سوشل میڈیا

ربیکا خان نے شاہ رخ خان سے والد کی ملاقات کا ثبوت پیش کردیا

ٹرولنگ کرنے والوں کو ربیکا خان کا منہ توڑ جواب

Web Desk

ربیکا خان نے شاہ رخ خان سے والد کی ملاقات کا ثبوت پیش کردیا

ٹرولنگ کرنے والوں کو ربیکا خان کا منہ توڑ جواب

ٹرولنگ کرنے والوں کو ربیکا خان کا منہ توڑ جواب(فوٹو، ربیکا خان انسٹاگرام)
ٹرولنگ کرنے والوں کو ربیکا خان کا منہ توڑ جواب(فوٹو، ربیکا خان انسٹاگرام)

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ربیکا خان نے والد سے متعلق اپنے بیان پر ٹرولنگ کرنے والوں کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

حال ہی میں 'جیو پوڈکاسٹ' میں شرکت کے دوران ربیکا خان نے دعویٰ کیا تھا کہ بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان ان کے والد کاشف خان کے مداح ہیں، تاہم اس بیان پر انہیں شدید ٹرولنگ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ربیکا خان نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے والد، مشہور مزاحیہ اداکار کاشف خان کو دیا تھا، انہوں نے بڑے فخر سے بتایا تھا کہ اُن کے والد نے نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی اپنی مزاحیہ اداکاری کا لوہا منوایا۔

بچپن کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے ربیکا نے بتایا کہ وہ اپنے والد کے ساتھ بھارت گئیں جہاں ان کی ملاقات جانی لیور اور سپر اسٹار سنجے دت سے ہوئی، یہی نہیں، انہوں نے یہ حیرت انگیز انکشاف بھی کیا کہ بھارت کے سپر اسٹار شاہ رخ خان بھی ان کے والد کے مداح ہیں۔

ربیکا خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ خان ان کے والد کاشف خان کے پاس آئے اور کہا کہ وہ انہیں دیکھتے اور فالو کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب وہ اپنے والد کے ساتھ بھارت گئی تھیں تو انہیں وہاں بڑے بڑے بالی وڈ ستاروں سے ملنے کا موقع ملا ، جس میں متھن چکروتی اور سنجے دت جیسے ستارے نمایاں تھے جبکہ سنجے دت کے ساتھ تو انہوں نے دوپہر کا کھانا بھی کھایا تھا، تب اُن کی عمر کوئی 9 یا 10 سال تھی۔

ربیکا خان کا ٹرولرز کو کرارا جواب

ربیکا خان یہ بیان دینے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور ٹرولنگ کی زد میں آگئی تھیں، کئی سوشل میڈیا صارفین نے اُن کے دعوے پر سرے سے اعتبار کرنے سے ہی انکار کردیا تھا۔

دریں اثنا ربیکا خان نے اپنی تازہ انسٹاگرام پوسٹ میں شاہ رخ خان سمیت بالی وڈ کے نامور فنکاروں کے ساتھ اپنے والد کی یادگار تصاویر شیئر کردیں۔

ان تصاویر میں ربیکا خان کے والد کو بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان، سنجے دت، جونی لیور، نیہا دھوپیا اور ٹیلی ویژن اداکار اصغر خان، اداکارہ سارہ خان اور پارُل چوہان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

علاوہ ازیں ان میں سے کئی تصاویر میں ربیکا خان اور انکے بہن بھائیوں کو بھی والد کاشف خان کے ہمراہ بالی وڈ اداکاروں سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف ان تصاویر کو سراہا بلکہ انہیں اُن ٹرولرز کیلئے کرارا جواب قرار دیا جو ربیکا خان کے بیان کو جھوٹ سمجھ رہے تھے۔

ربیکا کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر یہاں دیکھیں:

فوٹو، ربیکا خان انسٹاگرام
فوٹو، ربیکا خان انسٹاگرام
فوٹو، ربیکا خان انسٹاگرام
فوٹو، ربیکا خان انسٹاگرام
فوٹو، ربیکا خان انسٹاگرام
فوٹو، ربیکا خان انسٹاگرام
فوٹو، ربیکا خان انسٹاگرام
فوٹو، ربیکا خان انسٹاگرام


فوٹو، ربیکا خان انسٹاگرام
فوٹو، ربیکا خان انسٹاگرام



تازہ ترین