انفوٹینمنٹ

شاہ رخ کو معاوضے میں پیچھے چھوڑنے والا 72 سالہ بھارتی اداکار

اداکار نے فلم کی کامیابی پر 210 کروڑ روپے کی بھاری رقم وصول کی تھی۔

Web Desk

شاہ رخ کو معاوضے میں پیچھے چھوڑنے والا 72 سالہ بھارتی اداکار

اداکار نے فلم کی کامیابی پر 210 کروڑ روپے کی بھاری رقم وصول کی تھی۔

رجنی کانت تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار ہیں۔
رجنی کانت تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار ہیں۔

90 کی دہائی کے اواخر اور 2000 کی دہائی کے اوائل میں تامل سپر اسٹار رجنی کانت ایک ناکام دور سے گزر رہے تھے۔

ان کی فلمیں یکے بعد دیگرے فلاپ ہونے کی وجہ سے ان کا اسٹارڈم تقریباً ختم ہو گیا تھا لیکن عمر کے 50 کے پیٹے میں پہنچنے کے بعد اداکار کو چندر مکھی اور اینتھیرن کی کامیابی کے ساتھ دوسری ہوا ملی۔

تاہم یہ 2010 کی دہائی کے آخری برس تھے جس میں سپر اسٹار نے انڈسٹری میں کم بیک کیا، ان کی فلموں نے نہ صرف باکس آفس پر ریکارڈ قائم کیے بلکہ بالی وڈ کی بڑی فلموں سے بھی مقابلہ کیا اور انہیں شکست دی۔

کامیابی کے اس غیر متوقع سفر نے سینیئر اداکار کو ایک پریمیئم چارج کرنے کی اجازت دی اور وقت کے ساتھ بڑھتے معاوضے میں انہوں نے چھوٹے سپر اسٹارز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

رجنی کانت 72 سال کی عمر میں ہندوستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کیسے بن گئے۔

2023 میں، 72 سال کی عمر میں، رجنی کانت نے نیلسن دلیپ کمار کی جیلر میں کام کیا، یہ فلم سال کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی تامل فلم ثابت ہوئی، جس نے 600 کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کا بزنس کیا۔

اداکار نے فلم کے لیے 110 کروڑ روپے معاوضہ لیا، جس میں ان کی فیس اور رائٹس بھی شامل تھے۔

صرف یہی نہیں بلکہ فلم کی شاندار کامیابی پر، فلم کے پروڈیوسر - کلانیتی مارن - نے اداکار کو 100 کروڑ کا بونس بھی دیا۔

ایک فلم سے 210 کروڑ روپے کی اس کمائی نے رجنی کانت کو بھارت میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اداکار بننے میں مدد کی، جس نے شاہ رخ خان، سلمان خان اور پربھاس جیسے نوجوان ستاروں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

یہ سبھی باکس آفس پر فلم کی کارکردگی کے لحاظ سے فی فلم 150-200 کروڑ کے درمیان رقم گھر لے جاتے ہیں۔

 رجنی کانت کی حیران کن فیس

رجنی کانت نے اس کے بعد سے دو سال میں اپنی فلموں کے لیے ہوش ربا رقم وصول کرنا جاری رکھی ہے، حالانکہ اس کے بعد سے ان کی کوئی بھی فلم ان بلندیوں کو نہیں چھو سکی جس تک 'جیلر' پہنچی تھی۔

رپورٹس کے مطابق اب اداکار لوکیش کنگراج کی 'قلی' کے لیے 270 کروڑ روپے کما سکتے ہیں اگر یہ منافع میں بدل جاتا ہے۔

یہ ہندوستانی سنیما کی تاریخ میں کسی بھی اداکار کے لیے سب سے زیادہ تنخواہوں میں سے ہے۔

تاہم رجنی کانت ہندوستان کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست میں پیچھے رہ گئے ہیں۔

اب وہ وجے (اپنی آخری فلم کے لیے 275 کروڑ) اور اللو ارجن (300 کروڑ پشپا 2) کے پیچھے موجود ہیں تاہم، ان اعداد و شمار کی باضابطہ ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

تازہ ترین