اسکینڈلز

نعیمہ بٹ ساتھی اداکاروں کے خلاف زہر اگلنے لگیں

نعیمہ بٹ نے ہانیہ کی دوستی کو 'فیک' قرار دے دیا؟

Web Desk

نعیمہ بٹ ساتھی اداکاروں کے خلاف زہر اگلنے لگیں

نعیمہ بٹ نے ہانیہ کی دوستی کو 'فیک' قرار دے دیا؟

نعیمہ بٹ ساتھی اداکاروں  کے خلاف زہر اگلنے لگیں

پاکستانی رپونزل کہلائی جانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ نے ڈراما 'کبھی میں کبھی تم' کے ساتھی اداکاروں کے خلاف منفی بیان دے کر نیا محاذ کھول دیا۔

ڈرامہ 'کبھی میں کبھی تم'  میں پُراعتماد اور جاندار کردار 'رباب' نبھانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ کی اس ڈرامے میں اداکاری کو بے حد سراہا گیا اور وہ ناظرین کے دلوں میں گھر کر گئیں۔ 

نعیمہ بٹ کا کہنا ہے کہ اس کردار کے بعد ان کے کریئر کو نئی پہچان ملی اور مداحوں نے اُن پر بے پناہ محبت نچھاور کی۔

نعیمہ بٹ نے پروگرام 'گپ شب' میں شرکت کی جہاں انہوں نے شوبز انڈسٹری کی دکھاوے کی دوستیوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔ 

انہوں نے کہا کہ 'ان کے تجربے کے مطابق انڈسٹری میں اکثر لوگ صرف انسٹاگرام کے لیے دوست بنتے ہیں جبکہ حقیقت میں وہ ایک دوسرے کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے۔'

نعیمہ بٹ نے بغیر کسی جھجک کے اپنے ڈرامہ 'کبھی میں کبھی تم' کے ساتھی اداکاروں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ 'میرے ساتھ کام کرنے والے چند لوگ سوشل میڈیا پر میرے دوست بن کر دکھاتے تھے لیکن حقیقت میں اُن کا رویہ بالکل مختلف تھا۔ ایک ایونٹ کے دوران انہوں نے مجھے اسٹیج سے پیچھے کرنے کی کوشش بھی کی۔'

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں تفصیلات میں نہیں جانا چاہتی لیکن یہ سب 'فرینڈشپ گولز' والی انسٹاگرام پوسٹس صرف دکھاوا ہیں، حقیقت اس سے بالکل مختلف ہے۔'

مداح نعیمہ بٹ کے اس بے باک انٹرویو کو سراہ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انڈسٹری کے پسِ پردہ حالات کے بارے میں بات کرنا ایک جرات مندانہ قدم ہے۔

نعیمہ بٹ کے اس بیان کو سرہانے والوں کے علاوہ نعیمہ بٹ کے خلاف باتیں کرنے والے بھی کم نہیں جو انہیں ساتھی اداکاروں کے مخالف باتیں کرنے پر تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں جن میں سے زیادہ تر کا کہنا ہے کہ نعیمہ بٹ کا یہ بیان ہانیہ عامر کے خلاف ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ 'ہانیہ عامر اور فہد مصطفیٰ سپر اسٹارز ہیں آپ ابھی محنت کریں ان کے لیول تک پہنچنے کے لیے، جتنی شہرت ملی ہے پہلے اسے سنبھالیں سینئرز کی برائی کرنے سے بہتر ہے'۔