ہالی ووڈ

ہالی وُڈ اداکارائیں فلسطین کی خاطر مشہور فلم سے دستبردار

میلیسا بیریرا کو ہارر فرنچائز اسکریم 7 سے نکالا گیا.

Web Desk

ہالی وُڈ اداکارائیں فلسطین کی خاطر مشہور فلم سے دستبردار

میلیسا بیریرا کو ہارر فرنچائز اسکریم 7 سے نکالا گیا.

ہالی وُڈ اداکارائیں فلسطین کی خاطر مشہور فلم سے دستبردار

دنیا بھر میں فلسطینی عوام کے حق میں آواز بلند کرنے کا سلسلہ جاری ہے، اور اب ہالی وڈ کی دو معروف اداکاراؤں، میلیسا بیریرا اور جینا آرٹیگا، نے بھی ایک بڑے فلمی پروجیکٹ سے علیحدگی اختیار کر کے اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہا ہے۔

میلیسا بیریرا کو ہارر فرنچائز 'اسکریم 7' سے اس وقت نکالا گیا جب انہوں نے غزہ میں جاری مظالم کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز بلند کی۔

 اداکارہ نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید تشویش کا اظہار کیا، جس کے بعد فلم کی پروڈکشن کمپنی نے ان کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔

یہ فیصلہ نہ صرف فلمی دنیا بلکہ عالمی سطح پر آزادی اظہار کی اہمیت پر ایک نئی بحث کا آغاز بن گیا۔

جینا آرٹیگا کا مؤقف پر مبنی فیصلہ

میلیسا بیریرا کو نکالے جانے کے بعد اداکارہ جینا آرٹیگا نے بھی 'اسکریم 7' سے علیحدگی اختیار کر لی۔ ابتدائی طور پر ان کے فیصلے کی وجوہات کو مصروف شیڈول اور مالی معاملات سے جوڑا گیا۔

 مگر بعد ازاں ایک انٹرویو میں جینا نے واضح کیا کہ ان کا یہ فیصلہ جزوی طور پر فلسطین کی صورتحال سے متاثر تھا۔

انہوں نے کہا کہ ‘یہ نہ تو معاوضے کا معاملہ تھا، نہ ہی وقت کا، اصل وجہ وہ ماحول تھا جو میلیسا کے ساتھ ہونے والے سلوک کے بعد بن چکا تھا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ ‘فلم کی سابقہ ٹیم کے ہٹ جانے اور تخلیقی سمت کے غیر یقینی ماحول نے بھی ان کے فیصلے میں کردار ادا کیا۔‘

اسکریم 7 کی ریلیز تاخیر کا شکار

ان دونوں فنکاراؤں کی علیحدگی کے بعد فلم اسکریم 7 کی تیاری کو شدید دھچکا لگا ہے، اور اس کی ریلیز اب فروری 2026 تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

 پروڈکشن ٹیم فلم کے لیے نئے چہروں اور تخلیقی سمت کی تلاش میں ہے، جبکہ پرانی کاسٹ سے نیو کیمبل، کورٹنی کاکس، اور میتھیو للارڈ کی واپسی متوقع ہے۔

فنکاروں کی ضمیر کی آواز

میلیسا بیریرا اور جینا آرٹیگا کا یہ جرأت مندانہ اقدام عالمی سطح پر داد و تحسین حاصل کر رہا ہے, ان کا یہ پیغام نہایت واضح ہے کہ شہرت، پیسہ یا پروفیشنل مواقع سے بڑھ کر اہم انسانیت، حق گوئی اور انصاف ہے۔ 

ان دونوں فنکاراؤں نے اپنے کردار اور اصولوں کی مضبوطی کا ثبوت دیتے ہوئے ثابت کیا ہے کہ فن صرف تفریح نہیں بلکہ سماجی شعور اجاگر کرنے کا مؤثر ذریعہ بھی ہے۔