انفوٹینمنٹ
سونیا حسین کا والد کو دل سے معاف کردینے کا انکشاف
سونیا حسین نے بطور بڑی بیٹی زندگی میں کیا کچھ سہا؟
سونیا حسین کا والد کو دل سے معاف کردینے کا انکشاف
سونیا حسین نے بطور بڑی بیٹی زندگی میں کیا کچھ سہا؟
پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے بڑی بیٹی ہونے کے سبب زندگی میں سہی گئیں مشکلات کا ذکر کر کے سب کو متوجہ کرلیا۔
بالی وڈ اداکارہ ’سری دیوی‘ کا پاکستانی ورژن کہلائی جانے والے اداکارہ سونیا حسین نے سال 2011 میں ٹی وی اسکرینز کی زینت بننے والے ڈرامے ’دریچہ‘ میں ایک معاون کردار نبھاتے ہوئے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد وہ متعدد ڈراموں میں لیڈنگ رولز کرتی نظر آئیں۔
سونیا حسین فلم ’مور‘ میں ’امبر‘ نامی کردار ادا کرتی دکھیں جبکہ فلم ’آزادی‘ میں انہوں نے مرکزی کردار نبھایا۔
’عشق زہے نصیب‘ ، ’محبت تجھے الوداع‘ اور ’میری گڑیا‘ جیسے ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ سونیا حسین نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی، خاندانی مسائل اور سب سے بڑی بیٹی ہونے کی ذمہ داریوں پر کھل کر بات کی۔
سونیا حسین نے بتایا کہ 'وہ اپنی زندگی میں بے شمار دکھوں سے گزری ہیں، والدین کی شادی میں مسائل، والد کی زندگی سے عدم موجودگی اور بچپن میں جذباتی تکالیف نے انہیں گہرے نفسیاتی اثرات دیے تاہم، انہوں نے وقت کے ساتھ ان سب کو پیچھے چھوڑ کر معافی، صبر اور خوشی کو چننے کا فیصلہ کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ 'جب آپ سمجھنے لگیں کہ آپ کے والدین بھی انسان ہیں اور ان سے بھی غلطیاں ہو سکتی ہیں، تو زندگی آسان ہو جاتی ہے، وہ دل سے اپنے والد کو معاف کرچکی ہیں۔'
سونیا کا کہنا تھا کہ 'آخر میں یہی خاندان ہوتا ہے جو آپ کے ساتھ رہ جاتا ہے، اسی سوچ نے انہیں یہ فیصلہ لینے میں مدد دی کہ والدین اور بہن بھائیوں کو اپنایا جائے اور تعلقات کو بہتر کیا جائے۔'
سونیا حسین نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ بڑے بہن بھائی ہونے کے ناتے آپ پر پورے خاندان کو متوازن رکھنے کی ذمہ داری آ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا 'آپ کسی ایک فریق کا ساتھ نہیں دے سکتے، آپ کو خاندان کو ساتھ لے کر چلنا ہوتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ چھوٹے بہن بھائیوں کی تربیت کا کردار بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔'
اداکارہ کے ان جذباتی الفاظ نے کئی ناظرین کے دل جیت لیے اور ان کی خاندانی وابستگی اور ہمدردانہ سوچ کو سراہا گیا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’




