انفوٹینمنٹ

کیریئر کا آغاز نیوز اینکر سے، صبا فیصل کیسے بنیں پاکستان کی سپر اسٹار؟

صبا فیصل کی فیملی لائف، بچوں کے ساتھ تعلقات اور تنازعات پر روشنی

Web Desk

کیریئر کا آغاز نیوز اینکر سے، صبا فیصل کیسے بنیں پاکستان کی سپر اسٹار؟

صبا فیصل کی فیملی لائف، بچوں کے ساتھ تعلقات اور تنازعات پر روشنی

صبا فیصل نے خبروں کی دنیا میں قدم رکھ کر شہرت کی منازل طے کیں
صبا فیصل نے خبروں کی دنیا میں قدم رکھ کر شہرت کی منازل طے کیں

پاکستانی شوبز انڈسٹری جب کوئی مصنف، ہدایتکار یا پروڈیوسر ظالم ساس یا سنجیدہ ماں کے کردار کے حوالے سے سوچتے ہیں تو لازماً ان کے ذہن میں کسی اور کا نہیں بلکہ سینئر اداکارہ صبا فیصل کا ہی نام آتا ہوگا کیونکہ وہ اپنے کریئر کے آدھے سے زائد ڈراموں میں یہ ہی کردار نبھا چکی ہیں۔

صبا فیصل نے خبروں کی دنیا میں قدم رکھ کر شہرت کی منازل طے کیں لیکن پھر کئی راستوں سے گزر کر وہ اداکاری کی دنیا میں آگئیں اور تاحال انہوں نے اس کو خیرباد نہیں کہا۔

صبا فیصل کی جتنی پیشہ ورانہ زندگی مشہور ہے اتنی ہی انکی نجی زندگی بھی کھلی کتاب بن چکی ہے کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر بے حد متحرک رہتی ہیں اور اپنی لائف اپڈیٹ دے کر فینز کو خود سے جوڑے ہوئے ہیں۔

صبا فیصل کی آن اسکرین اور آف اسکرین کو آج ایک جگہ یکجا کرتے ہوئے ان کی پرفیشنل اور پرسنل لائیف پر روشنی ڈالتے ہیں جس کا آغاز انکے کریئر سے ہی کیا جانا چاہئے۔

صبا فیصل کو خبروں اور پھر ڈراموں کی دنیا میں انٹری کیسے ملی؟

1981 میں صبا فیصل اور ان کی کچھ سہیلیوں نے پی ٹی وی لاہور سینٹر کا دورہ کیا، وہاں ایک ڈائریکٹر نے انہیں دیکھا اور نیوز کاسٹنگ کے آڈیشن کے لیے قائل کیا۔

انہوں نے آڈیشن دیا لیکن اُسے اناؤنسر کے طور پر منتخب کیا گیا جو انہوں نے اگلے تین سال تک کیا۔

بعدازاں انہوں نے پی ٹی وی کے اہم خبری بلیٹن 'خبرنامہ رات 9 بجے' کے لیے منتخب کر لیا گیا۔ صبا فیصل نے کچھ پروگرامز کی میزبانی بھی کی اور پھر ایک اسپورٹس کمنٹیٹر کے طور پر کام کیا جس کے بعد انہوں نے 1990 کی دہائی کے وسط میں کچھ پی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کی۔

وہ ساتھ ساتھ نیوز کاسٹر کے طور پر بھی کام کرتی رہیں یہاں تک کہ 2000 کی دہائی کے اوائل میں انہوں نے صرف اداکاری پر توجہ مرکوز کر لی، اور اب تک 100 سے زائد ڈراموں میں کام کر چکی ہیں۔

صبا فیصل کے ڈرامے:

صبا فیصل نے ڈراموں کی اس طویل فہرست میں زیادہ تر ڈراموں میں یکساں کردار نبھائے جو ظالم ساس کا تھا اور اب بھی وہ اکثر اسی کردار میں نظر آتی ہیں۔

