انفوٹینمنٹ
عروہ بیٹی کی پیدائش سے قبل کس خوف میں مبتلا تھیں؟
ڈرتی تھی کہ یہ سب کیسے ہوگا، عروہ حسین
عروہ بیٹی کی پیدائش سے قبل کس خوف میں مبتلا تھیں؟
ڈرتی تھی کہ یہ سب کیسے ہوگا، عروہ حسین
پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین نے ماں بننے سے قبل بے انتہا خوفزدہ ہونے کا انکشاف کردیا۔
فرحان سعید اور عروہ حسین پاکستانی شوبز کی وہ جوڑی ہے جس نے شادی کے بعد ایک دوسرے سے دوری اختیار کی لیکن انکی محبت نے انہیں ایک دوسرے سے طویل عرصے دور نہ رہنے دیا اور طلاق کے بجائے دونوں نے صلح کو ترجیح دی۔
سال 2016 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین کے ہاں 3 جنوری 2024 کو بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کا اعلان دونوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر اپنی ننھی پری کے ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔
ستمبر 2024 تک یہ جوڑی اپنی بیٹی کی شکل کو سب کی نظروں سے چھپائے بیٹھی رہی اور پھر ایک دن فیملی فوٹوز شیئر کر کے اپنی ننھی پری جہاں آرا کا تعارف فینز سے کروادیا۔
عروہ حسین اور فرحان سعید محبت کے ساتھ اپنی بیٹی کی پیرورش کرنے میں مصروف ہیں اور اب تقریبات میں بیٹی کے ساتھ لی گئیں تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر عروہ حسین کا ایک انٹرویو زیرِ گردش ہے جس میں وہ ماں بننے سے قبل انکے اندر موجود خوف کے بارے میں بات کرتی نظر آئیں۔
ایک سوال کے جواب میں عروہ حسین نے کہا کہ 'سچ کہوں تو مجھے معلوم نہیں تھا یہ کیسے ہوگا، میں ہمیشہ سے بچوں کی پیدائش کے حوالے سے سوچتے ہوئے ڈرتی تھی کہ اس کے لیے ذہنی طور پر کیسے تیار ہوتے ہیں، کیا کرنا ہوتا ہے، میں یہ سب کیسے کر پاؤں گی، لیکن یقین جانیں جب یہ ہوا تو اللہ نے سب کچھ بہت آسان کردیا اور مجھے ایسا لگا کہ یہ سب تو مجھے بہت اچھے سے آتا ہے'۔
انکا کہنا تھا کہ ' کچھ جادو سا تھا کہ سب آسان ہوتا چلا گیا، کیونکہ انسان میں اتنی تبدیلیاں آتی ہیں، میں نے خود میں جتنی تبدیلیاں دیکھیں مجھے لگتا ہے کہ وہ سب میری بیٹی کی وجہ سے ہی ہو پایا'۔
عروہ حسین نے کہا کہ 'مجھے اور فرحان کو اب بچہ چاہئے لیکن پھر بھی یہ گفتگو ہوتی تھی کہ ہم یہ کیسے کریں گے، مجھے اتنا پتا تھا کہ میری اولاد میری پہلی ترجیح ہوگی، ہر ایک چیز ثانوی حیثیت اختیار کرلیگی، اور مجھے یہ بھی لگتا ہے کہ میں یہ سب اس وجہ سے بھی آسانی سے سنبھال سکی کیونکہ میرے ساتھ بہت سے لوگوں کی سپورٹ تھی اسی لیے میں یہ پورا مرحلہ انجوئے کرسکی'۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Wiz Khalifa reveals dad ‘decided not to wake up’ in emotional post
Leighton Meester shares how marriage to Adam Brody changed Valentine’s Day
Cardi B slams viral concert falling video as AI-generated
Love Is Blind's Zack & Bliss announce Baby No. 2 on Valentine's Day
Tom Hanks returns for ‘Greyhound’ sequel; Stephen Graham also returns
James Van Der Beek’s touching words about his son emerge after his passing
Charli xcx’s surprise Djo track sends social media into meltdown
Sabrina Carpenter stuns in mini dress for Sweet Tooth Valentine’s campaign




