سلمان خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا
رنویر سنگھ اور ورون دھون سمیت بالی وڈ ستاروں کے تصویروں پر تعریفی تبصرے

بالی ووڈ کے دبنگ خان، سلمان خان پچھلے کچھ دنوں سے بڑھتی عمر کے طعنے سن رہے تھے، انٹرنیٹ پر ان کی ایسی تصاویر شیئر کی جارہی تھیں جس میں ان کی بڑھتی عمر کو نمایاں کرکے دکھایا جارہا تھا۔
اس کےساتھ ساتھ اپنی عمر سے بہت زیادہ کم ہیروئنز کے ساتھ کام کرنے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا تھا لیکن سلمان خان نے اپنی ایک تصویر شیئر کرکے سب کو چپ کروا دیا ہے۔
14 اپریل 2025 کو، سلمان خان نے انسٹاگرام پر اپنی دو نئی تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ جم میں سخت ورزش کرتے دکھائی دے رہے ہیں، تصاویر میں وہ بینچ پریس جیسی مشکل ایکسرسائیز کرتے ہوئے اپنے مضبوط جسامت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
پوسٹ کے کیپشن میں سلمان خان نے مختصر مگر متاثر کن الفاظ میں لکھا کہ ’آپ سب کا شکریہ برائے حوصلہ افزائی‘۔
ان تصاویر کے سامنے آتے ہی مداحوں کے ساتھ ساتھ بالی وڈ کے کئی ستارے بھی سلمان خان کی فٹنس اور عزم کے دیوانے ہو گئے۔
معروف اداکار رنویر سنگھ نے کمنٹس میں جوش و خروش سے لکھا کہ 'ہارڈ! ہارڈ!'
وہیں ورون دھون بھی خود کو نہ روک سکے اور انہوں نے کئی 'آگ' والے ایموجیز کے ساتھ اپنے جذبات کا اظہار کیا۔
صرف یہ ہی نہیں، 'اسکائی فورس' کے اداکار ویر پہاڑیا نے سلمان خان کو ’او جی کنگ‘ (اصل بادشاہ) قرار دے دیا۔

علاوہ ازیں، انیل کپور، وکرانت میسی، ارہان خان، سدھارتھ آنند، آیان اگنی ہوتری، انجنی دھون، علی عباس ظفر، درشن کمار اور دیگر فنکار بھی سلمان خان کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے، سب نے یک زبان ہو کر ان کے حوصلے اور فٹنس کی داد دی۔
جہاں ایک طرف سلمان خان اپنے مداحوں کو فٹنس کے میدان میں متاثر کر رہے ہیں، وہیں دوسری طرف ان کی ذاتی زندگی میں ایک ناپسندیدہ خبر نے سب کو چونکا دیا ہے۔
14 اپریل 2025 کو ہی، سلمان خان کو ایک اور جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یہ دھمکی واٹس ایپ کے ذریعے ورلی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ کے سرکاری نمبر پر بھیجی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس پیغام میں نہایت سنگین انتباہ دیا گیا کہ سلمان خان کو ان کی رہائش گاہ کے اندر نشانہ بنایا جائے گا، ساتھ ہی یہ دھمکی بھی دی گئی کہ ان کی کار کو بم کے ذریعے اُڑا دیا جائے گا۔
ورلی پولیس نے فوری طور پر ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق، وہ دھمکی دینے والوں کا سراغ لگانے اور انہیں گرفتار کرنے کے لیے پوری مستعدی سے کام کر رہے ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 15 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی