ہالی ووڈ
مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکوننگ کا نیا ٹریلر جاری
یہ سب کچھ حقیقت نہیں ہو سکتا
مشن امپاسیبل: دی فائنل ریکوننگ کا نیا ٹریلر جاری
یہ سب کچھ حقیقت نہیں ہو سکتا
ہالی ووڈ کی مقبول ترین ایکشن سیریز مشن امپاسیبل کے نئے باب ‘دی فائنل ریکوننگ‘ کا شاندار اور دھماکا خیز ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔
2 منٹ سے زائد دورانیے پر مشتمل اس ٹریلر میں ہائی اوکٹین ایکشن، فلم کی سابقہ اقساط کی جھلکیاں، اور عالمی شہرت یافتہ اداکار ٹام کروز کے حیرت انگیز اور جان جوکھم میں ڈالنے والے اسٹنٹس شامل کیے گئے ہیں، جنہوں نے مداحوں کو ایک بار پھر محوِ حیرت کر دیا ہے۔
ٹریلر کا آغاز ایک دل دہلا دینے والے منظر سے ہوتا ہے، جہاں ایتھن ہنٹ (ٹام کروز) ایک تیز رفتار طیارے سے لٹکے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جب کہ پس منظر میں ایک پراسرار آواز سنائی دیتی ہے جو یہ کہتی ہے کہ،‘ یہ سب کچھ حقیقت نہیں ہو سکتا۔‘
اس کے بعد فلم کی سابقہ اقساط سے یادگار اور سنسنی خیز مناظر پیش کیے گئے ہیں، جن میں ایتھن ہنٹ کے مشہور زمانہ ایکشن مناظر شامل ہیں۔ نئی فلم میں ایک نیا اور خطرناک عنصر بھی متعارف کروایا گیا ہے جو مصنوعی ذہانت (AI) جسے دی اینٹٹی کا نام دیا گیا ہے۔ یہ AI پوری دنیا کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے، اور اب ایتھن ہنٹ اور اس کی ٹیم کو ایک بار پھر دنیا کو بچانے کے مشن پر نکلنا ہوگا۔
فلم کا نیا پہلو سائنس فکشن کی جھلک کے ساتھ ایک اور سطح پر لے جایا گیا ہے، جو کہ شائقین کے لیے مزید تجسس اور کشش کا باعث بنے گا۔ ایتھن ہنٹ اپنی ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ،‘اس بار، بس ایک آخری بار مجھ پر بھروسہ کرو۔‘
یہ ایکشن، سسپنس اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور فلم 23 مئی کو دنیا بھر میں سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی، اور شائقین ایک بار پھر فلمی دنیا کی سب سے بڑے ایکشن ہیرو کے ہمراہ ایک ناقابلِ فراموش سفر پر روانہ ہوں گے۔
مزید خبریں
-
بیبر کا ہیلی کو بانہوں میں بھرنا مداحوں کو چونکا گیا
-
’گاڈ فادر‘ فیم ال پچینو کتنی دولت کے مالک ؟
-
آرنلڈ شوارزنیگر کی سلویسٹر اسٹالون سے دشمنی کی داستان
-
بریڈ پٹ کی ٹام کروز کے ساتھ کام کرنے کے لیے انوکھی شرط
-
کینڈل جینر کتنی امیر ہیں ؟
-
وِل اسمتھ کونسی ہالی وڈ فلموں میں کام نہ کرنے پر پشیمان؟
-
'ایف ون' کا ہیپٹک ٹریلر عام فلموں کے ٹریلر سے مختلف کیوں؟
-
جسٹن بیبر نے پاپارازیوں پر گالیوں کی بارش کردی
-
کاجول ایک بار پھر شاہ رخ کے ساتھ لَو اسٹوری کرنے کی خواہاں
-
پیٹرک شوارزنیگر اپنا سر نیم کیوں بدلناچاہتے تھے؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
New South Indian OTT releases this week: ‘Dridam’, ‘Raakha’, ‘Karuppa’ and more
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute


