ویڈیو؛ تنیشا مکھرجی کا فحش لباس تنقید کی زد میں
اداکار کا سی تھرو ڈریس برہنگی چھپانے میں بری طرح ناکام دکھائی دیا،
بالی وڈ اداکارہ تنیشا مکھرجی ممبئی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران زیب تن کیے گئے فحش لباس کے سبب تنقید کی زد میں آگئیں۔
سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کاجول کی بہن تنیشا کا یہ انتہائی بولڈ اور نازیبا لباس ایک آنکھ نہ بھایا جس کی وجہ سے وہ ان پر برس پڑے۔
ہوا کچھ یوں کہ حال ہی میں ممبئی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تنیشا مکھرجی، سشمیتا سین، وامیکا گبی، ہما قریشی، بابل خان اور دیگر فنکاروں نے شرکت کی۔
تنیشا مکھرجی نے ایونٹ میں اپنی شرکت کے دوران سیاہ رنگ کا سی تھرو ڈریس پہنا تھا جس پر بڑے سفید پھول ٹانکے ہوئے تھے۔
ایونٹ میں آنے والے تمام فنکار ایسے ملبوسات میں نظر آئے جیسے میٹ گالا میں شرکت کے لیے آئے ہوں، شاید تقریب کی تھیم ہی کچھ ایسی ہو۔
تاہم تنیشا کو ان کے انتہائی نازیبا لباس کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
صارفین کا ردعمل
ایونٹ کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی جس میں اداکارہ کا پھولوں سے ڈھکا لباس برہنگی چھپانے میں واضح طور پر ناکام دکھائی دیا۔
ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ ‘یہ بالی ووڈ میں ننگا ناچ ہو رہا ہے‘۔
ایک اور انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ ‘اس کو بولڈنیس نہیں، عریانیت کہتے ہیں‘۔
ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘میں انتہائی سنجیدگی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا یہ کاجول کی بہن ہے؟ مجھے ان سے یہ توقع نہیں تھی‘۔
سوشل میڈیا صارفین فوٹوگرافرز کی جانب سے تنیشا مکھرجی کے ریڈ کارپٹ پر چلنے کے دوران کیمرے کو زوم ان کرنے پر بھی کافی ناراض ہیں جس کے حوالے سے اپنا تبصرہ کرتے ہوئے ایک انسٹاگرام صارف کا کہنا تھا کہ ‘اتنا زوم کرنے کی کیا ضرورت تھی؟’ْ
تنیشا مکھرجی کی آنے والی فلمیں
اداکارہ تنیشا مکھرجی اپنی والدہ تنوجہ اور بہن کاجول کی طرح اسٹار بننے میں ناکام رہیں ہیں تاہم وہ کچھ فلموں اور ریئلٹی شوز میں کام کرتی رہتی ہیں۔
اداکارہ کو آخری بار فلم ‘لو یو شنکر‘ میں دیکھا گیا تھا جو باکس آفس پر کوئی خاص کامیابی حاصل نہ کر سکی ان کی اگلی فلم ایک مراٹھی فلم ‘ویر مرارباجی‘ ہے جو مراٹھی سینما میں ان کی پہلی فلم ہوگی۔
اجے-انیرود کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ‘ویر مرارباجی‘ مرارباجی دیش پانڈے کی سوانح عمری ہے جس میں تنیشا کے ہمراہ اداکار انکت موہن فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ اس فلم کا اعلان 2023 میں کیا گیا تھا لیکن یہ ابھی تک ریلیز نہیں ہوئی۔
واضح رہے کہ اداکارہ تنیشا مکھرجی نے معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس سیزن 7 میں حصہ لیا تھا جس میں وہ شو کی پہلی رنر اپ قرار پائی تھیں۔
بگ باس کے بعد انہوں نے خطروں کے کھلاڑی 7 میں بھی شرکت کی لیکن وہ یہ شو بھی نہیں جیت سکیں۔
ان سب کے بعد تنیشا سال 2023 میں ڈانس رئیلٹی شو 'جھلک دکھلا جا 11' میں نظر آئیں اور اگرچہ انہوں نے اپنے ڈانس مووز سے ججز کو متاثر توکیا لیکن اداکارہ وہ بھی جیتنے میں ناکام رہیں۔




