چمکدار اور خوبصورت جلد کیلئے 7 بیوٹی ٹپس
صرف ایک ہفتے میں نتائج دیکھیں

ہر خاتون کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کی جلد صاف، چمکدار اور حسین ہو، کیونکہ خوبصورت اور صحت مند جلد دوسروں پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ آپ کی روزمرہ کی خوراک نہ صرف آپ کی مجموعی صحت کو متاثر کرتی ہے، بلکہ یہ آپ کی جلد کی چمک اور صحت کو بھی بہتر بنا سکتی ہے۔
اگر آپ جلد ہی صاف، چمکدار اور خوبصورت جلد حاصل کرنا چاہتی ہیں تو ہمارے پاس کچھ آسان اور مؤثر طریقے ہیں جو جلد کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ صرف ایک ہفتے میں آپ اپنے خوابوں کی جلد حاصل کر سکتی ہیں، بشرطیکہ آپ روزانہ ان اقدامات پر عمل کریں۔
اچھے کلینزر کا استعمال
آپ کی جلد کی صفائی کے لیے کلینزر کا انتخاب آپ کی جلد کی نوعیت کے مطابق ہونا چاہیے۔ ماہرین جلد کی تجویز ہے کہ ایسا کلینزر استعمال کریں جو آپ کی جلد کے لیے نرم اور موزوں ہو۔ کلینزنگ کے بعد ٹونر کا استعمال کریں تاکہ جلد پر کسی بھی قسم کے تیل یا گرد و غبار کا اثر نہ رہے۔ کلینزر اور ٹونر کے روزانہ استعمال سے آپ کو جلد کی چمک میں واضح فرق نظر آئے گا۔
سونے سے پہلے چہرہ دھونا
دن بھر کا میک اپ، تیل اور دھول آپ کی جلد پر جمع ہو جاتے ہیں، جس سے جلد کے مسام بند ہو جاتے ہیں۔ اس لیے سونے سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھونا ضروری ہے تاکہ ان تمام ذرات سے نجات حاصل ہو سکے۔
کاسمیٹک ریموور
کاسمیٹک ریموورکا استعمال میک اپ کے ساتھ سونا جلد کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے کیونکہ یہ مساموں کو بند کر دیتا ہے۔ اس لیے سونے سے پہلے میک اپ ریموور کا استعمال کریں تاکہ آپ کی جلد صاف اور تازہ رہے۔
پھلوں کے جوس کا استعمال
جلد کی خوبصورتی کے لیے غذا بہت اہمیت رکھتی ہے۔ پھلوں کے جوس اور پانی کا استعمال جلد کی چمک کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور پھل جیسے سنترہ اور کیوی آپ کی جلد کو قدرتی چمک دینے کے لیے بہترین ہیں۔
بھاپ لیں
بھاپ چہرے کے مساموں کو کھولنے میں مدد دیتی ہے، جس سے اضافی تیل، دھول اور میل کو آسانی سے نکالا جا سکتا ہے۔ بھاپ لینے کے بعد، چہرے کو روئی کی مدد سے عرق گلاب سے صاف کریں۔ گلاب کا پانی جلد کو ٹھنڈک اور سکون فراہم کرتا ہے۔
فیس پیک کا استعمال
آپ اپنی جلد کی نوعیت کے مطابق مختلف فیس پیک آزما سکتی ہیں جیسے صندل کا پیک، اُبٹن، پھلوں کے پیک یا نیم کے پیک، جو آپ کی جلد کو نکھارنے میں مدد دیتے ہیں۔ 30 منٹ بعد ان پیک کو دھو کر چمکدار اور نرم جلد حاصل کی جا سکتی ہے۔
جلد کو ہائیڈریٹ رکھیں
جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے کے لیے روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا ضروری ہے۔ اس سے آپ کی جلد کی لچک بہتر ہو گی اور جلد نرم و ملائم رہیں گی۔
اگر آپ ان تمام اقدامات کو کم از کم ایک ہفتے تک روزانہ کریں گی، تو آپ اپنی جلد میں واضح تبدیلی محسوس کریں گی اور یہ چمکدار، نکھری ہوئی اور صحت مند نظر آئے گی۔
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا