سوشل میڈیا

رجب بٹ نے سنجے دت کو بھی اپنا فین بنالیا

یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے

Web Desk

رجب بٹ نے سنجے دت کو بھی اپنا فین بنالیا

یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

پاکستانی یوٹیوب کی معروف شخصیت اور مقبول کانٹینٹ کریئیٹر رجب بٹ نے بالی وڈ کے سنجو بابا کو بھی اپنا فین بنالیا۔

رجب بٹ  ان دنوں بیرونِ ملک قیام پذیر ہیں، جہاں سے وہ اپنے وی لاگز کے ذریعے مداحوں کو مختلف تجربات سے آگاہ کر رہے ہیں۔

اپنے حالیہ وی لاگ میں رجب بٹ نے بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سنجے دت سے ویڈیو کال پر گفتگو کی، جس کا ایک مختصر مگر دلچسپ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ اور سنجے دت خوشگوار اور پُرجوش انداز میں بات چیت کر رہے ہیں۔

 دورانِ گفتگو رجب بٹ نے سنجے دت سے  کہا کہ وہ صرف دو شخصیات کے مداح ہیں ایک سنجے دت اور دوسرے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا۔

اس خوشگوار مکالمے کے دوران دونوں شخصیات نے جلد ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ویڈیو کال کے اختتام پر رجب بٹ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سنجے دت بالکل گینگسٹر کے انداز میں نظر آتے ہیں۔

 انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو بڑا گینگسٹر تصور کرتے تھے، لیکن سنجے دت سے بات کرنے کے بعد وہ خود کو اُن کے سامنے بہت چھوٹا محسوس کر رہے تھے۔

رجب بٹ اور سنجے دت کے اس رابطے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر صارفین اس انوکھے لمحے کو خوب سراہ رہے ہیں۔