لیکن جب وہ ایک سمجھدار اور اچھی ماں کا کردار نبھاتی نظر آئین تو وہ بھی مثالی ثابت ہوا۔

صبا فیصل کے چند ان مشہور ڈراموں کے بارے میں بات کرتے ہیں جو ہمیشہ ناظرین کے دلوں میں خاص مقام رکھتے رہیں گے۔

صبا فیصل کے 100 سے زائد ڈراموں پر لکھنے یا بولنے بیٹھیں تو شاید الفاظ کم پڑنے لگیں لہذا انکے ان دو ڈراموں کا بارے میں جانتے ہیں جن میں وہ دو ایسے کردار نبھاتی دکھیں جو ایک دوسرے کی زد تھے یعنی ایک بلا درجے کا منفی تو دوسرا مثبتیت سے سرشار۔

درِ شہوار:

ڈراما 'در شہوار' 2012 میں نشر ہوا جس میں صبا فیصل نے صنم بلوچ  کے کردار 'درِشہورا' کی ساس  کا کردار نبھایا جو کسی بھی صورت میں ایک اچھی ساس نہیں تھیں۔

اس ڈرامے میں ایک امیر خاندان کی لڑکی 'درِشہوار' کی ایک ایسے گھرانے میں ایڈجسٹمنٹ کی کوشش دکھائی گئی تھی جو اس کے گھر کی آسائشوں سے مکمل طور پر محروم تھا لیکن پھر بھی وہ اس گھر میں بسنے کی تگ و دو میں مصروف تھی۔

اس کو اس گھر میں خوشی سے بسنے میں دشواری کا سامنا اپنے شوہر کے علاوہ ساس کی وجہ سے زیادہ کرنا پڑ رہا تھا جو ہر لمحہ اس کے لیے ایک ایسا امتحان بنا دیتی تھیں جسے وہ پاس کرے تو پیروں پر چھالے پڑ جاتے لیکن یہ سلسلہ روکنے کا نام نہیں لیتا دکھتا اور وہ ہر مشکل کا ذکر اپنے والد سے کر کے دل کو سکون دیتی تھی۔

صبا فیصل اس ڈرامے میں 'درِ شہوار' کی ایک وہ روایتی ساس بنیں جو اپنی بیٹی کو سسرال کی ہر خوشی ملتے دیکھنا چاہتی ہیں لیکن وہی سب اپنی بہو کے ساتھ ہونے نہیں دے سکتیں۔

اس ڈرامے میں جہاں 'در شہوار' کی ساس نے اس کی زندگی کو مشکل بنانے کی ہر ایک کوشش کی وہیں درشوار کے والد اس کا سہارا بنے رہے اور اس کو ایسی نصیحتیں کرتے رہے جو اس کو اپنے سسرال میں بالاخر عزت اور اپنے شوہر کی آنکھوں میں محبت و احترام دلوا گئں۔

ذرا یاد کر:

2016 میں ٹی وی اسکرینز کی زینت بننے والا ڈراما 'ذرا یاد کر' صبا فیصل کے ان چند ڈراموں میں سے ایک ہے جس میں وہ ایک بہترین ماں کا کردار اور ساس کا نبھاتی نظر آئیں جس نے اپنی بیٹی کو غلط پاکر اسے نصیحتیں کیں اس کا بے جا ساتھ نہیں دیا اور اپنے داماد کو حق پر پاکر اس پر محبت کی برسات نہ روکی اور پورے ڈرامے میں ایسے تاریخی جملے ادا کیے جو ناظرین کے دلوں میں آج بھی محفوظ ہیں۔

صبا فیصل اس ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کی والدہ کا کردار نبھاتی دیکھیں جو خود سر اور خود غرض تھی اور جس نے دین کے تمام احکامات کو بھی بلائے طاق رکھ دیا تھا۔

