فضا فرحان دنیا کی 40 بااثر نوجوان رہنماؤں میں شامل

باہمت، بااثر اور باوقار پاکستانی خاتون فضا فرحان نے دنیا کے سب سے بڑے پلیٹ فارم پر پاکستان کا نام روشن کر دیا۔
فضا فرحان کو حال ہی میں '40 انڈر 40 گلوبل چینج میکرز' کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
اپریل 2025 میں دبئی کے خوبصورت شہر میں دنیا بھر سے منتخب کیے گئے چالیس نوجوان لیڈرز کو عالمی سطح پر سراہا گیا لیکن ان سب کے بیچ ایک چمکتا ہوا پاکستانی ستارہ... فضا فرحان، جو واحد پاکستانی تھیں جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا۔
یہ ایوارڈ اُن لیڈرز کو دیا جاتا ہے جو دنیا کو بہتر بنانے کے لیے بے مثال کام کر رہے ہوں، اور فضا کو یہ اعزاز دیا گیا سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ، خواتین کے حقوق، کلائمیٹ ایکشن اور شراکتی ترقی جیسے میدانوں میں ان کی غیر معمولی خدمات پر۔
فضا فرحان کا سفر ایک وژن سے شروع ہوا، جب وہ بخش فاؤنڈیشن اور بخش انرجی پرائیوٹ لمیٹڈ کی شریک بانی بنیں۔
"انہوں نے 'Lighting a Million Lives' جیسا انقلابی پراجیکٹ شروع کیا، جس کے تحت 435 خواتین کو کاروباری تربیت دی گئی اور 21 ہزار سے زائد گھروں کو روشنی دی گئی۔
یہ ماڈل اتنا کامیاب رہا کہ اقوام متحدہ کے اداروں جیسے یو این فاؤنڈیشن اور یو این ہیبیٹیٹ نے اسے عالمی سطح پر بہترین قرار دیا۔
"فضا نے نہ صرف لوکل سطح پر کام کیا، بلکہ انہیں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی سب سے کم عمر رکن کے طور پر Women’s Economic Empowerment Panel کا حصہ بھی بنایا گیا ۔
انہوں نے پنجاب میں ویمن ایمپاورمنٹ ٹاسک فورس کی چیئرپرسن کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔
آج وہ نہ صرف اورا گلوبل ڈیویلپمنٹ ایڈوائزر کی ی سی ای او ہیں، بلکہ لمز کی بورڈ آف ٹرسٹیز میں بھی شامل ہیں اور مختلف عالمی اداروں جیسے UNICEF، یو این جی سی، اور PFAN کی مشیر بھی ہیں۔
فضا ہمیشہ کہتی ہیں کہ کامیابی کا راز سادگی، سچائی اور سوشل امپیکٹ سے جڑا ہوتا ہے۔
انہوں نے دنیا کو بتایا کہ ایک عام سی پاکستانی لڑکی بھی اگر وژن، نیت اور جدوجہد رکھے تو وہ گلوبل لیڈر بن سکتی ہے۔
یہ کامیابی صرف فضا کی نہیں، ہر اُس نوجوان کی کامیابی ہے جو کچھ کرنا چاہتا ہے۔ یہ ایک مضبوط پیغام ہے پاکستان کی ہر لڑکی کے لیے کہ خواب دیکھو، جدوجہد کرو، اور دنیا کو بتا دو کہ تم بھی کسی سے کم نہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 4 منٹ پہلے
مہنگے ترین ریسٹورنٹس کے مالک بالی وڈ ستارے
-
انفوٹینمنٹ 45 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 1 گھنٹے پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی