ٹیکنالوجی
ٹک ٹاک کا نیا ’ریویوز‘ فیچر کیا ہے؟
اس نئے فیچر کو ابتدائی طور پر منتخب صارفین کے لیے فعال کیا گیا ہے
ٹک ٹاک کا نیا ’ریویوز‘ فیچر کیا ہے؟
اس نئے فیچر کو ابتدائی طور پر منتخب صارفین کے لیے فعال کیا گیا ہے
شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے صارفین کے لیے ایک نیا اور انقلابی فیچر ’ریویوز‘ متعارف کروا دیا ہے جس کا مقصد مقامات اور لوکیشنز سے متعلق معلومات کو ویڈیوز اور تصاویر کی شکل میں پیش کرنا ہے وہ بھی بالکل گوگل میپس کے انداز میں۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹس کے مطابق، اس نئے فیچر کو ابتدائی طور پر منتخب صارفین کے لیے فعال کیا گیا ہے، تاہم آنے والے دنوں میں اسے مرحلہ وار دنیا بھر کے صارفین کے لیے دستیاب کر دیا جائے گا۔
فیچر کی خصوصیات:
سرچنگ کے دوران فعال ہوگا:
جب کوئی صارف کسی مقام یا جگہ کو تلاش کرے گا تو ریویوز کا آپشن ظاہر ہوگا۔
بصری انداز میں معلومات:
اس فیچر کے ذریعے متعلقہ مقام کی تصاویر اور ویڈیوز دکھائی جائیں گی۔
زیادہ مقبول مواد کو ترجیح:
وہ ویڈیوز اور تصاویر پہلے دِکھائی جائیں گی جن پر صارفین کے کمنٹس اور ویوز کی تعداد زیادہ ہوگی۔
گوگل میپس کا متبادل:
ٹک ٹاک کے اس اقدام کو گوگل میپس جیسی سروس کا آغاز قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نوجوان صارفین براہ راست ویژوئل ریویوز کے ذریعے مقام کے بارے میں جان سکیں گے۔
ٹک ٹاک کا وژن:
دنیا بھر، خاص طور پر نوجوان صارفین اب مختلف شہروں، ممالک اور سیاحتی مقامات سے متعلق معلومات کے لیے ٹک ٹاک پر ہی انحصار کرنے لگے ہیں۔ ٹک ٹاک نے اس رجحان کو مدِنظر رکھتے ہوئے یہ فیچر متعارف کرایا ہے، جس کا مقصد صرف تفریح ہی نہیں بلکہ معلوماتی تلاش کے تجربے کو بھی بہتر بنانا ہے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Lucy Liu shares lesson learned after shocking health scare: ‘It was scary’
Chitrangda Singh warns fans after X account hack
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death


