سلمان خان کی شاہانہ زندگی،لائف اسٹائل کتنا دبنگ؟
سلمان خان کا لائف اسٹائل کتنا دبنگ؟

بالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی زندگی کا شاہانہ ہونا کسی کے لیے تعجب کی بات نہیں کیونکہ وہ شوبز انڈسٹری میں ابتدائی دنوں میں انکا اسٹائل دیکھ کر ہی سمجھ آتا تھا۔
سلمان خان کی فلموں میں انکی کسٹمائزڈ جیکٹس اور ہیوی بائیکس انکی اعلیٰ لائف اسٹائل کی عکاسی کرتا تھا۔
90 کی دہائی میں دلوں کو جیتنے والے سلمان خان آج بھارتی فلم انڈسٹری کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔
فلمی کامیابیوں کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت میں بھی وہی جادو برقرار ہے۔ چاہے بطور اداکار ہو یا مقبول ریئیلٹی شو ’بگ باس‘ کے میزبان کے طور پر سلمان خان کی شہرت آسمان کو چھوتی آرہی ہے۔
آئیے جانتے ہیں وہ 6 مہنگی ترین چیزیں جن کے اکلوتے مالک ہیں بالی وڈ کے دبنگ خان ہیں۔
1۔ باندرہ میں سمندر کے کنارے عالی شان اپارٹمنٹ:
سلمان خان ممبئی کے مشہور علاقے باندرہ میں واقع 'گیلیکسی اپارٹمنٹ' میں رہائش پذیر ہیں۔
یہ ٹرائی پلیکس اپارٹمنٹ سمندر کے سامنے واقع ہے اور مداح اکثر یہاں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے جمع ہوتے ہیں۔ اس جائیداد کی مالیت تقریباً 100 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔
2۔ پنویل میں عالیشان فارم ہاؤس:
150 ایکڑ پر محیط سلمان خان کا پنویل فارم ہاؤس ایک مکمل تفریحی مقام ہے۔ یہاں جم، سوئمنگ پول، اور ان کے پالتو جانوروں بشمول 5 گھوڑے کے لیے علیحدہ جگہ موجود ہے۔
سلمان خان جب بھی مصروفیت میں سے وقت نکال پاتے ہیں اپنے اسی فارم ہاؤس پر چلے جاتے ہیں جہاں میں سوئمنگ اور گھڑ سواری کرتے ہوئے لی گئیں تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناتے ہیں۔
سلمان خان کا یہ فارم ہاؤس اکثر سیلیبریٹیز کی پارٹیز کے لیے بھی سجتا ہے جہاں سب خوشی خوشی پہنچتے ہیں۔
پنویل فارم ہاؤس میں سلمان خان نے ایک شاندار جم بھی بنا رکھا ہے تاکہ جب وہ چھٹیاں منانے کی غرض سے یہاں ہفتوں ٹہھریں تو اپنی فٹنس کا خاص خیال رکھ سکیں۔
یوں تو بالی وڈ کے متعدد اسٹار ایسے ہیں جنکے فارم ہاؤسز ہیں لیکن ان میں سے سلمان خان کا فارم ہاؤس سب سے زیادہ مشہور ہے۔
اس لگژری فارم ہاؤس کی قیمت بھی اتنی ہی شاندار ہے جتنا یہ خود ہے جو تقریباً 80 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
3۔ پرائیوٹ یاٹ:
سلمان خان نے اپنی 50ویں سالگرہ کے موقع پراپنے اثاثات میں ایک قیمتی اضافہ کیا اور اپنے لیے ایک پُرتعیش نجی یاٹ خریدی۔
وہ اکثر دوستوں اور خاندان کے ساتھ سمندر میں چھٹیاں منانے کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں۔
وہ اسے اکثر آرام کے لمحات گزارنے یا خاص مواقع منانے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ یاٹ جدید سہولیات سے آراستہ ہے، آرام دہ اندرونی ڈیزائن، سن ڈیک، لگژری لاؤنج ایریاز، اور ہائی اینڈ ساؤنڈ سسٹم جیسی سہولیات اس کا حصہ ہیں۔
انہیں اکثر اپنی سالگرہ یا تہواروں پر دوستوں اور خاندان کے ہمراہ اس یاٹ پر وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔
