فلم / ٹی وی

کیارا ایڈوانی کے بعد ڈان 3 کی کمان کس اداکارہ نے سنبھالی؟

فلم کی نئی فی میل لیڈ کے بارے میں جانیے۔

Web Desk

کیارا ایڈوانی کے بعد ڈان 3 کی کمان کس اداکارہ نے سنبھالی؟

فلم کی نئی فی میل لیڈ کے بارے میں جانیے۔

فلم کی نئی فی میل لیڈ کے بارے میں جانیے
فلم کی نئی فی میل لیڈ کے بارے میں جانیے

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ اور جلد ماں بننے والی کیارا ایڈوانی اپنے حمل کے باعث فرحان اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی بلاک بسٹر فرنچائز فلم ‘ڈان 3‘ سے کنارہ کشی اختیار کر چکی ہیں۔

رنویر سنگھ اور کیارا ایڈوانی کو پہلے فرحان اختر کی ‘ڈان 3‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے تھے تاہم کیارا کے حاملہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے اس پروجیکٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کیارا ایڈوانی کی جانب سے فلم سے  ڈراپ آؤٹ ہونے کے بعد میکرز کی جانب سے اس کردار کے لیے کئی اداکاراؤں پر غور کیا جا رہا تھا۔

جس کے بعد فلم مجنیا کی دلکش اداکارہ شروی واگھ کو آخر کار  فلم میں رنویر سنگھ کے مقابل مرکزی کردار کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ فلم کے قریبی ذرائع نے آگاہ کیا ہے کہ فیمیل لیڈ کیلئے شروری کے علاوہ اور ایک اور اداکارہ زیر غور تھیں تاہم شروری یہ کردار حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

مزید برآں  ایکسل انٹرٹینمنٹ کی ٹیم اداکارہ کو  اپنی فلم میں شامل کرنے پر بہت خوش ہے اور  شروری بھی اتنی بڑی فرنچائز کا حصہ بننے پر بہت پرجوش ہیں اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ ان کی اپکنگ فلم 'ایلفا' سے مختلف ہے حالانکہ دونوں ہی ایکشن سے بھرپور فلمیں ہیں۔

واضح رہے کہ رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ فلم میکرز توقع کررہے ہیں کہ ڈان 3 کی شوٹنگ رواں سال کے آخر تک شروع ہو جائے گی۔

 شروری کی آنے والی فلمیں

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ شروری واگھ نے فلم ‘بنٹی اور ببلی 2‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں  نے ‘ویدا‘ اور ‘مہاراج‘ جیسی فلموں میں اپنی اداکاری سےشائقین  کو متاثر کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ شروری واگھ جلد ہی بالی وڈ کی پہلی ‘ویمن اسٹارر‘ اسپائی یونیورس فلم ‘ایلفا‘ میں اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہمراہ لیڈ رول میں نظر آئیں گی۔

ایکشن اور تھرلر کے یونرا پر مبنی فلم ‘ایلفا‘ ہندوستان کی پہلی خاتون ایجنٹس پر بننے والی فلم ہوگی جسے آدتیا چوپڑا نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی ہداہت کاری کے فرائض معروف ڈائریکٹر شیو راول نے سرانجام دیے ہیں۔

فلم ایلفا کے ساتھ ہی اداکارہ عالیہ بھٹ اور شروری واگھ اپنے کیریئر کا ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرنے کیلئے تیار ہیں جہاں دونوں اداکارائیں یش راج فلمز کی اسپائی یونیورس فلم میں ‘سپر ایجنٹس‘ کا کردار ادا کریں گی۔

 دریں اثنا ایسی اطلاعات بھی ہیں کہ شروری جلد ہی اپنی بلاک بسٹر فلم کے سیکوئل ‘مہا منجیا‘ میں بھی نظر آئیں گی لیکن اس حوالے سے ابھی تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ڈان 3 کے بارے میں

بالی وڈ کے معروف اداکار و فلمساز فرحان اختر کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم  ڈان 3 میں رنویر سنگھ اور شروری واگھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔

 فلم اس  وقت تیاری کے مرحلے میں ہے جبکہ ولن کا نام اب تک فائنل نہیں ہوسکا تاہم اس دوران یہ اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں کہ اداکار وکرانت میسی کو 'ڈان 3' میں ولن کے اس اہم کردار کے لیے پیشکش کی جاسکتی ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق اِس حوالے سے وکرانت میسی سے بات چیت شروع بھی ہوچکی ہے۔

رپورٹ کے مطابق وکرانت میسی کو 'ڈان 3' میں رنویر سنگھ کے مقابل ولن کا کردار ادا کرنے کی تجویز دی گئی تھی جس پر انہوں نے حامی بھرلی ہے۔

واضح رہے کہ ڈائریکٹر فرحان اخترکی ’ڈان 3‘ میں شاہ رخ خان کے بجائے رنویر سنگھ کو کاسٹ کرنے کے اعلان نے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی تھی کیونکہ اس سے قبل سیریز کی دونوں فلموں میں شاہ رخ خان 'ڈان' کے روپ میں دکھائی دیے تھے۔

تازہ ترین