ٹریول
حج پرمٹ کے اجرا کا جدید طریقہ جانیے
اس پروگرام کا مقصد حجاج کرام کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے
حج پرمٹ کے اجرا کا جدید طریقہ جانیے
اس پروگرام کا مقصد حجاج کرام کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا ہے
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اتھارٹی (SDAIA) کے تعاون سے حج کے دوران مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں داخلے کے اجازت ناموں کے اجرا کے لیے ایک جدید اور مربوط ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرایا ہے، جسے ‘تصریح پلیٹ فارم‘ کا نام دیا گیا ہے۔
یہ پلیٹ فارم خصوصی طور پر حجاج کرام، حج کے عملے، رضاکاروں اور ان کی گاڑیوں کے لیے اجازت نامے جاری کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا ہے، تاکہ مقدس مقامات میں داخلہ باقاعدہ اور منظم طریقے سے ممکن بنایا جا سکے۔
’تصریح‘ پلیٹ فارم کو وزارت حج و عمرہ کے معروف نظام ‘نسک‘ سے تکنیکی طور پر منسلک کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں اجازت ناموں کے اجراء کے عمل میں شفافیت، رفتار اور آسانی پیدا ہوئی ہے۔
یہ تمام اجازت نامے قومی ایپلیکیشن ’توکلنا‘ کے ذریعے باآسانی ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں، جو کہ عوامی سطح پر پہلے ہی ایک مؤثر اور قابل اعتماد پلیٹ فارم کے طور پر استعمال ہو رہا ہے۔
سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا جدید استعمال
تصریح پلیٹ فارم کی ایک نمایاں خصوصیت اس کی سیکیورٹی اداروں کے ساتھ ہم آہنگی ہے۔ مکہ مکرمہ کے داخلی راستوں پر تعینات سیکیورٹی اہلکار ’میدان‘ ایپلیکیشن کی مدد سے اجازت ناموں کی خودکار تصدیق کر سکتے ہیں، جس سے نہ صرف وقت کی بچت ہوتی ہے بلکہ داخلی نگرانی کا نظام بھی زیادہ مؤثر ہو جاتا ہے۔
وژن 2030 کی جانب ایک مؤثر پیش رفت
تصریح پلیٹ فارم، سعودی عرب کے وژن 2030 کے تحت ‘ضیوف الرحمٰن پروگرام‘ کے اہداف کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس پروگرام کا مقصد حجاج کرام کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کرنا، ان کے سفر کو آرام دہ بنانا اور تمام امور کو ڈیجیٹل نظام کے تحت منظم کرنا ہے۔
یہ نیا پلیٹ فارم جدید ٹیکنالوجی، حکومتی اداروں کے باہمی اشتراک اور ضیوفِ الرحمٰن کی خدمت کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔ تصریح پلیٹ فارم حج کے نظام میں انقلابی بہتری کی طرف ایک مضبوط قدم ہے، جو انتظامی سہولت، ٹرانسپیرنسی اور سیکیورٹی کو ایک نئی سطح پر لے جاتا ہے۔
مزید خبریں
-
برطانیہ نے پاکستانیوں کیلئے ای ویزا متعارف کروادیا
-
پاکستان میں سویڈن کے ویزوں کا اجرا بحال
-
19 سال بعد پاکستانیوں کیلئے کویت کے ویزے بحال
-
رنبیر عالیہ کے پسندیدہ سیاحتی مقام’ ماسی مارا ‘کیوں جانا چاہیے؟
-
تھائی لینڈ بھول جائیں، یہ ایشیائی ملک ہے اصل جنت
-
جاپان نے 71 ممالک کو ویزا فری انٹری دے دی
-
دنیا کا مہنگا ترین ایئرپورٹ، جہاں ایک کیلا 1800 روپے کا ملتا ہے
-
وہ ممالک جہاں سیاحوں کا نازیبا لباس پہننا سنگین جرم ہے
-
غیر ملکی سیاح نے بھارت میں ٹرین کے سفرکاتلخ تجربہ بیان کردیا
-
آذربائیجان جانے کی 10 زبردست وجوہات
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New OTT releases this week (May 13-19): Dhurandhar 2, Berlin Season 2, Kartavya and more
Clarence Carter, ‘Patches’ hitmaker, dies at 90
Jason Biggs ends 18 years of marriage with Jenny Mollen on ‘great’ terms
Aditi Rao Hydari gives sneak peek into her Cannes prep
Jamie Foxx & Alyce Huckstepp expect their first baby together
Katy Perry shares dramatic reaction to ex Josh Groban's engagement
Bollywood celebrities pour their hearts out on Mother’s Day
Gracie Abrams teases third album ‘Daughter From Hell’ arriving in July


