ابراہیم علی خان کو پاکستانی ناقد کو جواب دینے پر پچھتاوا
اداکار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل ایسا دوبارہ نہیں ہوگا۔

سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان کی پہلی فلم نادانیاں مارچ میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی اور اس کے بعد سے وہ توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
فلم میں ان کی پرفارمنس کو شائقین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اسی دوران ایک پاکستانی ناقد نے یہ دعویٰ کیا کہ ابراہیم نے اپنی پہلی فلم کا مذاق اڑانے کے بعد انہیں برا بھلا کہا تھا۔
اب ایک شوبز پلیٹ فارم پر بات کرتے ہوئے ابراہیم نے ایسا کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ پس پردہ وجہ بھی بتائی کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا تھا۔
ابراہیم کو پچھتاوا
ابراہیم سے پوچھا گیا کہ کیا نادانیان پر تنقید کرنے والے پاکستانی صحافی کو جواب دینا 'ضروری' تھا؟ جس پر ابراہیم نے کہا کہ 'میں جانتا ہوں کہ مجھے کوئی رد عمل نہیں دینا چاہیے تھا لیکن میں عوامی تنقید سہنے کے لیے ابھی نیا ہوں، جب اس شخص نے میرے جسم کے بارے میں نجی نوعیت کا تبصرہ کیا تو یہ نازیبا محسوس ہوا۔
ساتھ ہی اداکار نے اس عزم کا اظہار کیا کہ 'لیکن آگے جا کر میں زیادہ کمپوز ہو جاؤں گا، مجھے ردِ عمل نہیں دینا چاہیے تھا، ایسا دوبارہ نہیں ہوگا'۔
اسی بات چیت میں ابراہیم نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو ان کی پہلی فلم سے 'زیادہ توقعات' تھیں۔
انہوں نے فلم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 'سوشل میڈیا ایک نفرت سے بھری دنیا ہے، اس وقت انہوں نے اسے بہت زیادہ موڑنے کی کوشش کی، یقیناً ایک اہم اداکار کے طور پر مجھے اس سے زیادہ بوجھ لادنا ہوگا جو میں نے کیا تھا، میں جانتا ہوں کہ میں ایسا کر سکتا ہوں اور مجھے یقین ہے کہ میں اسے اپنے مستقبل کے پروجیکٹس میں لاؤں گا لیکن یہ جیسی تھی میں اس سے خوش ہوں'۔
ہوا کیا تھا؟
خیال رہے کہ نادانیاں کی ریلیز کے بعد ایک پاکستانی فلمی نقاد تیمور اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلم 'نادانیاں' کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے نہ صرف ابراہیم کی اداکاری کا مذاق اڑایا ابلکہ ان کی ’بڑی ناک‘ پر بھی طنز کیا لیکن پھر جو ہوا وہ خاصہ غیر متوقع تھا کیوں کہ ابراہیم علی خان نے اس پاکستانی ناقد کو کھری کھری سنا دی تھی۔
پاکستانی ناقد تیمور نے ابراہیم علی خان کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں نظر آیا کہ فلم پر منفی تبصرہ کرنے اور ان کی ناک پر طنز کرنے کے بعد ابراہیم نے انہیں براہ راست پیغام بھیجا۔
اس پیغام میں ابراہیم نے لکھا کہ 'تیمور، تمہارا نام میرے بھائی تیمور کی طرح ہے ، تم نے میرے بھائی کا نام پایا لیکن جانتے ہو تمہارے پاس کیا نہیں ہے؟ اس کا چہرہ، تم بدصورت کچرا ہو، چونکہ تم اپنے الفاظ اپنے تک نہیں رکھ سکتے، اس لیے زحمت نہ کرو، وہ تمہاری طرح ہی فضول ہیں، بدصورت غلاظت کے حصے، مجھے تم اور تمہارے خاندان کے لیے افسوس ہوتا ہے اور اگر میں تمہیں سڑک پر کہیں دیکھ لوں، تو میں تمہیں تمہاری موجودہ حالت سے بھی زیادہ بدصورت بنا دوں گا، تم چلتے پھرتے گندگی کے ڈھیر ہو'۔
تیمور نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہوئی نا بات، یہی وہ شخص ہے جسے میں فلم میں دیکھنا چاہتا تھا، نہ کہ ایک جعلی سا اداکار ، لیکن ہاں ناک کے متعلق میرا تبصرہ واقعی غلط تھا، باقی سب پر میں قائم ہوں، آپ کے والد کا بہت بڑا مداح ہوں، انہیں مایوس مت کرنا'۔
جب یہ اسکرین شاٹ پہلی بار منظر عام پر آیا تو بہت سے لوگوں کو یقین نہیں آیا کہ یہ ابراہیم علی خان نے ہی جواب دیا ہے یا پھر جعلی اسکرین شاٹ ہے۔
تاہم اب ابراہیم علی خان کی جانب سے بذات خود اس معاملے پر وضاحت دینے کے بعد تصدیق ہوگئی کہ ردِ عمل اصلی تھا۔
فلم 'نادانیاں'
فلم 'نادانیاں' ابراہیم علی خان اور خوشی کپور کی پہلی فلم ہے، جو 7 مارچ 2025 کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی۔
اس فلم کی کہانی پِیا (خوشی کپور) اور ارجن (ابراہیم علی خان) کے گرد گھومتی ہے۔
پِیا جنوبی دہلی کی ایک آزاد خیال اور روشن خیال لڑکی ہے جبکہ ارجن نوئیڈا کے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا نوجوان ہے۔
ان دونوں کی ملاقات ایک دلچسپ سفر کا آغاز کرتی ہے، جو محبت، شرارت اور معصومیت سے بھرپور ہے۔
فلم کی ہدایتکاری شونا گوتم نے کی ہے، جو اس پروجیکٹ کے ذریعے اپنی ہدایتکاری کا آغاز کر رہی ہیں، یہ فلم دھرماٹک انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے ۔
کہانی کے اعتبار 'نادانیاں' ایک رومانوی ڈرامہ ہے جو پہلی محبت کی معصومیت اور خوشی کو اجاگر کرتا ہے، اور نوجوان نسل کے ناظرین کے لیے دلچسپی کا باعث بن سکتا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 27 منٹ پہلے
ہانیہ سے مل کر کومل میر کس احساسِ کمتری کا شکار ہوئیں؟
-
انفوٹینمنٹ 51 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 2 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی