انفوٹینمنٹ

ڈرامہ 'پرورش' میں 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' کی جھلک

سمرہ شکیل

ڈرامہ 'پرورش' میں 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' کی جھلک

پرورش میں خاندانی تعلقات، والدین کی قربانیاں، اور بچوں کی تربیت کو موضوع بنایا گیا ہے۔
'پرورش' میں خاندانی تعلقات، والدین کی قربانیاں، اور بچوں کی تربیت کو موضوع بنایا گیا ہے۔

کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ 'پرورش' اور بالی وڈ فلم 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' کے درمیان کیا مماثلت ہو سکتی ہے۔

'پرورش' میں خاندانی تعلقات، والدین کی قربانیاں، اور بچوں کی تربیت کو موضوع بنایا گیا ہے۔

  آج کل خوب شہرت اور ریٹنگ حاصل  ڈراما سیریل ’پرورش‘ فہد مصطفیٰ نے اپنی پروڈکشن کمپنی ’بگ بینگ انٹرٹینمنٹ’ کے بینر تلے تیار کیا۔

 اس ڈرامے کی ہدایتکاری میثم نقوی نے دی ہے، جو بیٹیاں، مائی ری اور حسرت جیسے مشہور ڈرامے ڈائریکٹ کر چکے ہیں۔

اسکی کہانی کرن صدیقی نے لکھی ہے، جو اس سے پہلے تھیٹر آرٹسٹ کے طور پر کام کر چکی ہیں اور اب اپنی ٹی وی رائٹنگ کا آغاز کر رہی ہیں۔

ڈرامے کی کاسٹ میں عینا آصف، ثمر عباس، اور نعمان اعجاز کے ساتھ سویرا ندیم، ارشد محمود، شمیم ہلالی، ثمن انصاری اور سعد ضمیر بھی شامل ہیں۔

بگ بینگ پروڈکشنز کے اس بڑے پراجیکٹ کی کہانی منفرد ہے اور تمام کاسٹ بہترین اداکاری کر رہی ہے۔ ڈرامے کی کہانی مختلف طرزِ پرورش اور اس کے انسانی شخصیت پر پڑنے والے اثرات کو دکھا رہی ہے۔

’پرورش‘ کی کہانی ایک ایسے خاندان کی ہے جہاں والدین اپنے بچوں کی بہتر پرورش کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے ہیں، چاہے وہ کتنی ہی مشکلات کا سامنا کریں۔​

 اس ڈرامے کی اب تک چار اقساط نشر ہوچکی ہیں، چوتھی قسط کے آغاز میں ہی بالی وڈ کی سدا بہار فلم ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کے ایک سین کی جھلک نے ناظرین کو سب یاد دلا دیا۔

 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' 2011 میں ریلیز ہونے والی ایک بالی وڈ فلم ہے جسے زویا اختر نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

 فلم کی کہانی تین دوستوں کبیر، عمران، اور ارجن کے گرد گھومتی ہے جو ایک بیچلر ٹرپ پر اسپین جاتے ہیں۔ اس سفر کے دوران وہ اپنی زندگی کے خوفوں کا سامنا کرتے ہیں اور خود کو نئے انداز میں دریافت کرتے ہیں۔​

فلم کے ایک سین میں جب تینوں دوست اپنے سفر پر ہوتے ہیں تو ارجن اپنی ایک میٹنگ کے سبب گاڑی روک لیتا ہے اور اسکے دو دوست ور کھڑے اسکا مذاق اڑاتے ہیں اور ایک مخصوس لہجہ اور الفاظ استعمال کرتے ہوئے ازراہِ مذاق ہی اسے دماغی طور پر بیمار قرار دیتے ہیں۔

ارجن اس سین میں اپنے جاپانی باس کے ساتھ آن لائن میٹنگ میں مصروف ہوتا ہے اور انکے ہی انداز میں گریٹ کرتا اور پھر خاص لہجے میں باتیں کرتا نظر آتا ہے۔

ارجن کا یہ اچانک بدلنے والا انداز و لہجہ کبیر اور عمران سڑک کنارے کھڑے دیکھ رہے ہوتے ہیں اور اس پر تبصرہ بھی کرتے نظر آتے ہیں۔

دونوں ارجن کے بدلے ہوئے لہجے کو اپنا کر اس کا مذاق اڑانے لگتے ہیں اور اسی دوران اسے انگریزی زبان میں 'مینٹلی سِک بوائے' کہتے ہوئے 'لفظ 'بوائے' پر زور دیتے ہوئے اسے انوکھے انداز میں کہتے ہیں، اور یہ انوکھا انداز اتنا پسند کیا گیا کہ آج تک یہ فلم دیکھنے والوں کی یادوں میں نقش ہے۔

یہی لفظ 'بوائے' پرورش کی قسط نمبر چار میں سنائی دیا جب عینا آصف اپنی بہن سے اکیڈمی کے اس لڑکے کا ذکر کرتی ہے جس کی کافی عینا کی ٹکر سے گر جاتی ہے اور وہ اسکے پورے پیسے بھی لیتا ہے۔

اس صورتحال میں عینا کی بہن ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ کے ’کبیر‘ اور ’عمران‘ کے مخصوص لہجے میں اس شخص کو بھی 'مینٹلی سک بوائے' کہتی ہیں اور عینا بھی اس عمل میں ’کبیر‘ کی طرح اسکا پورا پورا ساتھ دیتے ہوئے 'بوائے' کہتے ہوئے 'عمران' اور 'کبیر' بنتی نظر  آتی ہیں۔

'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' کے بارے میں

بالی وڈ فلم انڈسٹری کی ایور گرین فلم 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' سال 2011 میں ریلیز ہوئی تھی جس کی ہدایت کاری زویا اختر نے کی۔

یہ فلم تین دوستوں کی کہانی کے گرد گھومتی ہے جو اسپین کے سفر پر نکلتے ہوئے زندگی کے مختلف پہلوؤں کو دریافت کرتے ہیں۔

فلم کا پلاٹ زندگی کو بھرپور طریقے سے جینے، خوف سے آزاد ہو کر خوش رہنے اور دوستی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

فلم 'زندگی نہ ملے گی دوبارہ' میں بالی وڈ کے خوبرو اداکار ریتیک روشن، فرحان اختر اور ابھے دیول نے مرکزی کردار ادا کیے، فلم نے اپنی ریلیز کے بعد ناظرین اور ناقدین سے بہترین ردعمل حاصل کیا اور باکس آفس پر کامیاب ہوئی۔

تازہ ترین