انفوٹینمنٹ

علی زریون پر کیفی خلیل کا بیڑا غرق کرنے کا الزام لگ گیا

کیفی خلیل کا نیا گانا مداحوں میں مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام

Web Desk

علی زریون پر کیفی خلیل کا بیڑا غرق کرنے کا الزام لگ گیا

کیفی خلیل کا نیا گانا مداحوں میں مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام

(اسکرین گریب)
(اسکرین گریب)

مقبول ترین گانے ’کہانی سنو‘ سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے حال ہی میں بھارتی گلوکارہ تلسی کمار کے ہمراہ اپنا نیا گانا جاری کیا ہے۔

گانے کا ٹائٹل ’فطرت‘ ہے، جسے بیرونِ ملک فلمایا گیا ہے، گانے کی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ سحر خان اور دبئی کے ماڈل و اداکار رعفان حسنلی شامل ہیں۔

کیفی خلیل کے نئے گانے کو اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں لیکن ’کہانی سنو‘ کے برعکس یہ گانا عوام کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا اور اکثر صارفین اس گانے پر ناپسندیدگی اور تنقید کا اظہار کرتے نظر آرہے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر ایک صارف نے لکھا کہ 'کیفی خلیل اب بھارتی موسیقار ٹونی ککڑ کے ساتھ فضول گانوں میں زبردست مقابلہ کر رہے ہیں، جن میں نہ دھن ہے نہ کوئی ڈھنگ کے بول'۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

ایک اور صارف نے لکھا کہ 'کیفی خلیل، چاہت فتح علی خان کو ٹکر دے رہے ہیں'۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ کیا گانا بنایا ہے،’کہانی سنو‘ جیسا گانا کر اب یہ کیسا گانا بنالیا ہے'۔

ایک صارف نے توجہ دلائی کہ 'یہ علی زریون کی غزل ہے یار، کچھ پڑھ لیا کرو'۔

اسی طرح ایک اور صارف نے لکھا کہ 'لوگ کیفی خلیل کو ٹرول کر رہے ہیں لیکن انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اصل مجرم کا نام علی زریون ہے جس نے اس گانے کے بول لکھے ہیں'۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ ’کیفی خلیل نے چیٹ جی پی ٹی سے گانے کے بول لکھوائے ہیں‘۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

واضح رہے کہ علی زریون کا شمار جدید دور میں اردو ادب کے نمایاں شعراء میں ہوتا ہے جو خاص طور پر نوجوانوں میں کافی مقبول ہیں، تاہم بعض حلقوں کا ماننا ہے کہ علی زریون شاعری کے نام پر محض لفاظی کرتے ہیں اور اردو شاعری میں انگریزی الفاظ خلط ملط کرکے شاعری کا حلیہ بگاڑ دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ گلوکار کیفی کے گانے 'کہانی سنو 2.0' اور بلوچی گانے ’کنا یاری‘ نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی تھی، یہ گانے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز میں بڑے پیمانے پر مقبول ہوئے۔

بعدازاں انہوں نے 'منسوب' اور 'جرمانہ' جیسے گانے پیش کرکے مداحوں کو ایک بار پھر تعریف کرنے پر مجبور کردیا تھا، تاہم اب اُن کا یہ تازہ گانا مداحوں میں مقبولیت حاصل کرنے میں ناکام نظر آرہا ہے۔

تازہ ترین