انفوٹینمنٹ

شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ 'روی سنگھ' کے دلچسپ حقائق

روی سنگھ گزشتہ 10 سالوں سے شاہ رخ خان کے ساتھ وابستہ ہیں

Web Desk

شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ 'روی سنگھ' کے دلچسپ حقائق

روی سنگھ گزشتہ 10 سالوں سے شاہ رخ خان کے ساتھ وابستہ ہیں

شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ کے دلچسپ حقائق

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کے باڈی گارڈ روی سنگھ گزشتہ ایک دہائی سے ان کے ہمراہ ہیں اور انکی حفاظت پر ہمہ وقت مامور ہیں۔

ان کی خدمات نہ صرف شاہ رخ خان بلکہ ان کے اہلِ خانہ کے لیے بھی قابلِ قدر ہیں، روی سنگھ کی پیشہ ورانہ مہارت اور وفاداری نے انہیں 'خان فیملی' کا ایک لازمی فرد بنا دیا ہے۔

روی سنگھ کی ذمہ داریاں صرف شاہ رخ خان کی حفاظت تک محدود نہیں ہیں، وہ ان کی اہلیہ گوری خان اور بچوں، آریان، سہانا اور ابرام کی حاظت و سلامتی کے لیے بھی ہمہ وقت مستعد رہتے ہیں۔

2021 میں آریان خان کے قانونی مسائل کے دوران، روی سنگھ نے شاہ رخ خان اور ان کی مینیجر پوجا دادلانی کو عدالت لانے لے جانے میں اہم کردار ادا کیا۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

آریان کی آرتھر روڈ جیل سے رہائی کے وقت بھی روی سنگھ نے انہیں بحفاظت 'منت' پہنچایا، جو ان کی ذمہ داریوں کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔

روی سنگھ گزشتہ 10 سالوں سے شاہ رخ خان کے ساتھ وابستہ ہیں، وہ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی دوروں میں بھی ان کے ہمراہ ہوتے ہیں بلکہ ایئرپورٹس، فلم سیٹس اور عوامی تقاریب میں ان کی موجودگی نے انہیں شاہ رخ خان کے قریبی حلقے کا معروف چہرہ بنا دیا ہے۔

تنخواہ: بالی ووڈ میں سب سے زیادہ

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

میڈیا رپورٹس کے مطابق روی سنگھ بالی ووڈ کے سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے باڈی گارڈز میں شامل ہیں۔

ان کی سالانہ تنخواہ تقریباً 2.7 کروڑ بھارتی روپے اور بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق 3 کروڑ بھارتی روپے ہے، جو ان کی خدمات کی قدر اور خان خاندان کے اعتماد کا مظہر ہے۔

سادہ طرزِ زندگی

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

ہائی پروفائل کے باوجود روی سنگھ ایک سادہ زندگی گزارنے کو ترجیح دیتے ہیں، وہ عموماً سیاہ یا نیوی بلیو ٹی شرٹس، جینز اور سن گلاسز پہنے نظر آتے ہیں۔

ان کا لباس ان کی پیشہ ورانہ سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے اور وہ ہمیشہ ایک ایئر پیس کے ساتھ چاک و چوبند رہتے ہیں۔

تنازعات

2014 میں، ایک تقریب کے دوران ہجوم کو سنبھالتے ہوئے روی سنگھ پر ایک اداکارہ کو دھکا دینے کا الزام لگا، جس پر انہیں باندرہ کرلا پولیس نے حراست میں لیا، لیکن بعد میں وارننگ دے کر رہا کر دیا گیا۔

2022 میں، ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روی سنگھ کو باضابطہ ڈکلیئریشن کے بغیر 17.86 لاکھ روپے مالیت کی لگژری گھڑیاں لے جانے پر کسٹمز حکام کو 35 فیصد (6.88 لاکھ) جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔

تمام تر تنازعات کے باوجود روی سنگھ کی خدمات اور وفاداری نے انہیں نہ صرف شاہ رخ خان بلکہ ان کے خاندان کا بھی قابلِ اعتماد محافظ بنا دیا ہے، ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور سادہ طرزِ زندگی انہیں ایک مثالی باڈی گارڈ بناتی ہے۔

تازہ ترین