'لوگ کتے ہیں، بھونکیں گے' سنیتا کا گووندا سے طلاق کی افواہوں پر بیان
گووندا کی اہلیہ نے کئی ہفتوں بعد افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

رواں برس فروری میں ان خبروں نے میڈیا اور سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا تھا کہ گووندا اور سنیتا آہوجا نے شادی کے 38 سال بعد طلاق کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
تاہم افواہوں اور قیاس آرائیوں کے درمیان جہاں گووندا اور سنیتا نے اس پر براہِ راست کوئی ردِ عمل نہیں دیا وہیں گووندا کے وکیل للت بندل نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سنیتا نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی لیکن اب جوڑا دوبارہ اکٹھا ہے۔
البتہ اب جب کہ طلاق کی ان افواہوں نے دم توڑ دیا تھا سنیتا آہوجا کی جانب سے خاموشی توڑتے ہوئے حیرت انگیز ردِ عمل سامنے آیا ہے۔
اپنے رشتے پر ہونے والی تنقید پر بات کرتے ہوئے سنیتا نے کہا کہ 'مثبت ہے یا منفی ہے، مجھے پتا ہے مثبت ہے۔۔۔میں سوچتی ہوں کہ کتے ہیں لوگ، بھونکیں گے'۔
سنیتا نے افواہوں کے باوجود اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ اپنی محبت کے لیے تعریف کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 'جب تک آپ میرے یا گووندا کے منہ سے کچھ نہ سن لو تو آپ یہ مت سوچو کہ کیا ہے اور کیا نہیں ہے'۔
گووندا کے وکیل نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ سنیتا نے چھ ماہ قبل طلاق کی درخواست دائر کی تھی، لیکن بعد میں معاملات حل ہو گئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ 'انہوں نے نئے سال کے دوران نیپال کا سفر بھی کیا اور پشوپتی ناتھ مندر میں ایک ساتھ پوجا کی، اب ان دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے، یہ چیزیں جوڑوں کے درمیان ہوتی ہیں لیکن وہ مضبوط ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے'۔
خیال رہے کہ گووندا اور سنیتا مارچ 1987 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن 4 سال تک انہوں نے اپنی شادی کو خفیہ رکھا، جوڑے کے دو بچے ہیں جس میں بیٹی نرمدا اور یش وردھن شامل ہیں۔
کچھ عرصہ قبل ایک انٹرویو میں سنیتا نے انکشاف کیا تھا کہ دونوں میاں بیوی الگ الگ رہتے ہیں، سنیتا اپنے بچوں کے ساتھ ایک اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں، جبکہ گووندا سڑک کے پار ایک بنگلے میں رہتے ہیں جس کی وجہ ان کی بہت زیادہ میل ملاقاتیں ہیں۔
اپنے تعلقات کے بارے میں سنیتا نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ پہلے وہ اپنی شادی میں خود کو محفوظ محسوس کرتی تھی لیکن اب انہیں اس یقین اور سکون کا احساس میسر نہیں ہے۔
گووندا کا بیٹا اب بالی وڈ میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہے، وہ نیشنل ایوارڈ یافتہ فلمساز سائی راجیش کی ہدایت کاری میں بننے والے ایک رومانوی ڈرامے میں نظر آئیں گے۔
-
انفوٹینمنٹ 15 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی