خواتین

4 مشہور اداکاراؤں کے آزمودہ اسکن کیئر راز

آپ کی خوبصورتی کا نیا سفر

Web Desk

4 مشہور اداکاراؤں کے آزمودہ اسکن کیئر راز

آپ کی خوبصورتی کا نیا سفر

4 مشہور اداکاراؤں کے آزمودہ اسکن کیئر راز

کیا آپ بھی وہ قدرتی چمکدار جلد چاہتے ہیں جو مشہور اداکاراؤں کے چہروں پر نظر آتی ہے؟ کیا آپ سوچتے ہیں کہ یہ سب میک اپ اور گلام اسکواڈ کی کرامات ہیں؟ 

تو آپ غلط سوچ رہے ہیں! کیونکہ ہم آپ کے لیے لائے ہیں چار ایسی مشہور اداکاراؤں کے آزمودہ اسکِن کیئر ہیکس، جنہیں نہ صرف وہ خود استعمال کرتی ہیں بلکہ ان میں سے اکثر چیزیں تو آپ کی کچن میں ہی موجود ہیں۔

1. ماہرہ خان کا پسندیدہ ماسک – شہد اور لیموں کا جادو

4 مشہور اداکاراؤں کے آزمودہ اسکن کیئر راز

 پاکستان کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی سادہ مگر دلکش خوبصورتی سب کو بھاتی ہے۔ ایک انٹرویو میں ماہرہ نے بتایا کہ ان کا سب سے زیادہ آزمودہ ماسک ہے  شہد اور لیموں کا مکسچر۔

طریقہ استعمال

ایک چمچ شہد لیجیے، اس میں آدھا چمچ تازہ لیموں کا رس ملائیے، اسے اپنے چہرے پر لگائیے اور 10 منٹ کے لیے چھوڑ دیجیے، اس کے بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیجیے۔

لیموں جلد کی رنگت نکھارتا ہے، تیل کم کرتا ہے، اور کیل مہاسوں کو خشک کرتا ہے، شہد سوزش کم کرتا ہے، بیکٹیریا ختم کرتا ہے، اور جلد کو نمی دیتا ہے، یہ ماسک نہ صرف جلد کو چمکدار بناتا ہے بلکہ جلد کے مردہ خلیات کو بھی ہٹا کر آپ کو ایک ریفریش لک دیتا ہے۔ اگر آپ کسی تقریب سے پہلے چمکتی ہوئی جلد چاہتے ہیں تو یہ ماسک آپ کی بہترین چوائس ہے۔

2. تمنا بھاٹیا کے نیچرل بیوٹی راز – آئس ڈِپ سے لے کر ملتانی مٹی تک

 
4 مشہور اداکاراؤں کے آزمودہ اسکن کیئر راز

اگر آپ نے کبھی سوچا ہو کہ تمنا کا چہرہ اتنا فریش اور گلوئنگ کیوں ہوتا ہے؟ تو اس کا راز ان کی سادہ لیکن موثر سکن کیئر روٹین میں چھپا ہے۔

تمنا دن کا آغاز کرتی ہیں ’آئس ڈِپ’ سے یعنی برف میں چہرہ ڈبونا، اس کے بعد کلینزنگ، ٹوننگ، اور موئسچرائزنگ۔

 فیس ماسک میں بیسن، ہلدی، چندن (صندل)، نیم کا پاؤڈر شامل ہیں، یہ اجزاء نہ صرف جلد کو صاف کرتے ہیں بلکہ قدرتی ایکسفولیئٹر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں۔

 تمنا کا پسندیدہ ماسک ملتانی مٹی + گلاب کا پانی، چہرے پر 15 منٹ لگائیں، ٹھنڈے پانی سے دھولیں

 موئسچرائزر کیلئے اداکارہ خالص ایلو ویرا جیل کا استعمال کرتی ہیں اور سن اسکرین SPF 50 ضرور لگاتی ہیں۔

خوراک کی بات کریں تو بروکلی اور ایوکاڈو سے بھرپور ڈائٹ – جلد کو اندر سے گلو دیتی ہے یہ سادہ مگر سمارٹ روٹین ہر اس لڑکی کے لیے بہترین ہے جو کیمیکل فری، نیچرل اور ایفورڈیبل بیوٹی کی تلاش میں ہے۔

3. جھانوی کپور کا روایتی حسن – ماں کی وراثت

4 مشہور اداکاراؤں کے آزمودہ اسکن کیئر راز

جھانوی کپور اپنی نیچرل خوبصورتی اور چمکتی ہوئی جلد کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ان کی خوبصورتی کا راز ہے ان کی والدہ، سری دیوی سے ملی روایتی بیوٹی ہیکس۔

ان کا پسندیدہ ماسک بیسن (گرام فلور)، شہد، دہی ہے ، یہ ماسک نہ صرف جلد کو ایکسفولیئٹ کرتا ہے بلکہ گہرائی سے ہائیڈریٹ اور برائٹن بھی کرتا ہے۔

کلینزنگ کے لیے اداکارہ دودھ یا ملائی کا استعمال کرتی ہیں جو قدرتی موئسچرائزر ہیں۔

جھانوی اکثر یہ نیچرل ریمیڈیز ہفتے میں 2-3 بار استعمال کرتی ہیں تاکہ جلد ہموار، چمکدار، اور نیچرل بنی رہے۔

4. کرینہ کپور کا اسکِن گلو راز – پانی، یوگرٹ اور بیسن

4 مشہور اداکاراؤں کے آزمودہ اسکن کیئر راز

کرینہ کپور خان  کو بالی وُڈ کی timeless beauty کہا جاتا ہے ، وہ اپنی جلد کے لیے سادگی اور مستقل مزاجی پر یقین رکھتی ہیں۔

انکا سب سے بڑا بیوٹی ہیک روزانہ وافر مقدار میں پانی اور ناریل پانی پینے میں چھپا ہے۔

ماسک میں شہد + دہی، بیسن + ہلدی شامل ہے، یہ ماسک خاص طور پر خشک جلد والوں کے لیے بہترین ہے۔ کرینہ کبھی بھی  سن اسکرین SPF کے بغیر باہر نہیں جاتیں۔سورج کی شعاعوں سے بچاؤ جلد کو وقت سے پہلے بوڑھا ہونے سے روکتا ہے۔

کرینہ کے مطابق: ’اپنی جلد سے محبت کرو، اور وہ تمہیں واپس محبت دے گی۔‘

 یہ تھیں 4 بڑی اداکاراؤں کے اسکِن کیئر ہیکس – جو نہ صرف آسان ہیں بلکہ آپ کی کچن میں موجود چیزوں سے تیار ہو سکتی ہیں۔ نہ مہنگے پارلر، نہ فینسی پروڈکٹس  بس نیچرل خوبصورتی اور تھوڑی سی توجہ۔

تازہ ترین