وائرل اسٹوریز

ویڈیو، انوشے اشرف کا اپنی شیندی پر زبردست رقص

’او مکھنا‘ پر انوشے اشرف کا شاندار رقص

Web Desk

ویڈیو، انوشے اشرف کا اپنی شیندی پر زبردست رقص

’او مکھنا‘ پر انوشے اشرف کا شاندار رقص

 پاکستانی شوبز انڈسٹری کی باہمت، باصلاحیت اور اسٹائلش وی جے و اداکارہ انوشے اشرف نے اپنی شادی میں ایسا رقص کیا کہ ہر طرف واہ واہ ہو گئی۔

استنبول کی رومانوی فضا میں انوشے نے 'او مکھنا' پر ایسا جاندار رقص ڈالا کہ سوشل میڈیا پر ہر کوئی دیوانہ ہو گیا۔

ترکی کے شہر استنبول میں، انوشے اشرف اور ان کے شوہر شہاب رضا مرزا کی شادی کی تقریبات بھرپور انداز میں جاری ہیں۔

اور سب سے زیادہ توجہ انوشے کے ایک رقص نے حاصل کی جس میں وہ مشہور بالی وڈ گانے ’او مکھنا‘ پر جھومتی نظر آئیں۔

انوشے نے ہلکے سبز اور گلابی لہنگا چولی میں میں ایسا اسٹائل دکھایا کہ ہر کوئی دیکھتا ہی رہ گیا۔ اسٹیج پر ان کی انٹری، چہرے پر محبت بھری مسکراہٹ سب کچھ کسی فلمی سین سے کم نہیں تھا۔

اس تقریب میں موجود پاکستانی شوبز کے کئی نامور ستارے، جیسے ژالے سرحدی، عائشہ عمر، نومی انصاری، دیپک پروانی بھی اس لمحے کا حصہ تھے۔

سب نے انوشے کی اس پرفارمنس پر خوب تالیاں بجائیں اور دل کھول کر داد دی۔ مشہور ایونٹ آرگنائزر فریحہ الطاف نے بھی اس لمحے کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا کہ ’دی ڈانس‘۔

یاد رہے کہ انوشے اشرف نے اپنے کریئر کا آغاز 2002 میں ایک وی جے کے طور پر ایم ٹی وی پاکستان سے کیا۔ جلد ہی وہ اپنے دلکش انداز، فیشن سینس اور نپی تلی باتوں کی وجہ سے نوجوانوں میں مقبول ہو گئیں۔

انہوں نے پاکستان کے متعدد تفریحی شوز، لائیو ایونٹس، اور میوزیکل پروگرامز کی میزبانی کی، جن میں 'لائیو وید انوشے' جیسے شوز شامل ہیں۔

انوشے نے اداکاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور مختلف ڈراموں میں کام کیا۔ اگرچہ وہ ٹی وی ڈراموں میں باقاعدگی سے نظر نہیں آئیں، لیکن ان کی پرفارمنس نے ہمیشہ ناظرین کو متاثر کیا۔ انوشے کی ایک خاص بات یہ ہے کہ وہ صرف تفریحی دنیا تک محدود نہیں رہیں بلکہ معاشرتی موضوعات پر بھی بات کرتی ہیں۔

انوشے اشرف ایک روشن خیال شخصیت ہیں جو خواتین کے حقوق، ذہنی صحت، مساوات، اور آزادیِ اظہار جیسے حساس موضوعات پر کھل کر اپنی رائے دیتی ہیں۔

انوشے اشرف نے گزشتہ سال 30 جون کو اپنے نکاح کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کیں جن میں وہ سفید لباس پر ہلکا زرد دوپٹہ اوڑھی نکاح نامے پر دستخط کرتی دکھیں۔

انوشے اشرف کا نکاح عام نہیں بلکہ آن لائن تھا اور انکے شوہر ویڈیو کال کے ذریعے ان سے رابطے میں تھے، انوشے اشرف کے شوہر کا نام شہاب رضا مرزا ہے ۔

تازہ ترین