عمران خان کو بشریٰ بی بی سےکس نے ملوایا؟ نیا انکشاف
بانی پی ٹی آئی نے 2018 میں بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کی تھی۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کےبانی عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی کی بڑی بہن مریم وٹو ان کی شادی سے متعلق دلچسپ انکشاف سامنے لے آئیں۔
مریم وٹو نے معروف صحافی مرتضیٰ علی شاہ کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی نجی زندگی کے کئی گمنام گوشے آشکار کیے۔
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی میچ میکنگ سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں مریم وٹو نے بتایا کہ یہ 2015 یا 2016 کا وقت تھا جب میں نے دونوں کو ایک دوسرے سے متعارف کروایا، اس وقت میرے ذہن میں میچ میکنگ والی کوئی بات نہیں تھی۔
مریم وٹو نے بتایا کہ ان دنوں عمران خان مجھے بہت پریشان نظر آتے تھے، ایک بار ٹی وی پر دیکھا تو بہت برے حال میں نظر آئے، چنانچہ میں نے بی بی سے درخواست کی تھی کہ عمران خان کی روحانی معاملات میں کچھ مدد کردیں۔
مریم وٹو کے مطابق ابتدا میں بشریٰ بی بی نے عمران خان سے ملاقات کرنے سے منع کردیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ میں میڈیا پر نہیں آنا چاہتی، وہ عمران خان سے بات کرنے سے انکاری تھیں لیکن میرے اصرار پر وہ رضامند ہوگئیں۔
انہوں نے مزید کہا پھر آگے اللہ تعالیٰ کی مرضی ہوتی ہے لیکن مجھے لگتا ہے کہ اُسی وجہ سے اب وہ لوگ بہترین جوڑی ہیں، جس کے بارے میں میں فخر سے کہہ سکتی ہوں کہ یہ دنیا کی بہترین جوڑی ہے کیونکہ اتنی مشکلات کے باوجود وہ لوگ اب بھی ساتھ کھڑے ہیں۔
شادی پر عمران خان کے ردِ عمل سے متعلق سوال پر مریم وٹو کا کہنا تھا کہ عمران خان نے بشریٰ بی بی سے ملوانے پر ای میل کے ذریعے میرا شکریہ ادا کیا تھا، انہوں نے لکھا تھا کہ شکریہ آپ نے میری زندگی بدل دی ہے۔
مریم وٹو نے انٹرویو کے دوران جادو ٹونے اور تعویز گنڈوں جیسے الزامات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو بشریٰ پر ایسے الزامات لگاتے ہیں مجھے ان کی ذہنی صحت پر شک ہوتا ہے۔
بشریٰ بی بی کی بڑی بہن کا کہنا تھا کہ بشریٰ کے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے، اتنی اچھی بیوی ہو تو ہر شوہر اپنی بیوی کی بات مانتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ کے پاس دین اور قرآن کا بہت علم ہے اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ کی بات مانتے ہیں اور ان سے مشورہ لیتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ بشریٰ کو اپنا مرشد کہتے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں مریم وٹو نے کہا کہ میں عمران خان کی نجی زندگی پر بات نہیں کروں گی، بہنوئی بننے سے قبل میں عمران خان کو زیادہ قریب سے نہیں جانتی تھی۔
مریم وٹو نے گزشتہ سال اکتوبر میں تحریک انصاف کی جانب سے کیے گئے مارچ میں بشریٰ بی بی کے کردار پر بھی بات کی۔
خیال رہے کہ عمران خان نے پہلی شادی 1995 میں جمائما گولڈ اسمتھ سے کی تھی جن سے ان کے دو بیٹے قاسم اور سلیمان ہیں۔
بعدازاں وہ جنوری 2015 میں اینکر پرسن ریحام خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے لیکن ان کی یہ شادی چندماہ ہی چل سکی اور اکتوبر میں دونوں کی طلاق ہوگئی۔
بعدازاں 2018 میں انہوں نے روحانی معاملات میں اپنی رہنمائی کرنے والی خاتون بشریٰ بی بی سے شادی کی تھی، بشریٰ بی بی کی پہلی شادی خاور مانیکا سے ہوئی تھی جن سے ان کے بچے بھی ہیں۔
-
انفوٹینمنٹ 7 گھنٹے پہلے
امن کے سفیر، عتیقہ اوڈھو کو رابعہ اور مشی خان کا کرارا جواب
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، عتیقہ اوڈھو
-
انفوٹینمنٹ 8 گھنٹے پہلے
ہما قریشی نے عمر رسیدہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتا دی
-
اسکینڈلز 8 گھنٹے پہلے
جب حنا نے برکھا کو آئینہ دکھایا