انفوٹینمنٹ
یووارج کی اہلیہ ہیزل کیچ نہیں گربسنت کور ہیں؟
ہیزل نے اداکاری کی دنیا کو خیرباد بھی کہہ دیا
یووارج کی اہلیہ ہیزل کیچ نہیں گربسنت کور ہیں؟
ہیزل نے اداکاری کی دنیا کو خیرباد بھی کہہ دیا
معروف بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے سات سال قبل ہیزل کیچ سے نہیں بلکہ گربسنت کور نامی لڑکی سے شادی کی تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یووراج نے شادی کی پروقار تقریب میں گربسنت کور سے شادی کی تھی، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ یوراج کی اس دن شادی بھارتی اداکارہ ہیزل کیچ ہی سے ہوئی تھی۔
دراصل شادی کی تقریب سے پہلے ہیزل کیچ نے یووراج سنگھ کی والدہ کی تجویز پر اپنا نام تبدیل کرلیا تھا اور اس بڑی تبدیلی کے بعد اداکارہ کا نیا نام ’گربسنت کور‘ رکھا گیا تھا۔
شادی کے موقع پر ہیزل کا نام تبدیل ہونا یقیناً اس بات کی جانب اشارہ تھا کہ اب وہ کوئی ماڈل یا اداکارہ نہیں بلکہ ایک مقبول کرکٹر کی سکھ بیگم کی حیثیت سے پہچانی جائیں گی۔
ہیزل نے کرکٹر سے شادی کے بعد اداکاری کی دنیا کو خیرباد بھی کہہ دیا اور تاحال وہ کسی بھی پراجیکٹ میں کام کرتی نظر نہیں آئیں۔
30؍ نومبر 2016 کو منعقدہ اس جوڑے کی شادی کی تقریب کی ایک اور منفرد بات یہ بھی تھی کہ بارات کے دن صرف ہیزل نے ہی سرخ جوڑا زیب تن نہیں کیا بلکہ یوراج بھی سرخ شیروانی میں نظر آئے۔
سرخ اور سنہری رنگ کے امتزاج والی شیروانی کے ساتھ میچنگ سہرا اور روایتی پگڑی بھی ان کی تیاری کا حصہ تھی۔
ہیزل روایتی مشرقی دلہن کے روپ میں خوب سج رہی تھیں البتہ انہوں نے روایتی دلہن کی طرح بہت سا میک اپ اور حد سے زیادہ جیولری استعمال کرنے سے گریز کیا، ہاتھوں میں سرخ چوڑیاں، کانوں میں بڑے بڑے آویزے اور سادہ سے مانگ ٹیکے کے ساتھ وہ دلکش نظر آرہی تھیں۔
شادی کی تقریب میں یووراج سنگھ کے والد شریک نہیں ہوئے تھے اور ان کی والدہ تمام اہم رسمیں خود ہی نبھاتی نظر آرہی تھیں۔
واضح رہے کہ بسنت کور بننے سے قبل ہیزل کیچ نے کرینہ کپور اور سلمان خان کی سپر ہٹ فلم باڈی گارڈ سے انہیں بین الاقوامی شہرت ملی، یووراج سنگھ اور ہیزل کی منگنی 12؍ نومبر 2015ء میں ہوئی اور شادی کی تقریب 30؍ نومبر 2016ء کو منعقد ہوئی۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Emraan Hashmi film shoot faces protest in Haridwar over ‘Cafe & Bar’ signboard
Inside Sonam Kapoor’s birthday celebration with family
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy



