وائرل اسٹوریز
جسٹن بیبر پاپارازی پر برس پڑے
ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکی ہے
جسٹن بیبر پاپارازی پر برس پڑے
ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکی ہے
کینیڈا کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر کے فوٹوگرافرز کے ساتھ اختیار کیے گئے غیر مناسب رویے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 31 سالہ جسٹن بیبر ایک کافی شاپ پر اپنے دوستوں کے ہمراہ پہنچے تو وہاں موجود فوٹوگرافرز کو دیکھ کر وہ شدید برہم ہوگئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب ایک فوٹوگرافر نے ان سے خوش اخلاقی سے ’گڈ مارننگ‘ کہا، تو جسٹن بیبر نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے کہا،‘نہیں، گڈ مارننگ نہیں! تم جانتے ہو کہ تم یہاں کیوں آئے ہو؟ پیسہ، پیسہ، پیسہ! تم لوگوں کو صرف پیسہ چاہیے، انسانیت کی کوئی قدر نہیں۔‘
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جسٹن بیبر کے رویے پر تنقید کی جا رہی ہے جب کہ بعض مداح ان کے جذباتی ردِعمل کو ان کی ذہنی کیفیت سے جوڑ کر تشویش کا اظہار بھی کر رہے ہیں۔
ویڈیو مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہو چکی ہے، اور صارفین اس پر ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔
کچھ افراد نے جسٹن کے رویے کو غیر مناسب قرار دیا، جب کہ دیگر کا کہنا ہے کہ شہرت پانے کے بعد فنکار اکثر ان ہی فوٹوگرافرز کو برا بھلا کہنے لگتے ہیں، جو کبھی ان کی تصاویر لینے کے لیے خود بلائے جاتے تھے۔
بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مشہور شخصیات کو بھی اپنی نجی زندگی کا حق حاصل ہے، لیکن اپنی شہرت کی بنیاد بنانے والے افراد کے ساتھ عزت و احترام سے پیش آنا بھی ان کی اخلاقی ذمہ داری ہے۔
مزید خبریں
-
عروہ حسین دوبارہ حاملہ؟ شور اٹھ گیا
-
امیتابھ بچن کو بھی انسٹاگرام سیکھنے کا جنون چڑھ گیا
-
اینکر عظمیٰ طاہر کا نامناسب انداز ، ویڈیو وائرل
-
دلجیت دوسانجھ نے سجاد علی کی ’راوی’ پر جھوم کر دل جیت لیے
-
بشریٰ انصاری کی ’فیمنسٹ’ بھی جاگ اٹھی، ویڈیو وائرل
-
’سردار جی 3’ ہانیہ عامر کیلئے سخت سردی میں شوٹنگ کتنی مشکل؟
-
جھانوی کپور کا ریسپشنسٹ پر حملے کے دلسوز واقعہ پر ردعمل
-
کارتک آریان بھی 'چیٹنگ' کرتے ہوئے پکڑے گئے
-
حمائمہ ملک نے طارق مسعود کو کال کرکے کس ڈائیلاگ پر معافی مانگی؟
-
کراچی میں 'گرینڈ آپریشن' کرنے والے یونس امین کون؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute


