فیشن

ہانیہ عامر کے بھارتی ڈیزائنر ساڑھی میں نازک دلوں پر وار

ہانیہ عامر فیشن سینس گیم کو بہت ہائی کرگئیں

Web Desk

ہانیہ عامر کے بھارتی ڈیزائنر ساڑھی میں نازک دلوں پر وار

ہانیہ عامر فیشن سینس گیم کو بہت ہائی کرگئیں

ہانیہ عامر کی اداکاری جو انکے کریئر کے ابتدائی دنوں میں کچھ خاص جادو نہ کر سکی تھی
ہانیہ عامر کی اداکاری جو انکے کریئر کے ابتدائی دنوں میں کچھ خاص جادو نہ کر سکی تھی

پاکستانی ڈرامے شوق سے دیکھنے والے ہانیہ عامر کو 'سپر اسٹار' کہے بغیر رہ نہیں پاتے اور سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئٹرز کو دلچسپی کے ساتھ فالو کرنے والے بھی اس ڈمپل کوئین کو سب کی ملکہ قرار دیتے ہیں اور اسکی وجہ ہانیہ عامر کی بہترین اداکاری اور شوخ مزاجی ہے جو انکو ٹی وی اسکرین پر بہترین اداکارہ اور کانٹینٹ کریئٹرز کی دنیا میں دلچسپ کانٹینٹ بنانے والوں کی فہرست میں سب سے اوپر لے آتا ہے۔

ہانیہ عامر کی اداکاری جو انکے کریئر کے ابتدائی دنوں میں کچھ خاص جادو نہ کر سکی تھی آہستہ آہستہ سب کو اپنا دیوانہ بناتی چلی گئی کیونکہ انکی اداکاری میں حقیقت پسندی کا عنصر نمایاں ہوتا چلا گیا۔

ہانیہ عامر فیشن سینس گیم کو بہت ہائی کرگئیں
ہانیہ عامر فیشن سینس گیم کو بہت ہائی کرگئیں

ہانیہ عامر کے کریئر کو بوسٹ کرنے والا ڈراما 'میرے ہمسفر' ثابت ہوا جس میں انکی اداکاری اور لُکس دونوں اتنے پسند کیے گئے کہ وہ عالمی شہرت حاصل کرنے کی منزل کی جانب کامزن ہوگئیں۔

2024 میں 'کبھی میں کبھی تم' میں 'شرجینا' بننا انکو مزید کامیاب اداکارہ بنا گیا اور اب وہ دنیا بھر میں پہچانی جانے لگی ہیں۔

ہانیہ عامر کی اداکاری، دلکشی ، حاضر جوابی اور شوخ مزاجی کے علاوہ جو ایک اور خاصیت ہے وہ انکا شاندار فیشن سینس ہے۔

ہانیہ عامر کا ہر ایک لُک اس قدر جاذبِ نظر ہوتا ہے کہ دیکھنے والے تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پاتے اور یہ تعریفیں صرف انکے اپنے ملک پاکستان سے ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں مقیم فینز کی جانب سے حاصل ہوتی ہے۔

ہانیہ عامر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ایسی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں شامل تصاویر دیکھ کر انکے فینز کی انسٹاگرام اسکرالنگ کافی دیر تک رُک گئی۔

دراصل ہانیہ عامر کی شیئر کی گئی تصاویر میں وہ نارنجی دلکش ساڑھی پہنی ہوئی نظر آئیں اور اس ساڑھی کی مناسبت سے انہوں نے اپنی بے انتہا حسین اسٹائلنگ کر کے اپنے دلفریب پوز سے سب کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کی اور اس میں کامیاب بھی ہوگئیں۔

ہانیہ عامر گزشتہ چند دنوں سے اپنی سہیلی کی شادی کی تقریبات میں مصروف تھیں اور ان ایونٹس میں لیے گئے تمام لُکس کی دلکش تصاویر فینز کے ساتھ شیئر بھی کر رہی تھیں۔

ان تقریبات میں ہانیہ عامر نے بھارتی ڈیزائنر جوڑے پہنے تھے اور اب یہ نارنجی ساڑھی بھی ایک بھارتی ڈیزائنر کا شاہکار ہے جو کوئی اور نہیں بلکہ 'ارپیتا مہتا' کی ڈیزائن کردہ ہے۔

ہانیہ عامر کی اس حسین ساڑھی پر سیکوئنس کا دلکش کام کیا گیا ہے جو بلاؤس سے لیکر پوری ساڑھی پر یکساں کیا ہے۔

ہانیہ عامر کی اس حسین ساڑھی کی قیمت 'ارپیتا مہتا' کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھی جاسکتی ہے جو 3 لاکھ 85 ہزار بھارتی روپے ہے اور اگر اس کو پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو قیمت 12 لاکھ 55 ہزار 563 روپے ہے۔

ہانیہ عامر نے اپنے لُک کو حسین ترین بناتے ہوئے ونگڈ آئی لائنر لگایا اور گھنگریالی وگ کو سر پر سیٹ کیا جو انکو مزید حسین دکھانے میں اہم کردار ادا کرتی دکھی۔

فینز کی جانب سےہانیہ عامر کی اس حسین لُک کو بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور انکے اس لُک کو اب تک کا سب سے دلکش لُک قرار دیا جارہا ہے۔

تصاویر یہاں دیکھیں:

ہانیہ عامر فیشن سینس گیم کو بہت ہائی کرگئیں(فوٹو ہانیہ عامر انسٹاگرام)

تازہ ترین