صبا قمر کی نئی سلطنت ، ’پامال‘ میں انوکھا انداز
صبا قمر کو ملکہ کے روپ میں دیکھنے کے لیے تیار ہوجائیں

صبا قمر کے آنے والے ڈرامہ سیریل ’پامال‘ کے صرف ایک نام، ایک تصویر اور ایک اسکرپٹ کی جھلک نے پورے سوشل میڈیا کو ہلا کے رکھ دیا ہے۔
صبا قمر نے انسٹاگرام پر ایک اسکرپٹ کی تصویر پوسٹ کی جس پر لکھا تھا ’پامال‘، یہ دیکھتے ہی جیسے ڈرامہ فینز کی جیسے چیخ ہی نکل گئی! آخر ایسا ہو بھی کیوں نہ؟ جب آپ کے پاس ہو صبا قمر جیسی پاور ہاؤس اداکارہ، عثمان مختار جیسا پرکشش ہیرو، اور زنجبیل عاصم شاہ جیسی کہانی لکھنے والی—تو سمجھ لیں کہ یہ صرف ڈرامہ نہیں، ایک ’کلچرل مومینٹ‘ بننے جا رہا ہے۔
’پامال‘ صرف یہ ایک لفظ ہی ناظرین کو چونکا دینے کے لیے کافی ہے۔ یہ نام خود ایک کہانی سنا رہا ہے، تباہی، بغاوت، یا کوئی گہرا نفسیاتی کھیل؟ کچھ تو ہے جو ہمیں اندر تک ہلا رہا ہے۔
اور جب پتا چلا کہ صبا قمر اس میں ’ملکہ‘ کا کردار نبھا رہی ہیں، تو تجسس کی شدت اور بھی بڑھ گئی۔ ملکہ؟ یعنی طاقت، شان و شوکت، لیکن کیا یہ ملکہ گِر چکی ہے؟ یا وہ سب کچھ واپس لینے آ رہی ہے جو اُس سے چھن چکا؟
اب بات کریں ’پامال‘ کی اُس ڈریم ٹیم کی، جس نے اس پراجیکٹ کو سب کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے یعنی اس رامے کی لکھاری زنجبیل عاصم شاہ جو ہمیں چیخ، بَلا، پیار کے صدقے، نورجہاں جیسے شاہکار دے چکی ہیں۔ ان کے ڈرامے صرف کہانیاں نہیں ہوتے، ایک جذباتی سفر ہوتا ہے، جو سیدھا دل پر اثر کرتا ہے۔
اور اب اُن کی تحریر کو ہدایت دے رہے ہیں خضر ادریس، جنہوں نے لاپتہ، بادشاہ بیگم، اور فلم ورنہ جیسے پروجیکٹس کو ڈائریکٹ کیا۔
یعنی بصری اور جذباتی طور پر زبردست کہانی پیش کرنے والے، اور جب صبا قمر اور عثمان مختار جیسے ایکٹرز اس کہانی میں جان ڈالیں گے، تو بس پھر سمجھ جائیں، سکرین سے نظر ہٹانا مشکل ہو جائے گا۔
اس ڈرامے میں صبا قمر کا کردار ہے ’ملکہ‘ ایک ایسا نام جو خود اپنی کہانی سناتا ہے۔
وہ پہلے بھی باغی ، فراڈ، اور سرِ راہ جیسے کرداروں میں اپنی جاندار پرفارمنس سے ثابت کر چکی ہیں کہ وہ مضبوط اور بے خوف کرداروں کی ماہر ہیں۔
اور دوسری طرف ہیں عثمان مختار جو ہمیشہ رازوں میں لپٹے کرداروں کے ساتھ ناظرین کو جکڑ لیتے ہیں۔
چاہے وہ ’انا‘ کا آفتاب ہو، ’ہم کہاں کے سچے تھے‘ کا اسود، یا ’جفا’ کا پیچیدہ ہیرو ’ڈاکٹر نمیر‘، عثمان کا انداز ہمیشہ منفرد ہوتا ہے۔ اب سوچیں جب یہ دونوں ایک ساتھ آئیں گے، تو اسکرین پر کیا کہرام مچے گا؟
اب بات کرتےہیں سوشل میڈیا پر ہونے والے اندازوں کی تو ’پامال‘ کا مطلب؟ تباہی، بربادی، یا کسی بڑے حادثے کے بعد کا منظرنامہ ہے۔
اور ’ملکہ‘؟ کیا وہ کسی وقت کی طاقتور عورت تھی جو اب اپنی بربادی کی راکھ سے دوبارہ اٹھنے کی کوشش کر رہی ہے؟کیا یہ ایک انتقام کی کہانی ہے؟
یا شاید ایک نفسیاتی تھرلر، جہاں ملکہ وہ نہیں جو وہ دکھائی دیتی ہے؟ یا پھر ایک ایسی لو اسٹوری، جو دھوکہ، درد، اور بغاوت میں لپٹی ہوئی ہے؟ کچھ بھی ہو، ایک بات طے ہے—یہ عام ڈراما نہیں ہو گا۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ گرین انٹرٹینمنٹ نے پچھلے کچھ عرصے میں ایک خاص شناخت بنائی ہے۔ چاہے وہ ’جیون نگر‘ ہو، ’نوروَز’ یا ’کابلی پلاؤ‘، یہ چینل ایسے ڈرامے لا رہا ہے جو صرف تفریح نہیں، بلکہ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں اور ’پامال‘ بھی اسی سلسلے کی اگلی کڑی لگ رہا ہے۔
ابھی نہ کوئی ٹیزر، نہ کوئی پرومو۔ صرف ایک تصویر، ایک اسکرپٹ، ایک نام اور ہم سب انتظار میں ہیں۔
اگر صبا قمر کی صرف ایک انسٹاگرام اسٹوری اتنا طوفان لا سکتی ہے،تو سوچیں جب ’پامال‘ کا پہلا پرومو آئے گا، تو سوشل میڈیا پر کیا دھماکہ ہو گا؟
صبا قمر بطور ’ملکہ‘، عثمان مختار کا راز بھرا کردار، زنجبیل کا پاورفل اسکرپٹ، خضر ادریس کی ہدایت کاری—یہ سب کچھ ملا کر 2025 کا سب سے زیادہ منتظر ڈراما بن گیا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 19 منٹ پہلے
'عبیر گلال' کے میوزک لانچ ایونٹ میں فواد خان اور وانی کپور مرکزِ نگاہ
-
وائرل اسٹوریز 1 گھنٹے پہلے
کوہلی اور انوشکا کے دبئی میں رقص کی ویڈیو نے دھوم مچادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کومل میر نے وزن میں اضافے کی وجہ بتادی
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
عمران خان کی 10 سال بعد فلمی میدان میں واپسی ہوگئی