فیشن
ہانیہ عامر کی لہنگا چولی میں غضب ادائیں، قیمت کیا؟
ہانیہ عامر کی حسین لہنگا چولی کتنی قیمتی؟
ہانیہ عامر کی لہنگا چولی میں غضب ادائیں، قیمت کیا؟
ہانیہ عامر کی حسین لہنگا چولی کتنی قیمتی؟
پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی حسین لہنگا چولی میں دلکش ادائیں ناصرف انکے فینز بلکہ فیشن کے متوالوں کی توجہ بھی بن گئیں۔
ہانیہ عامر کی اداکاری جو انکے کریئر کے ابتدائی دنوں میں کچھ خاص جادو نہ کر سکی تھی آہستہ آہستہ سب کو اپنا دیوانہ بناتی چلی گئی کیونکہ انکی اداکاری میں حقیقت پسندی کا عنصر نمایاں ہوتا چلا گیا۔
اداکارہ کو گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ ریلیشنشپ کافی مہنگا پڑا کیونکہ بریک اپ کے بعد ان کی شخصیت اور کردار پر کئی سوال اٹھائے گئے جن کو وہ نطڑ انداز کرتے ہوئے اپنے کام پر توجہ مرکوز کیے بیٹھی رہیں۔
ہانیہ عامر کے کریئر کو بوسٹ کرنے والا ڈراما 'میرے ہمسفر' ثابت ہوا جس میں انکی اداکاری اور لُکس دونوں اتنے پسند کیے گئے کہ وہ عالمی شہرت حاصل کرنے کی منزل کی جانب کامزن ہوگئیں۔
2024 میں 'کبھی میں کبھی تم' میں 'شرجینا' بننا انکو مزید کامیاب اداکارہ بنا گیا اور اب وہ دنیا بھر میں پہچانی جانے لگی ہیں۔
اداکارہ نجی زندگی میں بھی بہت خوش طبع اور شوخ مزاج ہے جسکا عملی نمونہ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بطور ویڈیو اور تصاویر پیش کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ انکی حسین تصاویر اور برانڈ شوٹس سے بھی بھرا ہوا ہے جن میں مداح جان چھڑکتے نظر آتے ہیں۔
ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ حسین لہنگا چولی پہنی دلکش ادائیں دیتی نظر آرہی ہیں۔
ہانیہ عامر ان تمام تصاویر میں اپنی کیوٹنس کا بھی بھرپور مظاہرہ کرتی نظر آئیں لیکن جہاں انکی خوبصورتی اور کیوٹنس تعریفیں سمیٹتی دکھیں وہیں انکا لباس بھی توجہ کا مرکز بنا۔
ہانیہ عامر کا پہنا گیا لہنگا چولی بھارتی کلاتھنگ برانڈ ماہیما ماہاجن کا شاہکار ہے جس کا رنگ 'روز' جبکہ فیبرک اورگینزا ہے۔
اس حسین لہنگا چولی اور دوپٹے پر فلورل پیٹرن پر دلکش کام بنا ہوا ہے جو اد جوڑے کو سنہرے سمیت دیگر رنگوں کے حسن سے نواز رہا ہے۔
اس آنکھوں کو لبھاتے تھری پیس جوڑے کی قیمت 'ماہیما ماہاجن' کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے جو ایک لاکھ پچاس ہزار بھارتی روپے ہے
اس قیمت کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو 4 لاکھ 87 ہزار 482 روپے بنتی ہے جو پاکستان میں ہر کسی کے لیے افورڈیبل نہیں۔
تصاویر یہاں دیکھیں:
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Brooklyn Beckham upset by ‘performative’ birthday tributes from David and Victoria
Jamie Lee Curtis breaks silence on ‘The Bear’ ending rumours
Brooklyn Beckham snubs parents’ birthday wishes as he shows love to Nicola Peltz
Nicole Kidman’s frail appearance raises questions after Keith Urban divorce
Niall Horan sends fans into frenzy with ‘Dinner Party’ release date reveal
Why Kim Kardashian is approaching romance differently with Lewis Hamilton
Ryan Gosling brags about ‘Five-Time’ SNL hosting in new promo
Green Lanterns return for new DC Universe in ‘Lanterns’ trailer




