ٹیکنالوجی
دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ ہونیوالی ایپ کونسی؟
مارچ کے مہینے میں چیٹ جی پی ٹی نے ڈاؤنلوڈنگ میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا
دنیا میں سب سے زیادہ ڈاؤنلوڈ ہونیوالی ایپ کونسی؟
مارچ کے مہینے میں چیٹ جی پی ٹی نے ڈاؤنلوڈنگ میں انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ دیا
دنیا بھر میں مقبول سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اوپن اے آئی کی چیٹ جی پی ٹی مارچ کے مہینے میں دنیا کی سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ کی گئی ایپ بن گئی۔
چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت میں یہ غیر معمولی اضافہ اس کے نئے تصویری تخلیق کے فیچر کے بعد دیکھنے میں آیا۔
اس فیچر کی بدولت صارفین گیبلی انداز میں تصاویر بنا رہے ہیں، جس کا رجحان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، لاکھوں صارفین نے اس تجربے کے لیے ایپ کا رخ کیا اور یہی وجہ ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے ڈاؤن لوڈز کے تمام سابقہ ریکارڈز توڑ ڈالے۔
رپورٹ کے مطابق مارچ میں چیٹ جی پی ٹی کے 46 ملین یعنی چار کروڑ ساٹھ لاکھ ڈاؤن لوڈز ہوئے ،جو کہ معمولی فرق سے انسٹاگرام سے بھی زیادہ تھے۔
اگرچہ انسٹاگرام اور ٹک ٹاک دونوں نے بھی شاندار ڈاؤن لوڈ نمبرز حاصل کیے، مگر چیٹ جی پی ٹی نے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔
چیٹ جی پی ٹی کو مجموعی طور پر 46 ملین ڈاؤن لوڈز ملے، جن میں 13 ملین آئی او ایس پر اور 33 ملین اینڈرائیڈ پر ہوئے۔
انسٹاگرام کے بھی 46 ملین ڈاؤن لوڈز تھے لیکن اس کی تقسیم مختلف رہی، 5 ملین آئی او ایس پر اور 41 ملین اینڈرائیڈ پر، ٹک ٹاک نے 45 ملین ڈاؤن لوڈز حاصل کیے، جن میں 8 ملین آئی او ایس اور 37 ملین اینڈرائیڈ پر تھے۔
چیٹ جی پی ٹی کی یہ شاندار پیش رفت ناقابلِ تردید ہے، فروری سے مارچ کے درمیان ایپ کے ڈاؤن لوڈز میں 28 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیاد پر 2024 کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 2025 کی اسی مدت میں 148 فیصد کا زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اوپن اے آئی کے چیف آپریٹنگ آفیسر بریڈ لائٹ کیپ نے حال ہی میں کچھ حیران کن اعداد و شمار شیئر کیے۔
انہوں نے بتایا کہ چیٹ جی پی ٹی میں تصویر سازی کی خصوصیت شامل ہونے کے بعد صرف پہلے ہفتے میں 130 ملین 13 کروڑ صارفین نے 700 ملین 70 کروڑ سے زیادہ تصاویر بنائیں، یہ اعداد و شمار اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ یہ فیچر کتنی تیزی سے وائرل ہو چکا ہے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Shilpa Shinde shares cryptic post after AICWA's demand
Varun Dhawan’s 'Hai Jawani Toh Ishq Hona Hai' starts strong at box office
Top OTT releases to stream this weekend: ‘Dhurandhar 2’, ‘Gullak 5’, ‘Brown’ and more
Shilpa Shinde responds after Hina Khan's strong reaction
Celina Jaitly hits back at defamation notices in ongoing family dispute
Shilpa Shinde defends confession on old TV show controversy
Nushrratt Bharuccha MMS controversy: Viral RCB win story sparks frenzy; Watch video
New OTT releases this week: 'Maa Behen', 'Gullak Season 5', 'Brown' and more



