خواتین

نیتا امبانی کے مہنگے شوق، لگژری کارز کلیکشن پر ایک نظر

نیتا امبانی کی لگژری کارز کی فہرست پر ایک نظر

Web Desk

نیتا امبانی کے مہنگے شوق، لگژری کارز کلیکشن پر ایک نظر

نیتا امبانی کی لگژری کارز کی فہرست پر ایک نظر

نیتا امبانی کے مہنگے شوق، لگژری کارز کلیکشن پر ایک نظر

دنیا کی ارب پتی شخصیات میں شمار بھارتی شہری مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کی قیمتی چیزیں توجہ کا مرکز بنتی رہتی ہیں جن میں کبھی انکے گلے کی زینت بننے والی قیمتی مالا ہوتی ہے تو کبھی انکو ٹھنڈ سے محفوظ کرتی شال ہوتی ہے۔

نیتا امبانی کا فیشن سینس ہمیشہ بےمثال رہا ہے، انکے جوتے، کپڑے اور بیگز سمیت ہر ایک چیز میں وقار جھلکتا ہے۔

نیتا امبانی کے قیمتی اثاثے تو بہت ہیں لیکن انکی لگژری کارز فینز کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔

نیتا امبانی نہ صرف بھارت کی سب سے بااثر کاروباری اور فلاحی شخصیات میں شمار ہوتی ہیں بلکہ اپنے شاہانہ طرزِ زندگی اور اعلیٰ ذوق کی بدولت بھی پہچانی جاتی ہیں اُن کی کاروں کا مجموعہ بھی کسی محل کی زینت سے کم نہیں۔ ان کی پسندیدہ گاڑیاں نہ صرف لگژری اور اسٹائل کی مظہر ہیں بلکہ ہر گاڑی میں حفاظت اور سکون کا بے مثال امتزاج پایا جاتا ہے۔

1۔ مرسیڈیز بینز مے بیک S600 گارڈ :

یہ بکتر بند گاڑی نہ صرف شاہانہ انداز کی عکاسی کرتی ہے بلکہ تحفظ میں بھی بے مثال ہے۔ 5980 سی سی کے انجن سے 530 بی ایچ پی اور 830 این ایم ٹارک پیدا ہوتی ہے۔ نیتا امبانی کے لیے یہ گاڑی طاقت، تحفظ اور آرام کا مکمل امتزاج ہے۔

اس لگژری کار کی قیمت 10 کروڑ 74 لاکھ بھارتی روپے ہیں

2۔ مے بیک 62 ایس:

ایک دلکش ڈیزائن کے ساتھ یہ گاڑی اندر سے ہاتھ سے تیار کردہ چمڑے اور لکڑی سے مزین ہے۔ 5.5 لیٹر ٹوئن ٹربو V12 انجن اسے ہوائی جہاز جیسی پرسکون رفتار فراہم کرتا ہے۔ یہ کار نیتا امبانی کی شاہی سواریوں میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہے۔

اس کار کی قیمت 5 کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

3۔ بی ایم ڈبلیو 7 سیریز M760Li xDrive:

6592 سی سی کے انجن اور 600 بی ایچ پی کی طاقت کے ساتھ یہ آل وہیل ڈرائیو کار رفتار اور اسٹائل دونوں کا حسین امتزاج ہے۔

نیتا امبانی کو یہ کار ایک جدید اور پُرآسائش ٹریولنگ ایکسپیرئنس مہیا کرتی ہے اور یہ بھی بتاتی ہے ہے کہ اسٹائل اور سکون کے معاملے میں نیتا امبانی کا انتخاب کتنا اعلیٰ ہے۔

اس لگژری کار کی قیمت بھی کروڑوں میں ہے جو 2 کروڑ 46 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

4۔ بینٹلی فلائنگ اسپر:

ایک شاہانہ اور پرکشش کار جس کا 6.0 لیٹر W12 انجن 626 بی ایچ پی کی طاقت فراہم کرتا ہے۔ نیتا امبانی کے لیے یہ کار نہ صرف ایک لگژری سواری ہے بلکہ ایک اسٹیٹس سمبل بھی ہے جس میں بیٹھ کر ہر کوئی اترانے کا حقدار بن جاتا ہے۔

اس لگژری کار کی قیمت 7 سے 5 کروڑ بھارتی روپے کے درمیان ہے۔

5۔ بینٹلی بینٹیگا:

یہ SUV شان و شوکت اور طاقت کا ایسا جوڑ ہے جو ہر لگژری کارز کا شوق رکھنے والوں کی پسندیدہ مانی جاتی ہے۔ 542 بی ایچ پی کے V8 انجن کے ساتھ یہ کار ہر قسم کی سڑکوں پر پُرسکون سفر اور بہترین کنٹرول فراہم کرتی ہے۔

اس کی قیمت 6 کروڑ 75 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

6۔ رولز رائس فینٹم:

رولز رائس فینٹم ایک بادشاہوں کی گاڑی مانی جاتی ہے جس کی ہر تفصیل کاریگری کی اعلیٰ مثال ہے۔ ہر امیر ترین شخص اس کار کو اپنی لگژری کارز کی فہرست میں شامل کیے بغیر مانتا نہیں۔

6.7 لیٹر V12 انجن کے ساتھ یہ کار شاندار ڈرائیونگ اور پرآسائش سفر مہیا کرتی ہے۔

اس کی قیمت بھی اس کی ڈیمانڈ کے حساب سے ہے جو 10 سے 8 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

7۔ ایسٹن مارٹن راپیڈ:

ایک پرفارمنس کار جو چاروں نشستوں پر لگژری فراہم کرتی ہے۔ 5935 سی سی V12 انجن کے ساتھ یہ ایک دلکش انتخاب ہے۔

اس کی قیمت 4 سے 3 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

8۔ رولز رائس ڈراپ ہیڈ کوپ:

یہ کھلی چھت والی کار اسٹائل میں اپنی مثال آپ ہے جس میں 460 بی ایچ پی کا انجن نصب ہے۔ نیتا امبانی کی یہ کار دیگر سے اپنے ڈھانچے کے سبب ہی مختلف ہے کیونکہ اس میں بیٹھ کر وہ خود ہوا میں اڑتا محسوس کریں تو غلط بہ ہوگا۔

اسکی قیمت 6 کروڑ 83 لاکھ بھارتی روپے ہے۔

تازہ ترین