یہ عام طور پر ممبئی کے ساحل کے قریب کھڑی رہتی ہے اور کبھی کبھار سلمان خان کو سمندر کی ٹھنڈی ہواؤں میں سکون سے سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ یاٹ صرف ایک لگژری آئٹم نہیں، بلکہ سلمان خان کی سمندر سے محبت اور مصروف زندگی میں کچھ پرائیویسی کے لمحات کا ذریعہ بھی ہے۔
اس پُرتعیش پرائیوٹ یاٹ کی قیمت تقریباً 3 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
4۔ گورائی میں بیچ ہاؤس:
گورائی مہاراشٹرا میں واقع سلمان خان کا 5 بی ایچ کے بیچ ہاؤس کسی محل سے کم نہیں۔ اس میں نجی جم، سوئمنگ پول، تھیٹر، اور بائیک رائیڈنگ ایریا موجود ہے۔ اس جائیداد کی مالیت بھی 100 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔
یہ پراپرٹی گورائی، مہاراشٹرا میں تقریباً 100 ایکڑ پر پھیلی ہوئی ہے اور سمندر کے بالکل سامنے واقع ہے، جو اسے ایک قدرتی اور پُرسکون ماحول فراہم کرتی ہے۔
اس بنگلے میں جدید سہولیات موجود ہیں جیسے کہ جم، سوئمنگ پول، نجی سینما ہال، اور ڈرٹ بائیکنگ کے لیے مخصوص ایریا۔
یہ گھر ایک ہالیڈے ہوم کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ سلمان خان اپنے نجی وقت میں سکون سے وقت گزار سکیں یا قریبی دوستوں اور فیملی کے ساتھ تقریبات منعقد کر سکیں۔
سلمان خان نے یہ پراپرٹی اپنی 51ویں سالگرہ کے آس پاس حاصل کی تھی اور یہ اُن کے کئی مہنگے گھروں میں سے ایک ہے۔
گورائی بیچ ہاؤس اُن کی سادہ مگر لگژری پسند کو ظاہر کرتا ہے ایک ایسا مقام جو سکون، قدرت، اور سہولت کا حسین امتزاج ہے۔
5۔ لگژری گاڑیوں کا شاندار کلیکشن:
سلمان خان کاروں کے دلدادہ ہیں اور ان کے گیراج میں دنیا کی بہترین گاڑیاں موجود ہیں:
1. مرسڈیز بینز ایس کلاس ، مالیت 82 لاکھ بھارتی روپے
2۔ آوڈی A8 L، ایک عشاریہ تین کروڑ بھارتی روپے
3۔ بی ایم ڈبلیو X6، ایک عشاریہ پندرہ کروڑ بھارتی روپے
4۔ ٹویوٹا لینڈ کروزر، ایک عشاریہ انتیس کروڑ بھارتی روپے
5۔ آوڈی RS7، ایک عشاریہ 4 کروڑ بھارتی روپے
6۔ رینج روور، دو عشاریہ 6 کروڑ بھارتی روپے
7۔ آوڈی R8، دو عشاریہ 31 کروڑ بھارتی روپے
8۔ لیکسس LX470، دو عشاریہ بتیس کروڑ بھارتی روپے
6۔ بینگ ہیومن برانڈ:
بینگ ہیومن سلمان خان کے اُس نرم دل اور انسان دوست پہلو کی نمائندگی کرتا ہے جو اسکرین پر نظر نہیں آتا۔ یہ صرف ایک برانڈ یا فلاحی ادارہ نہیں، بلکہ ایک ایسا پیغام ہے جو ہمیں یاد دلاتا ہے کہ انسانیت، ہمدردی اور نیکی آج بھی اہم ہیں، خاص طور پر جب کوئی بااثر شخصیت اسے فروغ دے رہی ہو۔
سلمان خان کا فلاحی اور کاروباری منصوبہ بینگ ہیومن سال 2012 میں لانچ ہوا۔ یہ برانڈ ملبوسات، زیورات اور گھڑیاں فروخت کرتا ہے اور اس کی مالیت تقریباً 235 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ حاصل شدہ منافع صحت و تعلیم جیسے شعبوں میں مستحق افراد کی مدد کے لیے استعمال ہوتا ہے۔
بینگ ہیومن کا بنیادی نظریہ یہ ہے کہ انسانیت سب سے پہلے آتی ہے۔ سلمان خان چاہتے ہیں کہ وہ ایسے افراد کو مدد فراہم کریں جنہیں زندگی کی بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں۔
-
وائرل اسٹوریز 53 منٹ پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
خلیل الرحمٰن پاکستان سے مایوس، بھارت کیلئے کام کرنے کو تیار