وائرل اسٹوریز

ویڈیو، عروہ حسین کی 'مسکلی' پر دلکش ادائیں

عروہ حسین کی 'مسکلی' ویڈیو وائرل

Web Desk

ویڈیو، عروہ حسین کی 'مسکلی' پر دلکش ادائیں

عروہ حسین کی 'مسکلی' ویڈیو وائرل

پاکستانی ادکارہ عروہ حسین نے بالی وڈ کے مشہور گیت 'مسکلی' پر ادائیں دیتی ہوئے بنائی گئی ویڈیو فینز کے ساتھ شیئر کردی۔

'میری لاڈلی' ، ' نیلی زندہ ہے' ، 'اُڈاری' اور 'میری شہزادی' جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ عروہ حسین کی ایک وجۂ شہرت معروف گلوکار فرحان سعید بھی ہیں جو انکے شوہر ہیں۔

عروہ حسین اور فرحان سعید نے سال 2016 میں شادی کی اور 3 جنوری 2024 کو اسٹار جوڑی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

عروہ حسین ان دنوں اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے اور اس کی پرورش کرنے میں مصروف ہیں جسکی وجہ سے ٹی وی اسکرینز سے دور ہوگئی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں۔

عروہ حسین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کچھ کہنے کے بجائے بالی وڈ کی فلم 'دہلی 6' کا سب سے مشہور گیت 'مسکلی' لگایا۔

جسطرح اس گانے کی ویڈیو میں اداکارہ سونم کپور مست مگن نظر آئیں ٹھیک ویسے ہی عروہ حسین بھی اپنی دنیا میں گم ادائیں دیتی دکھیں۔

ویڈیو میں کبھی عروہ حسین مسکراتی تو کہیں اپنی زلفوں کو سنوارتی اور مختلف مانگ پر سیٹ کرتی نظر آئیں۔

فینز  کی جانب سے عروہ حسین کی اس ویڈیو کو بے انتہا محبت مل رہی ہے اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اداکارہ ایسی ویڈیوز عام طور پر شیئر نہیں کرتیں جس میں وہ اسطرح بس ادائیں دینے میں مصروف ہوں۔ 

تازہ ترین