فیشن

دیشا پٹانی کے بولڈ کلاسک لُک میں مادھوری کی جھلک

دیشا کے منفرد انداز کی سوشل میڈیا پر دھوم

Web Desk

دیشا پٹانی کے بولڈ کلاسک لُک میں مادھوری کی جھلک

دیشا کے منفرد انداز کی سوشل میڈیا پر دھوم

دیشا پٹانی کو مادھوری جیسی ساڑھی پہنا دیکھ کر سب کو مادھوری ڈکشٹ کا دھک دھک مومینٹ یاد آ گیا ۔
دیشا پٹانی کو مادھوری جیسی ساڑھی پہنا دیکھ کر سب کو مادھوری ڈکشٹ کا 'دھک دھک' مومینٹ یاد آ گیا ۔

بولڈ فیشن کوئین، بالی وڈ کی گلیم گول دیشا پٹانی نے ایک بار پھر اپنے منفرد انداز سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

جب بات ہو بولڈ اور گلیم کی، تو ایک نام ہے جو سب کے ذہن میں آتا ہے اور وہ ہے دیشا پٹانی، اس بار انکے لائم لائٹ میں آنے کی وجہ مادھوری ڈکشٹ کا 'دھک دھک' مومینٹ ہے۔

دیشا پٹانی کو مادھوری جیسی ساڑھی پہنا دیکھ کر سب کو مادھوری ڈکشٹ کا 'دھک دھک' مومینٹ یاد آ گیا ۔

دیشا پٹانی نے ایک اسٹار اسٹڈڈ ایونٹ میں  نارنجی ساڑھی  زیب تن کی
دیشا پٹانی نے ایک اسٹار اسٹڈڈ ایونٹ میں نارنجی ساڑھی زیب تن کی

دیشا پٹانی نے ایک اسٹار اسٹڈڈ ایونٹ میں  نارنجی ساڑھی  زیب تن کی جو نہ صرف خوبصورتی میں بے مثال تھی بلکہ اس کا ڈیزائن براہِ راست مادھوری ڈکشٹ کی مشہور زمانہ فلمی ساڑھی سے متاثر تھا، جو انہوں نے ’دھک دھک کرنے لگا‘ گانے میں پہنی تھی۔

دیشا پٹانی کی یہ اورنج ساڑھی  فیشن ڈیزائنر 'تُرانی' کی خاص ڈیزائن کردہ تھی۔ ساڑھی کے بارڈر پر گولڈن اور سلور تھریڈ ورک تھا جو روشنی میں چمکتا ہوا ہر نظر کو اپنی طرف متوجہ کر رہا تھا۔

ساڑھی کی پلیٹس نہایت نفاست سے باندھی گئیں تھیں اور اس کا پلّو عام اسٹائل کے بجائے جدید انداز میں ڈریپ کیا گیا تھا – دائیں کندھے پر اتنی صفائی سے رکھا گیا تھا کہ ان کی فِٹنس اور انداز دونوں نمایاں ہو رہے تھے۔

اس دلکش ساڑھی کے ساتھ انہوں نے پہنا ایک ہیوی ایمبرائیڈری والا فل سلیو بلاؤز، جس کا ہارٹ شیپ نیک لائن اسٹائل میں ایک الگ ہی سینسوالیٹی تھی۔ دیشا کی یہ چوائس واقعی میں اس کلاسک لُک کو جدید انداز میں زندہ کرنے کی بہترین کوشش تھی۔

روایتی جھمکوں نے ان کے لُک میں چار چاند لگا دیے جبکہ بالوں کو چھوڑا، ہلکی ویوز کے ساتھ سائڈ پارٹنگ نے ان کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیا۔

ساڑھی کی پلیٹس نہایت نفاست سے باندھی گئیں تھیں
ساڑھی کی پلیٹس نہایت نفاست سے باندھی گئیں تھیں

میک اپ کی بات کریں تو دیشا نے گلوئنگ بلش اور ہائی لائٹر کے ذریعے اپنے چیکس کو شائننگ ایفیکٹ دیا، آنکھوں کو ڈرامیٹک بنایا اسموکی کاجل، آئی شیڈو اور لمبی پلکوں کے ساتھ اور لپس پر براؤن گلاس لپ کلر  لگایا جو ان کی سکن ٹون کے ساتھ خوب جچ رہا تھا۔

اس ایونٹ میں دیشا پٹانی نے یہ ثابت کر دیا کہ کلاسک کبھی پرانا نہیں ہوتا، بس اسے نئے انداز میں پیش کرنا آنا چاہیے۔

ان کا یہ 'دھک دھک' انسپائرڈ لُک نہ صرف ایک فیشن اسٹیٹمنٹ تھا بلکہ  مادھوری ڈکشٹ کے اُس آئی کونک لمحے کو خراجِ تحسین بھی تھا ۔

تازہ ترین