وائرل اسٹوریز

ندا یاسر مارننگ شو چھوڑ کر پروڈیوسر بننے کو تیار؟

اداکارہ کا ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے والوں کے نام پیغام

Web Desk

ندا یاسر مارننگ شو چھوڑ کر پروڈیوسر بننے کو تیار؟

اداکارہ کا ریٹائرمنٹ کا مشورہ دینے والوں کے نام پیغام

پاکستانی معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے میزبانی سے تنگ آکر اسے چھوڑ کر پروڈیوسر بننے کے حوالے سے اظہارِ خیال کردیا۔

ندا یاسر گزشتہ کئی سالوں سے شوبز کی دنیا سے جڑی ہوئی ہیں اور شادی بھی اسی شعبے سے تعلق رکھنے والی فیملی میں کی۔

ندا یاسر نے سال 2002 میں اداکار، پروڈیوسر و ہدایتکار یاسر نواز سے پسند کی شادی کی جن سے انکے دو بیٹے فرید، بالاج اور ایک بیٹی صلہ ہیں۔

طویل عرصے سے مارننگ شو ہوسٹنگ کی دنیا میں قدم جمائے بیٹھی نظر آنے والی ندا یاسر کو شو کی میزبانی کرتے ہوئے اکثر ایسی باتیں کہہ دیتی ہیں جو سوشل میڈیا پر انہیں ٹرول کروانے کی وجہ بن جاتی ہیں۔

ندا یاسر کی ایک ویڈیو زیرِگردش ہے جس میں وہ اپنے حوالے سے مختلف سوالوں کے جواب دیتی نظر آئیں جو ماضی میں دیے گئے  ایک انٹرویو کا حصہ ہے۔

یہ سوال بھی کیا گیا کہ 'آپ نے کہا تھا کہ جب مارننگ شو ہوسٹنگ سے تنگ آجاؤنگی تو پروڈیوسر بن جاؤنگی' ، اس پر ندا یاسر نے کہا کہ 'میں تنگ نہیں آئی ہوں کیونکہ میرے پاس کچھ اور کرنے کو نہیں ہے، میں اداکاری کے شعبے کو وقت نہیں دے سکتی، پورا دن ایکٹنگ کیلئے نہیں نکال سکتی'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'کبھی کبھار ذہن میں ایسی سوچ ضرور آجاتی ہے لیکن ایسا ہوگا نہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں ہوسٹنگ سے بور نہیں ہوسکتی، لوگ پتا نہیں کیسے ہوجاتے ہیں، مجھے تو پسند ہے، لگتا ہے بڈھی ہوجاؤں گی، ڈنڈے پکڑ پکڑ کر ہوسٹنگ کرتی رہوں گی'۔

ندا یاسر سے پوچھا گیا کہ 'بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ آپ کو ریٹائر ہوجانا چاہئے؟' جس پر وہ بولیں کہ 'وہ لوگ غلط کہتے ہیں، اگر ریٹائر ہوجانا چاہئے تو شو کی ریٹنگز کیوں آتی ہیں؟'

تازہ ترین