اس ڈرامے میں ثنا جاوید بطور 'ماہنور' صبا فیصل کی بیٹی کا کردار نبھاتی دکھیں جبکہ زاہد احمد نے ان کے بھانجے  'ہادی' کا کردار ادا کیا جو ان کی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتا تھا اور دونوں کا نکاح بھی ہو چکا تھا۔

'ہادی' کی غربت کو دیکھ کر صبا فیصل کی خود سر بیٹی اسے چھوڑ کر ایک ایسے انسان سے شادی کرنے کے لیے تیار تھی جس کے پاس اس کو پیسے دیکھے تھے اور اس کے لیے اس نے اپنے شوہر کو بے تحاشہ بے عزت کر کے خلع لے لی تھی۔

بیٹی کو اپنے شوہر پر ظلم کرتا پا کر صبا فیصل نے ایک اچھی ماں کی طرح اسے روکا، سمجھایا، اللہ کے عذاب سے ڈرایا لیکن اس پر جیسے سرکشی کا بھوت سوار تھا۔

'ماہنور' خلع کے بعد دوسری شادی کر کے خود بھی در در کی ٹھوکریں کھاتی رہی جو اسکا وہی انجام تھا جس کے بارے میں صبا فیصل اس کو پہلے ہی آگاہ کر چکی تھیں۔

صبا فیصل کی نجی زندگی پر ڈرامائی کرداروں کے اثر کا الزام:

صبا فیصل کے حوالے سے اب یہ عام تاثر ہے کہ وہ ڈراموں میں ظالم ساس کا کردار نبھا نبھا کر حقیقی زندگی میں بھی ایسی ہی بن چکی ہیں جو اوور ڈامننٹ اور سیلف سینٹرڈ خاتون بننے کے سبب بہو کے لیے اچھی نہیں۔

صبا فیصل جو ہر وقت اپنی بیٹی سعدیہ کے ساتھ نظر آتی ہیں اپنی بڑی بہو کے ساتھ اچھے تعلقات میں نہیں اور یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کیونکہ انکی بہو سے لڑائی چند سال قبل سوشل میڈیا پر خوب چرچوں میں آئی۔

صبا فیصل کے خاندانی نظام کی انکے مداح بے حد تعریف کرتے تھے لیکن چند سال قبل صبا فیصل کی اپنی بڑی بہو نیہا سے سوشل میڈیاپر لڑائی ہوئی جس کے سبب انکی نجی زندگی ہر گھر کا موضوع بن گئی۔

دسمبر 2022 میں نیہا سلمان کی جانب سے انسٹاگرام پر ساس اور نند سعدیہ فیصل کے خلاف نام لیے بغیر بیانات جاری کیے گئے تھے جس کے بعد صبا فیصل نے سوشل میڈیا پر آ کر اپنے بیٹے و اداکار سلمان فیصل اور بہو نیہا سلمان سے لا تعلقی کا اعلان کیا تھا۔

اس کے بعد پوری فیملی کی جانب سے اس تنازع پر انسٹاگرام اسٹوریز اور پوسٹس جاری کیے گئے تھے اور گھریلو لڑائی سوشل میڈیا پر کُھل جانے کے سبب سوشل میڈیا صارفین بھی اس لڑائی میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے اپنے تبصرے کرتے دکھے۔

2023 میں دونوں کی صلح ہوتی دکھی جسکا پہلا اشارہ صبا فیصل نے انسٹاگرام پر نیہا کے ساتھ تصویر بطور اسٹوری شیئر کرتے ہوئے دیا تھا جس کے بعد دونوں جانب سے تعلقات بہتر ہوتے دکھے پھر بیچ میں کچھ الجھنیں دکھیں جو جلد ہی سلجھتی بھی نظر آئیں۔

2024 میں دونوں ہی ایک دوسرے کیلئے محبت سے بھرے پیغامات سوشل میڈیا کی زینت بناتے رہے اور ایک ساتھ تصاویر بھی شیئر کرتے دکھے لیکن اب پھر سے انکے رشتے میں دراڑ پڑنے کے اشارے ملنے لگے ہیں۔