انفوٹینمنٹ

دھونی کی کرکٹ کے بعد اداکاری کے میدان میں انٹری؟

کرن جوہر کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کردہ ویڈیو دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Web Desk

دھونی کی کرکٹ کے بعد اداکاری کے میدان میں انٹری؟

کرن جوہر کے اکاؤنٹ سے پوسٹ کردہ ویڈیو دیکھ کر مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

دھونی کی کرکٹ کے بعد اداکاری کے میدان میں انٹری؟

مایہ ناز سابق بھارتی کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کرکٹ کے بعد اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

معروف فلم ساز کرن جوہر نے دھونی کو ایک نئی ویڈیو میں 'نئے لوور بوائے' کے طور پر متعارف کرایا ہے، جس سے ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کرن جوہر، جو اپنی فلموں میں نئے چہروں کو متعارف کرانے کے لیے مشہور ہیں، انہوں نے اس ویڈیو میں دھونی کو ایک رومانوی کردار میں پیش کیا ہے، جس سے ان کے ممکنہ فلمی ڈیبیو کی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

ویڈیو میں دھونی کو ایک دلکش انداز میں دکھایا گیا ہے، جو ان کے مداحوں کے لیے ایک خوشگوار حیرت کا باعث بنا ہے۔

ویڈیو میں دھونی ایک سرخ دل والے غبارے کے ساتھ چلتے ہوئے نظر آتے ہیں اور کہتے ہیں 'تم جو ساتھ چلتی ہو، ہر سفر خوبصورت بناتی ہو'، ویڈیو کے اختتام پر لکھا آتا ہے 'ایک انوکھی محبت کی کہانی، جلد آ رہی ہے'۔

کرن جوہر نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ 'ڈرامائی ڈرم رول، پلیز! پیش خدمت ہے ایم ایس دھونی، ہمارا نیا لوور بوائے! لیکن انتظار کریں، ماہی کی موٹر سائیکل سے محبت نئی نہیں ہے، اب گلف پرائیڈ (بھارتی آئل کمپنی) اور پُنیت ملہوترا کی شاندار اسٹوری ٹیلنگ کی بدولت دنیا کو یہ بلاک بسٹر لوو افیئر زیادہ واضح انداز میں دیکھنے کا موقع ملے گا، سینما کا حقیقی جادو'۔

اگرچہ کرن جوہر نے اس پراجیکٹ کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کیں، لیکن ویڈیو کے مناظر اور کیپشن سے انداز سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ممکنہ طور پر ایک اشتہاری مہم ہے، جس میں دھونی کو رومانوی کردار میں پیش کیا جارہا ہے۔

دھونی نے 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا تھا اور اِن دنوں آئی پی ایل 2025 میں چنئی سپر کنگز کی قیادت کر رہے ہیں۔

انہوں نے اِس سے قبل کبھی کسی فلم میں اداکاری نہیں کی، تاہم ان کی زندگی پر مبنی فلم 'ایم ایس دھونی: دی اَن ٹولڈ اسٹوری' 2016ء میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں آنجہانی اداکار سُشانت سنگھ راجپوت نے اُن کا کردار ادا کیا تھا۔

کرن جوہر کے اس اعلان نے شوبز اور کرکٹ کے شائقین میں تجسس پیدا کر دیا ہے کہ آیا دھونی واقعی فلمی دنیا میں قدم رکھنے والے ہیں یا یہ محض ایک اشتہاری مہم ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے مداحوں کو کرن جوہر اور دھونی کے اگلے اعلانات کا انتظار کرنا ہوگا۔

تازہ ترین