وائرل اسٹوریز

رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر بھڑک اٹھے

سینئر وہ ہوتا ہے جو خود کو قابلِ احترام بناتا ہے، رجب بٹ

Web Desk

رجب بٹ ایک بار پھر فہد مصطفیٰ پر بھڑک اٹھے

سینئر وہ ہوتا ہے جو خود کو قابلِ احترام بناتا ہے، رجب بٹ

نامور پاکستانی یوٹیوبر اور سوشل میڈیا پرسنالٹی رجب بٹ نے معروف اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی فیملی وی لاگنگ پر تنقید کا ایک بار پھر جواب دیا ہے۔

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب فہد مصطفیٰ نے فیملی وی لاگرز پر الزام عائد کیا تھا کہ فیملی ویلاگرز ویوز کیلئے اپنے خاندانوں کو 'بیچ' رہے ہیں اور پیسہ کما رہے ہیں۔

 فہد مصطفیٰ کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے رجب بٹ نےکہا تھا کہ انہیں فہد مصطفیٰ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن وہ ایسے لوگوں کو عزت نہیں دے سکتے جو سینئر ہونے کے باوجود اپنے کام میں پیشہ ورانہ رویہ نہیں اپناتے۔

رجب بٹ کی فہد مصطفیٰ پر دوبارہ تنقید

رجب بٹ نے ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں فہد مصطفیٰ کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 'ایک سینئر وہ ہوتا ہے جو خود کو قابلِ احترام بناتا ہے، خود اپنی عزت کرواتا ہے، عزت دیں گے تو عزت ملے گی، آج کل تو یہ زمانہ ہےکہ اگر میں کسی نویں جماعت کے طالبعلم سے بھی بدتمیزی سے بات کروں، تو وہ فوراً مجھے خاموش کرا دے گا، سینئرز کو سینئرز کی طرح برتاؤ کرنا چاہیے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'یہ کیا بات ہوئی کہ ہر کوئی اپنی فیملیز کو بیچ رہا ہے، آپ کیا کررہے ہو؟ آپ خودغرض ہیں جو اپنی نہیں دوسروں کی فیملیز کو بیچ رہے ہیں؟'

میزبان نے رجب بٹ اور فہد مصطفیٰ کے کانٹینٹ میں فرق سے متعلق سوال کیا تو رجب بٹ نے کہا کہ 'اگر ایسی بات ہے تو ڈرامے صرف ٹی وی چینلز پر کیوں نہیں دکھاتے؟ آپ انہیں اپنے یوٹیوب چینلز پر کیوں اپلوڈ کرتے ہیں جن کے 60، 70 ملین سبسکرائبرز ہیں؟ اگر آپ یہ کرتے ہیں، تو یہ آپ کا کام ہے، اگر ہم کرتے ہیں تو ہم اپنی فیملیز کو بیچ رہے ہیں؟'

پوڈکاسٹ کے دوران رجب بٹ نے انکشاف کیا کہ 'میں ڈرامے اتنے نہیں دیکھتا لیکن میں فہد مصطفیٰ کا شو 'جیتو پاکستان' بہت پسند کرتا تھا، لیکن جب میں نے وہ بیان سُنا تو حیران رہ گیا کہ ایک سینئر ایسی بات کررہا ہے، پھر وہ میرے دل سے ہی اتر گئے'۔

رجب اور فہد تنازع:

یاد رہے کہ ایک انٹرویو میں فہد مصطفیٰ نے فیملی ولاگز کیلئے اپنےخیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا ک فیملی ویلاگرز اپنے خاندانوں کو ‘بیچ‘ رہے ہیں اور پیسہ کمارہے ہیں۔

فہد کے ان الفاظ کو رجب بٹ نے شاید دل پر لے لیا اور ایک انٹرویو میں انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے پہلے ’کون فہد’ کہہ کر فہد مصطفیٰ کو ہی پہچاننے سے انکار کردیا اور پھر کہہ ڈالا کہ فہد مصطفیٰ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں ہیں، لیکن وہ ایسے لوگوں کو عزت نہیں دے سکتے جو سینئر ہونے کے باوجود اپنے کام میں پیشہ ورانہ رویہ نہیں اپناتے۔

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ وہ خود اپنے مواد پر کام کرتے ہیں اور دوسروں کے ذاتی معاملات میں مداخلت نہیں کرتے، جب کہ شوبز کے بہت سے لوگ بھی دوسروں کے خاندانوں کا استعمال کر رہے ہیں۔

یہ معاملہ اتنا طول پکڑ گیا کہ حالانکہ فہد مصطفیٰ نے صرف خاموشی کے علاوہ کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا لیکن نامور شخصیت کے خلاف بات کرنے پر رجب بٹ کے خلاف شمعون عباسی، فیصل قریشی اور فیضان شیخ سمیت کئی لوگ میدان میں آگئے۔

تازہ ترین