چاول کی چوکر کا تیل کیا ہے؟
جلد اور بالوں کی خوبصورتی کیلئے اسے روزمرہ کی روٹین میں شامل کریں

قدرتی تیل جلد اور بالوں کی دیکھ بھال کے لیے بےحد مؤثر ثابت ہوتے ہیں، اور ان میں چاول کی چوکر کا تیل نمایاں حیثیت رکھتا ہے۔
نرم و ملائم جلد اور صحتمند بالوں کے حصول کے لیے یہ ایک قیمتی قدرتی جزو ہے، جو اپنی منفرد غذائی اور حفاظتی خصوصیات کے باعث مختلف خوبصورتی کی مصنوعات میں استعمال کیا جاتا ہے۔
چاول کی چوکر کا تیل کیا ہے؟
یہ تیل چاول کے دانے کی بیرونی تہہ یعنی بھوسی سے حاصل کیا جاتا ہے، جو وٹامنز، معدنیات اور طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق اس میں موجود پولی انسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز اور فلیوونائڈز جلد اور بالوں کی صحت کے لیے بے حد فائدہ مند ہیں۔
چاول کی چوکر کے تیل کے اہم فوائد
جلد کو سورج کی مضر شعاعوں سے بچانا:
چاول کی چوکر کا تیل ایک قدرتی سن اسکرین کے طور پر کام کرتا ہے، جو جلد کو UV شعاعوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
روزانہ اس کے چند قطرے چہرے پر ہلکے مساج کے ساتھ لگانے سے جلد صاف، نرم اور تروتازہ رہتی ہے۔
بہترین میک اپ ریموور:
اس تیل میں موجود قدرتی اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن ای نہ صرف جلد کی گہرائی میں اثر انداز ہوتے ہیں بلکہ میک اپ کو مؤثر انداز میں صاف کرتے ہوئے جلد کو نرم و نکھرا بناتے ہیں۔
بالوں کی صحت میں بہتری:
یہ تیل بالوں کے گرنے، قبل از وقت سفید ہونے اور خشکی جیسے مسائل کے خلاف بھی مؤثر ہے۔
ہفتے میں دو بار اس تیل سے سر کی مالش یا شیمپو میں چند قطرے شامل کرکے استعمال کرنے سے بالوں میں قدرتی چمک اور مضبوطی آتی ہے۔
سیاہ حلقوں کا حل:
چاول کی چوکر کا تیل آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو کم کرنے میں بھی مددگار ہے۔ اس کی نرم مالش سے دورانِ خون بہتر ہوتا ہے، سوجن میں کمی آتی ہے، اور آنکھوں کے نیچے کی جلد ہموار اور روشن ہوتی ہے۔
خوبصورتی کی روزمرہ روٹین میں شامل کریں
اگر آپ قدرتی اور مؤثر خوبصورتی کے متلاشی ہیں تو چاول کی چوکر کے تیل کو اپنی اسکن اور ہیئر کیئر روٹین کا لازمی حصہ بنائیں۔
یہ تیل نہ صرف ظاہری خوبصورتی کو نکھارتا ہے بلکہ اندرونی صحت پر بھی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔
انتباہ:
یہ مضمون عمومی معلومات پر مبنی ہے اور طبی مشورے کا متبادل نہیں۔ جلد یا صحت سے متعلق کسی بھی مسئلے کی صورت میں مستند ماہر سے رجوع کرنا ضروری ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 27 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 51 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی