حرا مانی کی بالی وڈ گیت گاتی ویڈیو وائرل
حرا مانی کا شمار پاکستان کی شوخ مزاج حسیناؤں میں ہوتا ہے
پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے شوٹ کیلئے ہیئر اسٹائلنگ کرواتے ہوئے بالی وڈ گیت گنگنا کر سب کی تعریف حاصل کرلی۔
ڈراما ' دو بول' ، ' میرے پاس تم ہو' اور 'یقین کا سفر' میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی کا شمار پاکستان کی شوخ مزاج حسیناؤں میں ہوتا ہے۔
حرا مانی ان دنوں ٹی وی اسکرینز سے زیادہ سوشل میڈیا پر نظر آتی ہیں اور انسٹاگرام ان کی سب سے زیادہ پسندیدہ ایپ ہے کیونکہ وہ اسی پر اپنی دلکش تصاویر، ویڈیوز اور نجی زندگی سے متعلق باتیں شیئر کرتی ہیں۔
حرا مانی نے انسٹاگرام پر ایک نئی رِیل جاری کی ہے جس میں وہ شوٹنگ کیلئے ہیئر اسٹائلنگ کروا رہی ہیں اور ساتھ ساتھ بالی وڈ فلموں کے گانے بھی گا رہی ہیں۔
ویڈیو میں حرا مانی نے سب سے پہلے سپر اسٹار شاہ رخ خان کا گیت 'سجدہ' گایا جس کے بعد وہ اپنے ہیئر اسٹائلسٹ سے کہتی نظر آئیں کہ تم گانا گاؤ، تم اچھا گاتے ہو۔
اس کے بعد اداکارہ فلم 'کسنا' کا 'ہم ملیں نہ ملیں' ، فلم 'کنیا دان' کا گیت 'لکھے جو خط تجھے' اور فلم 'تماشا' کا گیت 'اگر تم ساتھ ہو' گایا۔
ویڈیو میں حرا مانی بار بار اپنے اسٹائلسٹ کو گلوکار شنکر کا گیت 'بریتھ لیس' گانے پر زور دیتی نظر آئیں۔
حرا مانی کی اس ویڈیو پر انکے فینز انکی آواز کی کھل کر تعریف کرتے کھ رہے ہیں لیکن ناقدین انہیں اوور ایکٹر اور بے سُری ہی کہتے دکھ رہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ 'حرا اداکاری نہیں گلوکاری میں کامیابی حاصل کرسکتی ہیں آپ' ، جبکہ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'ایک تو اوور ایکٹنگ پھر ہیئر اسٹائلسٹ سے بدتمیزی بھی'۔
یاد رہے کہ چند روز قبل حرا مانی نے اپنے شوہر مانی کے ساتھ ایک ٹرینڈنگ آڈیو پر ویڈیو بنائی تھی جس میں حرا ڈانس کرتی دکھیں تھیں اور سوشل میڈیا پر ٹرول ہوگئی تھیں۔
-
انفوٹینمنٹ 5 منٹ پہلے
مہنگے ترین ریسٹورنٹس کے مالک بالی وڈ ستارے
-
انفوٹینمنٹ 46 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی