انفوٹینمنٹ

ریکھا کیساتھ سیلفی کے مشورے پر امیتابھ بچن بُرا مان گئے

ٹرولرز کیجانب سے مزاحیہ مشوروں کے بعد امیتابھ بچن کی نئی پوسٹ سامنے آگئی

Web Desk

ریکھا کیساتھ سیلفی کے مشورے پر امیتابھ بچن بُرا مان گئے

ٹرولرز کیجانب سے مزاحیہ مشوروں کے بعد امیتابھ بچن کی نئی پوسٹ سامنے آگئی

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا صارفین کے سیکڑوں مشورے سُننے کے بعد بالآخر فالوورز بڑھانے کا دلچسپ طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے فالوورز کی تعداد 49 ملین سے آگے نہ بڑھنے پر مداحوں سے مشورہ طلب کیا، اُن کی اس معصومانہ درخواست پر مداحوں نے مزاحیہ اور دلچسپ جوابات دیے، جن میں ریکھا اور جیا بچن کا تذکرہ نمایاں رہا۔

امیتابھ بچن نے اپنی پوسٹ میں لکھا تھا کہ 'بڑی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ 49 ملین فالوورز کا نمبر بڑھ ہی نہیں رہا ہے، کوئی اُپائے (طریقہ) ہو تو بتائیے'۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

اس پوسٹ پر مداحوں نے مزاحیہ اور دلچسپ مشورے دیے تھے، کسی نے مشورہ دیا کہ 'ریکھا جی کے ساتھ سیلفی ڈال کے دیکھیے'، جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ 'جیا جی کے ساتھ تصویر اپلوڈ کریں'۔

کچھ مداحوں نے مشورہ دیا کہ وہ نوجوان نسل سے جڑنے کے لیے پوڈکاسٹ شروع کریں یا کسی بلاک بسٹر فلم میں کام کریں۔

دریں اثنا 'ایکس' پر اپنی تازہ پوسٹ میں امیتابھ بچن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے فالوورز بڑھانے کا طریقہ بالآخر ڈھونڈ لیا ہے۔

(اسکرین شاٹ: ایکس)
(اسکرین شاٹ: ایکس)

امیتابھ بچن نے اپنی تازہ پوسٹ میں ہندی میں لکھا کہ 'مجھے فالوورز بڑھانے کا طریقہ سمجھ آگیا، کم بولو، کم لکھو'۔

اس پوسٹ کو جہاں بیشتر سوشل میڈیا صارفین نے سراہا وہیں بعض سوشل میڈیا صارفین نے خیال ظاہر کیا کہ غالباً ریکھا کیساتھ سیلفی کے مشورے پر امیتابھ بچن بُرا مان گئے ہیں اور ٹرولرز کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ 'کم بولو، کم لکھو'۔

امیتابھ اور ریکھا کا 'مبینہ افیئر'

واضح رہے کہ امیتابھ بچن اور ریکھا کا 'مبینہ افیئر' بالی ووڈ کی سب سے مشہور اور متنازع کہانیوں میں سے ایک رہا ہے۔

1970 اور 1980 کی دہائی میں جب دونوں نے ایک ساتھ کئی فلموں میں کام کیا، تو ان کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں میڈیا کی زینت بن گئیں۔

(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)
(فائل فوٹو: سوشل میڈیا)

فلم سلسلہ (1981)، جس میں دونوں نے ایک ساتھ کام کیا، کو ان کی حقیقی زندگی کی عکاسی سمجھا گیا۔ اس وقت امیتابھ بچن کی شادی جیا بچن سے ہو چکی تھی، جس کی وجہ سے یہ تعلق مزید متنازع بن گیا۔

اگرچہ دونوں نے کبھی اپنے تعلق کو سرِعام تسلیم نہیں کیا، مگر ان کی خاموشی ہی اس افواہ کو حقیقت کا رنگ دیتی رہی۔

وقت گزرنے کے ساتھ یہ کہانی ماضی کا حصہ بن گئی، لیکن آج بھی ان کا یہ 'مبینہ افیئر' بالی ووڈ کی تاریخ کے سب سے بڑے رازوں میں شمار ہوتا ہے۔

امیتابھ بچن کون؟

امیتابھ بچن بھارتی فلم انڈسٹری، بالی ووڈ، کے ایک عظیم اور لیجنڈری اداکار ہیں جنہیں دنیا بھر میں بے پناہ شہرت حاصل ہے۔

اُنہوں نے نہ صرف بطور اداکار بلکہ میزبان، گلوکار اور فلم ساز کی حیثیت سے بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

امیتابھ بچن نے فلمی کیریئر کا آغاز 1969 میں فلم 'سات ہندوستانی' سے کیا لیکن انہیں اصل شہرت 1973 کی فلم 'زنجیر' سے ملی، جس میں اُنہوں نے "اینگری ینگ مین" کا کردار ادا کیا، یہ کردار اُس وقت کے سماجی و سیاسی حالات کی عکاسی کرتا تھا اور ناظرین کے دلوں پر چھا گیا۔

اُن کی کامیاب ترین فلموں میں دیوار، شعلے، امر اکبر انتھونی، ڈان، کبھی خوشی کبھی غم، پیکو، پنک، بلیک اور باغبان شامل ہیں۔

امیتابھ بچن نے 2000 میں 'کون بنے گا کروڑ پتی (KBC)' کی میزبانی شروع کی، جو آج بھی بے حد مقبول ہے، ان کی آواز، انداز اور شخصیت نے اس شو کو نئی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

تازہ ترین