فلم / ٹی وی

مسٹ واچ: کھل کر زندگی جینے کا پیغام دینے والی 5 بالی وڈ فلمز

بالی وڈ کی 5 فلمیں جو بے فکر زندگی جینے کا سبق سکھاتی ہیں

Web Desk

مسٹ واچ: کھل کر زندگی جینے کا پیغام دینے والی 5 بالی وڈ فلمز

بالی وڈ کی 5 فلمیں جو بے فکر زندگی جینے کا سبق سکھاتی ہیں

کھل کر زندگی جینے کا پیغام دینے والی بالی وڈ فلمز
کھل کر زندگی جینے کا پیغام دینے والی بالی وڈ فلمز

انسانی زندگی غیر متوقع موڑ اور پیچیدگیوں سے بھری ہوئی ہے اور کچھ بالی وڈ فلمیں اس غیر متوقعیت کو سب سے زیادہ دل کو چھو لینے والے انداز میں پیش کرتی ہیں۔

گہرے دوستی کو گلے لگانے سے لے کر کسی پر غیر متوقع بھروسہ کرنے تک، یہ فلمیں ہمیں یاد دلاتی ہیں کہ کبھی کبھار یہ انجان قدم ہی ہمیں حقیقت میں وہ بنا دیتی ہیں جو ہم ہیں۔

یہ ہمیں بلند آواز میں ہنسنے، گہری محبت کرنے، اور جرات مندی سے جینے کی ترغیب دیتی ہیں۔

یہاں ایسی بالی وڈ فلموں کی فہرست ہے جو آپ کو خود شناسی کے سفر پر لے جائیں گی اور آپ کو زندگی کی قدر کرنے کی یاد دہانی کروائیں گی چاہے وہ کتنی ہی پیچیدہ کیوں نہ ہو۔ 

1۔ دل چاہتا ہے:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سال 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دل چاہتا ہے‘ کی کہانی تین ایسے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو کالج ختم ہونے کے بعد اپنی اپنی زندگیوں میں آنے والے نئے موڑ اور لو لائیف کے سبب الگ الگ راستوں پر نکل پڑتے ہیں اور ان کے درمیان دوریاں آجاتی ہیں۔

 ’دل چاہتا ہے‘ سال 2001 کی سب سے کامیاب فلم تھی جسے کامیاب بنانے میں سب سے بڑا ہاتھ اس فلم کی کاسٹ عامر خان، اکشے کھنہ اور سیف علی خان کا تھا۔

فلم میں عامر خان نے آکاش ملہوترا، سیف علی خان نے سمیر اور اکشے کھنہ نے سدھارتھ نامی نوجوانوں کے کردار ادا کیے۔

اس فلم کی ہدایاتکاری فرحان اختر نے کی تھی جنہیں فلم میں کی گئی بہترین ڈائیریکشن کے لیے خوب پذیرائی ملی۔

یہ فلم اس بات کی یاد دہانی کرواتی ہے کہ چاہے ہم کتنے بھی مختلف ہوں، وہ رشتہ جو ہم ان لوگوں کے ساتھ رکھتے ہیں جن کی ہمیں پرواہ ہے زندگی کو معنی بخش سکتے ہیں۔ 

2۔ تھری ایڈیٹس:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

24 دسمبر 2009 کو سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم 'تھری ایڈیٹس' میں عامر خان، شرمن جوشی، آر مادھون، بومن ایرانی اور کرینہ کپور نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور اسٹوڈنٹ لائف پر مبنی اس کہانی کو حقیقت کا روپ دے دیا۔

اس فلم کی کہانی راجکمار ہیرانی، ویدھو ونود چوپڑا اور ابھیجت جوشی نے لکھی جو ایسے طالبعلموں کی زندگیوں کی منظرکشی کر رہی تھی جو فیملی کے پریشر کے سبب مشکلات کا شکار ہوجاتے ہیں اور پریشر میں آکر خودکشی کرنے کو زیادہ آسان سمجھتے ہیں۔

یہ فلم اس نظریے کی طرف دھیان دلواتی جو ہم تعلیم اور کامیابی کے حوالے سے رکھتے ہیں۔ تھری ایڈیٹس دوستی، پڑھائی اور معاشرے میں فٹ ہونے کے پریشر پر مبنی ہے۔

