فلم / ٹی وی
سلمان خان نے سنی دیول کی جاٹ کو پھر سپورٹ کردیا
'سکندر' کا فلاپ ہونا بھی سلمان کو 'جاٹ' کی پروموشن سے نہ روک سکا
سلمان خان نے سنی دیول کی جاٹ کو پھر سپورٹ کردیا
'سکندر' کا فلاپ ہونا بھی سلمان کو 'جاٹ' کی پروموشن سے نہ روک سکا
بھارتی سپر اسٹار سلمان خان نے سنی دیول کی اپ کمنگ فلم 'جاٹ' کی پروموشن کرنے کیلئے سوشل میڈیا کا رخ کرلیا۔
سلمان خان بالی وڈ انڈسٹری کے وہ انوکھے اسٹار ہیں جو کسی سے مدد مانگنے کے روادار نہیں لیکن باقی سب کی مدد بن مانگے بھی کرنے کو تیار رہتے ہیں اور اس کا اعتراف بالی وڈ کے متعدد فنکاروں نے خود کیا ہے۔
سلمان خان کی رواں سال فلم 'سکندر' ریلیز ہوئی جس کا فینز کو بے صبری سے انتظار تھا اور امید تھی کہ یہ فلم ضرور سپر ہٹ ہوگی اور یہی امید خود سلمان خان کو بھی تھا لیکن ایسا نہ ہوا اور فلم شاندار کامیابی سے محروم رہی۔
اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک بحث چھڑی نظر آئی کہ سلمان خان جو ہمیشہ اپنے دوستوں کی فلموں کو پُرجوش ہوکر مروموٹ کرتے ہیں کوئی بھی انکی فلم کو پروموٹ نہیں کرتا اور ایسا ہی کچھ 'سکندر' کے ساتھ بھی ہوا جسکو سلمان خان کے گہرے دوست شاہ رخ خان نے بھی پروموٹ نہیں کیا جبکہ سلمان خان نے 'پٹھان' اور 'جوان' کو بھی پوری طرح سپورٹ کیا تھا۔
اسی دوران سلمان خان نے ایسی فلم کو بھی پروموٹ کیا جس کی ریلیز 'سکندر' کے چند ہفتوں بعد تھی یعنی سنی دیول کی 'جاٹ' جبکہ سنی دیول نے 'سکندر' کیلئے ایسا کچھ نہیں کیا۔
سلمان خان نے اب اسی سلسے کو جاری رکھتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری پر سنی دیول کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ جہاز میں بیٹھے کھانا کھانے میں مصروف ہیں اور 'جاٹ' کے گیت سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ساتھ ساتھ ڈانس بھی کر رہے ہیں۔
اگرچہ فلم 10 اپریل کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوچکی ہے لیکن یہ ویڈیو سنی دیول نے ریلیز سے قبل شیئر کی تھی جس کے کیپشن میں لکھا کہ 'اپنا اسٹائل ہے دیسی پراٹھے، دہی اور لسّی'۔
انہوں نے اس ویڈیو پر لگائے گئے جاٹ کے گیت کے حوالے سے لکھا کہ 'جاٹ کے تھیم سانگ پر اس قدر محبت لوٹانے کا شکریہ'۔
سلمان خان کی جانب سے سنی دیول اور انکی فلم کو سپورٹ کرنا انکے خود کے فینز کو خفا بھی کرتا نظر آیا کیونکہ انکی شکایت ہے کہ جب کوئی دوسرا انکو سپورٹ نہیں کرتا تو انہیں بھی نہیں کرنا چاہئے۔
مزید خبریں
-
ڈرامہ سیریل ’گونج‘ کیوں دیکھیں؟
-
’وار 2’ کی پہلی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی تباہی مچاگئی
-
ڈراما ’پرورش’ پر بھی ’LGBTQ’ کو فروغ دینے کا الزام؟
-
میں منٹو نہیں ہوں؛ سجل اور آصف رضا میر کی اداکاری کے چرچے
-
’تیرے بن 2’ کی تاخیر، یمنیٰ زیدی نے اصل وجہ بتادی
-
ڈراما ’سسرال سمر کا’ کی ایک اور اداکارہ بگ باس 19 کا حصہ؟
-
ڈرامہ 'پرورش' میں فہد مصطفیٰ کی انٹری کی دھوم
-
ندا یاسر کی ملازماؤں کی چوریوں کے قصے سُن سُن کر عوام بیزار
-
فلم ’بازیگر‘ کی اصل کہانی کیا؟
-
موہت سوری کی پانچ فلمیں جو آپ کی واچ لسٹ کا حصہ بننی چاہییں
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment



