فلم / ٹی وی

کیسری چیپٹر 2؛ اکشے کمار کی فلم کی سیاسی سطح پر پذیرائی

فلم 18 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔

Web Desk

کیسری چیپٹر 2؛ اکشے کمار کی فلم کی سیاسی سطح پر پذیرائی

فلم 18 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔

فلم 18 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے
فلم 18 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے

بالی وڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار کی اپکمنگ فلم  ‘کیسری چیپٹر 2‘ کی پری ریلیز اسکریننگ پر بھارتی وزیر  نے فلم کو پہلا ویویو دیتے ہوئے تھمبس اپ دے دیا۔

فلم کی ریلیز سے پہلے حال ہی میں بھارتی شہر دہلی میں فلم  ‘کیسری چیپٹر 2‘ کی ایک خصوصی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں دہلی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری، دہلی کی چیف منسٹر ریکھا گپتا اور دیگر وزراء نے شرکت کی۔ 

ہردیپ سنگھ پوری نے ‘کیسری چیپٹر 2‘ دیکھنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر کیا۔

اسکرین اسکریب
اسکرین اسکریب

اپنی ایکس پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ ‘ہندوستان کی تحریک آزادی اور جلیانوالہ باغ کے شہداء کے لیے ‘کیسری چیپٹر 2‘ ایک جاندار خراج تحسین ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک گرفت میں لینے والی کہانی ہے جو آپ کو عدالت کے وسط میں لے جاتی ہے جہاں اکشے کمار  وکیل سر سی شنکرن نائر جی کا کردار ادا کرتے ہوئے فریب اور جھوٹ کے جال کو چاک کر کے جلیانوالہ باغ کے قتل عام کی حقیقت کو سامنے لائے ہیں ہے۔

ہردیپ سنگھ پوری نے مزید لکھا کہ ‘یہ ہماری تاریخ کا ایک ایسا باب تھا جس نے طویل عرصے تک کھلنے کا انتظار کیا تاہم اس فلم کا طاقتور اور متحد کرنے والا پیغام ملک کے طول و عرض میں تمام ہندوستانیوں تک پہنچنا چاہیے‘۔"

 اکشے کمار کا ہردیپ سنگھ پوری کا شکریہ

اپنی موسٹ اویٹڈ فلم ‘کیسری چیپٹر 2‘ کی نمائش کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکار اکشے کمار نے نمائش کے انتظامات کرنے پر ہردیپ سنگھ پوری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں خوش ہوں کہ وزیر اعظم نریندر مودی فلم کے بارے میں جانتے ہیں اور انہوں نے اس کا اعتراف کیا ہے‘۔

واضح رہے کہ اپنی حالیہ فلم اسکائی فورس کے بعد بالی وڈ اداکار اکشے کمار اپنی سال کی دوسری بڑی فلم ‘کیسری چیپٹر 2‘ کے ساتھ سینما گھروں میں دھوم مچانے کے لیے تیار ہیں۔

فلم میں اداکار آر مادھون اور اداکارہ اننیا پانڈے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں یہ فلم 18 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے کیلئے تیار ہے۔

کیسری چیپٹر 2 کے بارے میں

پشپا پلت اور راگھو پلت کی کتاب ‘دی کیس ڈٹ شوک دی ایمپائر‘ پر بننے والی اکشے اننیا اور آر مادھون اسٹارر فلم ‘کیسری چیپٹر 2‘18 اپریل 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے یہ فلم 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘کیسری‘ کا سیکوئل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں اداکار اکشے کمار معروف بھارتی وکیل سی سنکرن کا کردار ادا کریں گے جہاں ان کے ہمراہ اداکارہ اننیا پانڈے ان کی اسسٹنٹ کا کردار نبھائیں گی تاہم دونوں کے درمیان کوئی رومانوی کیمسٹری نہیں ہوگی۔

فلم ’کیسری چیپٹر 2‘ کی کہانی کی بات کی جائے تو فلم مکمل طور پر جلیانوالہ باغ کے قتل عام کے تاریخی واقعہ کے گرد گھومتی ہے ۔

جس کی ہدایت کاری کرن سنگھ تیاگی کریں گے۔ فلم کو دھرما پروڈکشن، کیپ آف گڈ فلمز، اور لیو میڈیا کلیکٹو کے بینر تلے تیار کیا گیا ہے۔

کیسری2019

اس سے قبل 2019 میں فلم ’کیسری‘ ریلیز کی گئی تھی جس میں بھی مرکزی کردار اکشے کمار نے نبھایا تھا ، یہ فلم 1897ء میں سراجی گڑھ کے قلعے پر لڑی جانے والی مشہور سراجی گڑھ کی جنگ پر مبنی ہے۔

یہ جنگ برطانوی ہندوستانی فوج کے 21 سکھ سپاہیوں اور تقریباً 10,000 افغان قبائلی جنگجوؤں کے درمیان لڑی گئی تھی۔

یہ فلم برٹش فوج کے سپاہیوں کی جرات، قربانی اور حب الوطنی کا شاندار خراجِ عقیدت ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 21 سکھ سپاہی اپنے فرض کی ادائیگی کرتے ہوئے آخری سانس تک لڑے، باوجود اس کے کہ دشمن کی تعداد ہزاروں میں تھی۔

یہ صرف ایک جنگ نہیں تھی بلکہ عزت، بہادری، اور شہادت کی ایک لازوال داستان تھی کیونکہ فلم نہ صرف جنگی مناظر سے بھرپور ہے بلکہ جذباتی پہلوؤں، بھائی چارے، اور مادرِ وطن کے لیے قربانی کے جذبے کو بھی خوبصورتی سے اجاگر کرتی ہے۔

کیسری نے ریلیز کے بعد باکس آفس پر شاندار کامیابی حاصل کی اس کی کہانی، اکشے کمار کی پُرجوش اداکاری، اور بہترین سینماٹوگرافی کو خوب سراہا گیا۔

فلم کا مشہور گیت ’ترنگا لہرا دیں گے‘ آج بھی وطن پرستی کے جذبے کو تازہ کر دیتا ہے۔

تقریباً 80-100 کروڑ روپے کے بجٹ پر بنی اس فلم نے دنیا بھر میں تقریباً 200 کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کیا تھا ،یہ 2019 کی کامیاب ترین فلموں میں شامل رہی۔

کیسری اور کیسری چیپٹر 2 کا موازنہ

اگر کیسری اور کیسری چیپٹر 2 کا موازنہ کیا جائے تو دوسری فلم پہلی فلم کا تسلسل نہیں ہے بلکہ اس میں ایک تضاد یہ ہے کہ پہلی فلم میں برطانیہ سامراج کے ماتحت فوجیوں نے جنگ لڑی تھی جس میں برطانوی سامراج کے خلاف کسی قسم کا کوئی پیغام نہیں دیا گیا تھا۔

البتہ دوسری فلم برطانوی سامراج کے خلاف بنائی گئی ہے جس میں جلیانوالہ باغ قتل عام اور عدات میں چلائے گئے اس کے مشہورِ زمانہ کیس پر توجہ مرکوز کی گئی ہے، تاہم دونوں فلموں میں ہندوستان پر انگریزوں کا دورِ حکومت اور ان کے مظالم کی عکاسی شامل ہے۔

تازہ ترین