فلم میں اس بات کی ترغیب دی گئی ہے کہ اصل کامیابی اچھے گریڈز  سے نہیں بلکہ اپنے پیشن کو فالو کرنے سے حاصل ہوتی ہے کیونکہ بے دل ہوکر کسی نوکری کو کرنے کے سبب انسان کو وہ ملازمت بوجھ لگتی ہے جبکہ اپنے شوق کے حساب سے نوکری کرتے ہوئے وہ نوکری بوجھ نہیں بلکہ آسان ترین محسوس ہوتی ہے۔

3۔ زندگی نہ ملے گی دوبارہ:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

سال 2011 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' نے برسوں پہلے بالی وڈ کی دنیا میں تہلکہ مچانے والی فلم 'دل چاہتا ہے' کی یادیں تازہ کیں کیونکہ اس فلم کی کہانی بھی تین اچھے دوستوں کی زندگی کے گرد گھوم رہی تھی۔

’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ میں تین دوستوں کی گہری دوستی اور پھر ان کی آپس کی لڑائی اور ساتھ ساتھ ان کی ذاتی زندگی کے مسائل کو دکھایا گیا جو دیکھتے ہوئے ہر شخص اپنی زندگی سے ریلیٹ کر سکتا ہے۔

تین دوست اسپین میں ایک زندگی بدلنے والی روڈ ٹرپ پر روانہ ہوتے ہیں جہاں ہر ایک اپنے خوف اور  سب سے خفیہ رکھے جذبات کا سامنا کرتا ہے۔ 

چاہے بلندیوں کا خوف ہو یا محبت کو قبول کرنے کا ڈر، یہ فلم ہمیں بے پناہ جرات کے ساتھ اور بغیر پچھتاوے کے زندگی گزارنے،  اپنے جذبوں کا پیچھا کرنے اور ہر لمحے کی قدر کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

4۔ یہ جوانی ہے دیوانی:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

2013 میں ریلیز ہونے والی فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘ میں رنبیر کپور، دیپیکا پڈوکون، کالکی کوچلن اور آدتیہ رائے کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

یہ فلم مداحوں میں آج بھی مقبول ہے جس کے ہدایتکار ایان مکھرجی تھے اور کرن جوہر نے اسے پروڈیوس کیا تھا۔

فلم میں ’بنی‘ یعنی ’کبیر تھاپڑ‘ کا کردار نبھانے والے رنبیر کپور کو اپنے پیشن کو پورا کرنے کیلئے پر چیز کو پیچھے چھوڑنے والا شخص دکھایا جو اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ناصرف اپنے ملک بلکہ اپنے رشتے دار، دوست اور محبت کو بھی چھوڑ جاتا ہے لیکن سالوں بعد اس کا ایک مرتبہ پھر ان سب سے ملنے والے واپس ملک آنا اس کو زندگی کے ایسے سبق سکھا جاتا ہے جو فلم بینوں کو بھی بہت کچھ سکھاتے نظر آئے۔

5۔ ویک اپ سِڈ:

اسکرین گریب
اسکرین گریب

ویک اپ سڈ 2009 میں ریلیز ہونے والی ایک ایسی فلم  جو ایک ایسے غیر سنجیدہ نوجوان کی کہانی بیان کرتی ہے جو خود کو تنہا محسوس کرنے لگتا ہے تو ایک عائشہ بنرجی نامی ادیبہ اس کی زندگی کو ایک نیا مقصد دینے میں مدد کرتی ہے۔ 

فلم میں رنبیر کپور اور کونکنا سین کی اداکاری نے ایک خوبصورت محبت کی کہانی کو جنم دیا جو کسی بھی نوجوان کے دل کو چھو سکتی ہے۔

ویک اپ سڈ میں رنبیر کپور نے سِڈ مہرا کا کردار بخوبی نبھایا اور انکا کریکٹر ایک لاپرواہ امیرزادے کا ہے جو اپنی زندگی میں کوئی خاص مقصد نہیں رکھتا، لیکن وقت کے ساتھ بدلنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

تازہ ترین