فیشن
کاجول کے کالی ساڑھی میں جلوے
اپریل کا مہینہ رہا ہے اسٹارز، اسٹائل اور سنیما کی چمک سے بھرپور
کاجول کے کالی ساڑھی میں جلوے
اپریل کا مہینہ رہا ہے اسٹارز، اسٹائل اور سنیما کی چمک سے بھرپور
جب بات ہو فیشن کی، تو ایک نام ہمیشہ چمکتا ہے، اینجلی یعنی کاجول کا، اور اس بار کاجول نے جو ساڑھی پہنی وہ صرف ساڑھی نہیں، بلکہ ایک شاہکار تھی۔
منیش ملہوترا کی سیاہ مخملی ساڑھی میں کاجول کسی مغل محل کی رانی کی طرح شاہانہ، پُرکشش، اور ناقابلِ فراموش لگ رہی تھیں۔
یہ ساڑھی منیش ملہوترا کے 'Archival Chenille Vintage' کلیکشن کا حصہ تھی، جس میں سیاہ مخمل پر گولڈن زری ورک چمک رہی تھی۔
بارڈر پر چوڑی زری لیس اور پلّو پر بڑے بڑے پیٹل موٹیفز نے اس لک کو ایک شاہی ٹچ دے دیا۔
اس لک کی اصل جان تھا کاجول کا جدید، بولڈ اور انتہائی دلکش بلاؤز، ہالٹر نیک لائن، بغیر آستینوں کے ڈیزائن، اور مندرین کالر یہ بلاؤز تھا ٹریڈیشنل اور کنٹیمپریری کا پرفیکٹ فیوژن اور پیچھے، ایک بڑا گولڈن پیٹل ایمبیلشمنٹ، جیسے کوئی شاہی تاج کا حصہ ہو ۔
کاجول نے اس ریگل لک کو مزید بھاری زیورات سے نہیں دبایا صرف کنڈن کے فلورل ایئرنگز پہنے ، جو ساڑھی کی نفاست سے خوب جچ رہے تھے۔
خوبصورت وارم بیس، ہلکی سی برونزر، گلابی بلش، اور ہائی لائٹر کی چمک نے کاجول کے چہرے کو روشن کر دیا
کاجول نے ثابت کر دیا کہ جب وہ ساڑھی پہنتی ہیں، تو وہ صرف کپڑا نہیں، بلکہ ایک کہانی، ایک انداز، ایک روایت اوڑھتی ہیں ۔
اداکار نے یہ تصاویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ ’رعب اور وقار مجھ پر تب تک جچتا ہے جب تک کیمرے کا بٹن کلک نہیں کرتا، اور پھر میں واپس اپنی اصل میں آ جاتی ہوں۔‘
کاجول کی دلکش تصاویر یہاں دیکھیں:
مزید خبریں
-
درِ فشاں کا سفید ساڑھی میں حسن دو آتشہ
-
ماہی بلوچ کے بولڈ فیشن پر صارفین مشتعل
-
ہانیہ عامر کے اس نفیس جوڑے کی قیمت کیا؟
-
شہناز گل کے منی ڈریس میں جلوے
-
ایلی اورام نے سیاہ ساڑھی میں جلوے بکھیر دیے
-
'یونان میں لنگی ڈانس'، کرینہ کا سب سے منفرد انداز
-
ربیکا خان کا فیشن ایک بار پھر انہیں لے ڈوبا
-
ودیا بالن کی باڈی ٹرانسفرمیشن نے نیٹیزنز کے ہوش اڑادیے
-
عائزہ خان نے دلکشی کی تمام حدیں پار کردیں
-
تصاویر؛ لبوبو تھامی اروشی روٹیلا رئیل لائف ڈول قرار
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours
Legendary Italian designer Valentino Garavani dead at 93
Marriyum Aurangzeb steals spotlight at Junaid Safdar’s wedding


