریب
اسکرین گریب

بالی وڈ کے نامور اداکار سلمان خان کی حالیہ ریلیز ہونے والی فلم ‘سکندر‘ نے تمام تر تنقید کے باوجود باکس آفس پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 200 کروڑ بھارتی روپے کا سنگِ میل عبور کر لیا۔

عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی اس فلم کو روایتی طور پر سلمان خان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی کی توقع تھی، تاہم ابتدا میں فلم کو ناقدین اور شائقین کی جانب سے خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

 بیشتر افراد نے فلم کی کہانی، اسکرپٹ اور خود سلمان خان کی اداکاری کو تنقیدی نگاہوں سے دیکھا اور سوشل میڈیا پر من mixed reviews دیے گئے۔

اس کے باوجود فلم نے عالمی سطح پر اپنی ریلیز کے صرف 9 دنوں میں 200.93 کروڑ روپے کا بزنس کر کے ایک بار پھر یہ ثابت کیا کہ سلمان خان کا سحر آج بھی برقرار ہے۔ 

فلم کے پروڈیوسر ساجد نڈیاڈوالا نے اس شاندار کامیابی کا اعلان انسٹاگرام پر ایک خصوصی پوسٹ کے ذریعے کیا جس میں انہوں نے شائقین کی محبت اور حمایت کا شکریہ ادا کیا۔

پروڈیوسر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ‘ آپ کی محبت اور تعاون کا شکریہ، آپ نے ’سکندر‘ کو اپنے جشن کا حصہ بنایا، ہم دل سے مشکور ہیں۔‘

 فلم نے بھارت میں اب تک 123 کروڑ روپے جب کہ بیرونِ ملک 77 کروڑ روپے کا بزنس کیا ہے۔ صرف پیر کے دن ہی فلم نے ہندوستان میں 2.48 کروڑ اور اوورسیز مارکیٹ میں 1 کروڑ روپے کا اضافہ کیا۔

سلمان خان کے مداح اس کامیابی پر بے حد خوش ہیں اور سوشل میڈیا پر فلم کے حق میں پرجوش تبصرے جاری ہیں۔ 

فلم کی کامیابی نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ اسٹار پاور اور فین بیس باکس آفس پر اہم کردار ادا کرتے ہیں، چاہے تنقید کتنی ہی شدید کیوں نہ ہو۔