سوشل میڈیا

1984 کے کالج بیچ کی ری یونین پر پاکستانی اداکارائیں فدا

41 سال قبل پاس آؤٹ ہونے والے پھر مل گئے

Web Desk

1984 کے کالج بیچ کی ری یونین پر پاکستانی اداکارائیں فدا

41 سال قبل پاس آؤٹ ہونے والے پھر مل گئے

خیبر میڈیکل کالج (کے ایم سی) میں 41 سال پرانے بیچ نے دوبارہ یونیورسٹی میں یکجا ہو کر شوبز حسیناؤں کو بھی جذباتی کردیا۔

دورِ طالبعلمی زندگی کا سب سے حسین دور قرار دیا جاتا ہے جو انسان پریکٹیکل لائف میں قدم رکھنے کے بعد یاد کرتے نہیں  تھکتا، اس میں جا کر رہنے کی بھی چاہ رکھتا ہے لیکن ایسا ناممکن جان کر دل پر قابو پاکر بس یادوں میں ہی کھو کر خوش ہوجاتا ہے۔

یہ وہ ہی دور ہوتا ہے جو جب گزر رہا ہوتا ہے تو ہر کوئی جلد از جلد مستقبل میں کود کے چلے جانے کی خواہش کرتا ہے لیکن جب یہ گزر جاتا ہے تو اس وقت کو کھل کر نہ جی پانے کا افسوس بھی اکثر لوگ کرتے ہیں۔

کے ایم سی میں ایک ایسا ری یونین ہوا جس نے ہر طالبعلم خاص طور پر پاس آؤٹس کی آنکھوں کو نم اور دلوں کو جذباتی کردیا اور انہیں اپنے ہم عصروں اور دورِ طالبعلمی کی یاد دلا دی۔

41 سال قبل جو بیچ کے ایم سی سے رخصت لے گیا تھا اب ادھیڑ عمری میں واپس لوٹ کر آیا اور ان کلاس پر پھر ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے بے انتہا خوش نظر آیا۔

عمر نامی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اس یادگار ری یونین کی ویڈیو اپ لوڈ کی جو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

وائرل ویڈیو میں تمام کالج میٹس 4 دہائیوں بعد ایک دوسرے سے پُرتپاک انداز میں ملتے نظر آئے جن میں سے بعض اپنے ساتھ پُرانی تصاویر بھی لے کر آئے تھے جو دیکھ کر سب کے چہرے پر چمکدار مسکراہٹ تھی۔

کلاس میں بیٹھے تمام ادھیڑ عمر کلاس میٹس اپنی آنکھوں میں بیتے پل لیے بیٹھے نظر آئے جبکہ بعض بزرگ نے رقص بھی کیا اور اپنی اس ملاقات کا جشن منایا۔

ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے ایک ایسا جذباتی کیپشن لکھا گیا جو سب کی آنکھیں تر کرنے کیلئے کافی ہے۔

کیپشن میں لکھا گیا کہ ’41 سال پہلے یہ لوگ اجنبی بن کر خیبر میڈیکل کالج آئے تھے، آج ان میں سے 34 اب اس دنیا میں نہیں ہیں، کچھ ویل چئیرز پر ہیں، کچھ موت کے بستر پر، کچھ ایک دوسرے کو پہچان نہیں پا رہے، جبکہ کچھ بالکل تندرست ہیں۔ جذبات، یادیں، ایک دوسرے کو نک نیمز سے پکارنا، ایک دوسرے کی کرشز کو سب کے سامنے بے نقاب کرنا، رقص کرنا، ایک دوسرے کی نقل کرنا اور پھر سے بچوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ مذاق کرنا، یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے ہر بیچ کو دوبارہ ملنا چاہیے سالوں بعد۔‘

مزید لکھا کہ ’اگر آپ ابھی اسکول/کالج یا یونیورسٹی میں ہیں، تو براہ کرم اس وقت کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ وقت گزر جائے گا لیکن یادیں ہمیشہ رہیں گی۔ اپنے آپ سے وعدہ کریں کہ جب آپ سالوں بعد دوبارہ ملیں گے تو آپ نے اتنی خوبصورت یادیں بنائی ہوں گی کہ آپ کو ماضی کو انجوئے نہ کر پانے پر افسوس نہ ہو۔ یاد رکھیں، آپ میں سے ہر ایک کچھ سالوں کے بعد اپنے کریئر کی بلند ترین سطح پر پہنچے گا لیکن صرف کچھ لوگ ہی وہ یادیں بنائیں گے جو اپنے میڈیکل اسکول یا یونیورسٹی کے دنوں میں بنانی چاہیے تھیں۔‘

اس پوسٹ پر جہاں ہر ایک سوشل میڈیا صارف جو دورِ طالبعلمی سے نکل گیا ہے اپنے اس وقت کو یاد کرتا دکھ رہا ہے جبکہ پاکستانی شوبز حسیناؤں نے بھی اس ویڈیو پر تبصرے کیے ہیں۔

1984 کے کالج بیچ کی ری یونین پر پاکستانی اداکارائیں فدا

ماورا حسین نے کمنٹ سیکشن میں لکھا کہ ’میری آنکھیں بھر آئی ہیں، اللہ تعالیٰ ان سب کو اچھی صحت سے نوازے اور انکو زندگی میں مزید خوشیاں نصیب ہوں‘۔

کنزہ ہاشمی بھی اس ویڈیو کو دیکھ کر خود کو کمنٹ کرنے سے نہ روک سکیں اور تمام جذبات کا اظہار  دو ایموجیز سے کرتے ہوئے ایک دل والی آنکھوں والا  جبکہ ایک اشکبار آنکھوں والا ایموٹیکون بنایا۔

تازہ ترین