سوشل میڈیا
رجب بٹ نے سنجے دت کو بھی اپنا فین بنالیا
یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے
رجب بٹ نے سنجے دت کو بھی اپنا فین بنالیا
یہ مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے
پاکستانی یوٹیوب کی معروف شخصیت اور مقبول کانٹینٹ کریئیٹر رجب بٹ نے بالی وڈ کے سنجو بابا کو بھی اپنا فین بنالیا۔
رجب بٹ ان دنوں بیرونِ ملک قیام پذیر ہیں، جہاں سے وہ اپنے وی لاگز کے ذریعے مداحوں کو مختلف تجربات سے آگاہ کر رہے ہیں۔
اپنے حالیہ وی لاگ میں رجب بٹ نے بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار سنجے دت سے ویڈیو کال پر گفتگو کی، جس کا ایک مختصر مگر دلچسپ کلپ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رجب بٹ اور سنجے دت خوشگوار اور پُرجوش انداز میں بات چیت کر رہے ہیں۔
دورانِ گفتگو رجب بٹ نے سنجے دت سے کہا کہ وہ صرف دو شخصیات کے مداح ہیں ایک سنجے دت اور دوسرے آنجہانی گلوکار سدھو موسے والا۔
اس خوشگوار مکالمے کے دوران دونوں شخصیات نے جلد ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
ویڈیو کال کے اختتام پر رجب بٹ نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ سنجے دت بالکل گینگسٹر کے انداز میں نظر آتے ہیں۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ خود کو بڑا گینگسٹر تصور کرتے تھے، لیکن سنجے دت سے بات کرنے کے بعد وہ خود کو اُن کے سامنے بہت چھوٹا محسوس کر رہے تھے۔
رجب بٹ اور سنجے دت کے اس رابطے کو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے، اور سوشل میڈیا پر صارفین اس انوکھے لمحے کو خوب سراہ رہے ہیں۔
مزید خبریں
-
ریحام رفیق ایک بار پھر ناقدین کے ہتھے چڑھ گئیں
-
کارتک کیساتھ فلم سے انکار پر تنقید ، جنت مرزا پھٹ پڑیں
-
جنت مرزا کاکارتک آریان کیساتھ فلم کی آفر کا انکشاف
-
نابالغ پاکستانیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی کا عندیہ
-
وزیراعظم بھی 'کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد' کے گرویدہ
-
رجب بٹ نے ویلاگنگ کو خیرباد کہہ دیا، بیرونِ ملک منتقل
-
سوشل میڈیا بالی وڈ اسٹارز کیلئے ہیرو یا ولن؟
-
پراجکتا کوہلی نے اہم سنگ میل عبور کرلیا
-
یوٹیوب کی نئی پالیسی، کانٹینٹ کرئیٹرز کیلئے خطرے کی گھنٹی
-
زرناب اور لاریب کا بیٹا کس موذی مرض میں مبتلا؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Kathryn Hahn set to star in Disney’s ‘Tangled’ as Mother Gothel
‘Heated Rivalry’ star Hudson Williams slams hateful fans with blunt message
James Cameron sparks buzz about ‘Avatar 4’ amid franchise uncertainty
Why did Harry Styles get emotional while dancing in Berlin?
Lewis Hamilton and Kim Kardashian spark ‘endgame’ romance buzz
Priyanka Chopra explains strict rule she follows to protect daughter Malti
Kanye West drama grows as Bianca Censori refuses to stay silent
Kanye West plans SoFi Stadium concert ahead of ‘Bully’ release


